Kahuta; A Fatal accident near Azad Pattan Bridge. Four people including Azad Kashmir Legislative Assembly member and PTI candidate for the upcoming elections Saghir Chughtai killed.
کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن پل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آئندہ انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار صغیر چغتائی سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ آزاد پتن پل کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ویگو اور کلٹس کار آپس میں ٹکرانے کے بعد دریائے جہلم میں جاگری۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور آئندہ انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدوار صغیر چغتائی سمیت4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پانی کا بہاو تیز ہونے کی وجہ سے تاحال نعشیں ناں مل سکی امدادی کاروائی جاری۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس کہوٹہ، ریسکیوٹیمیں اور دیگر کثیر تعداد میں اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی طاہر ممتاز کے مطابق رکن اسمبلی سردار صغیر چغتائی آج صبح اپنی گاڑی میں ڈرائیور کے ہمراہ انتخابی مہم کے لئے جا رہے تھے کہ آزادپتن پل کے قریب ان کی گاڑی ایک مہران کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جا گری گاڑی میں صغیر چغتائی کے علاوہ ان کے دو ساتھی بھی سوار تھے جو دریا میں بہہ گئے اور تاحال کسی کی لاش نہیں مل سکی نہ ہی گاڑی کا سراغ مل سکا ہے، صغیر چغتائی کی گاڑی سے ٹکرانے والی کار سے تین افراد نے چھلانگیں لگا کر جانیں بچا لیں جبکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش مل گئی ہے، مذکورہ شخص کا تعلق اڈیالہ راولپنڈی سے ہے۔ڈی آئی جی پونچھ راشد نعیم کے مطابق مذکورہ مقام پردریا کا بہاؤ بہت تیز اور گہرائی بھی زیادہ ہے، دریا میں گاڑی اور لاشوں کی تلاش جاری ہے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ پولیس، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس کہوٹہ، ریسکیو ٹیمیں اور دیگر کثیر تعداد میں اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے آخری اطلاع کے مطابق تاحال نعشوں کی تلاش جاری تھی۔
Kahuta; Four people, including Azad Kashmir Legislative Assembly member and PTI candidate for the upcoming elections Saghir Chughtai, were killed in a tragic traffic accident near Azad Patan Bridge in Kahuta after a Vigo and a car collided and fell into the Jhelum River. Due to the rapid flow of water, the bodies could not be found so far. The rescue operation is underway. As soon as the accident was reported, the police department, traffic police, civil defense Kahuta, rescue teams and a large number of locals rushed to the spot. According to Deputy Commissioner Sadhnauti Tahir Mumtaz, Assembly member Sardar Saghir Chughtai was on his way to campaign this morning in his car with his driver when his car collided with a Mehran car near Azad Pattan Bridge and fell into the Jhelum River. Besides, two of his companions were also on board who were swept away in the river and no body has been found so far and no trace of the vehicle has been found. According to DIG Poonch Rashid Naeem, the flow of the river at the said place is very fast and the depth is also very deep. The search for vehicles and bodies in the river is being taking place, as soon as the accident was reported, the police department, traffic police, civil defense Kahuta, rescue teams and a large number of locals reached the incident spot. According to the latest information, the search for the bodies was still going on.
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار براے صوباہی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی اعلیٰ حکومتی ارکان سے اہم ملاقات
Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan Candidate for Provincial Assembly Punjab Constituency PP-7 has important meeting with top government members
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار براے صوباہی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کی اعلیٰ حکومتی ارکان سے اہم ملاقات۔نیشنل اسمبلی میں وفاقی وزیر خارجہ کے چیمبر میں گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے صاحبزادے ایم این اے زین قریشی سے ملاقات کی اپنی اس ملاقات کے دوران کرنل محمد شبیر اعوان نے دونوں حکومتی اہم شخصیات کو حلقہ این اے ستاون اور بلخصوص پی پی سیون کی موجودہ سیاسی حالات سے آگاہ کیا انہوں نے ان کو یہ بھی بتایا کہ حلقہ پی پی سیون میں پی ٹی آئی گورنمنٹ کے فنڈز ان افراد کو دیے جا رہے ہیں جن کا پی ٹی آئی سے دور دور تک کوہی تعلق نہیں ہے اور پی ٹی آئی کے اصل سرمایہ جو اس کے مخلص کارکن ہیں ان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے تمام ضلعی اور تحصیل تنظمیں اس مسلے پر سراپا احتجاج ہیں انہوں نے ہرفورم پر آواز اٹھائی ہے مگر کسی کے کان تک جوں نہیں رینگی جی کی وجہ سے پارٹی کو بہت زیادہ نقصان ہو رہا ہے جو کہ ناقابل تلافی نقصان ہو گا اور آگے الیکشن میں مزید نقصان کا اندیشہ ہے۔گورنر صوبہ پنجاب چوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس پر ایکشن لینے کا یقین دیلایا۔
سنیئر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی کے پتے کا کامیاب آپریشن
Senior Journalist and General Secretary Press Club Kahuta Haji Asghar Hussain Kayani has Successful operation
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سنیئر صحافی و جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی کے پتے کا کامیاب آپریشن۔جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل۔گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کے معروف تجزیہ نگار،اینکرپرسن،سنیئر صحافی و جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی کو فوجی فنڈویشن ہسپتال راولپنڈی میں پتے کا کامیاب آپریشن ہوا ڈاکٹروں کے مطابق حاجی اصغر حسین کیانی کے پتے میں پتھری تھی جو کہ آپریشن کے بغیر اس کا علاج ممکن ناں تھا حاجی اصغر حسین کیانی کے صاحبزادے نوجوان صحافی ارسلان کیانی نے بتایا کہ اب ان کی حالت خطرئے سے باہر ہے میں ان تمام افراد کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں بذریعہ فون اور سوشل میڈیا میرے والد محترم کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کا حال احوال دریافت کیا انہوں نے تمام دوستوں سے اپنے والد کی جلد صحت کی دعا کیے لیے اپیل کی ہے۔