Kallar Syedan; Col. (retd) Shabir Awan meets Shah Mehmood Qureshi and informed him about the organizational and development situation in Kallar Syedan and adjoining areas.
شاہ محمود قریشی نے جمعرات کی شام کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل(ر)شبیر اعوان سے ملاقات,کلرسیداں اور ملحقہ علاقوں میں تنظیمی اور ترقیاتی صورتحال سے آگاہ کیا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر اور فلسطین کے مسئلوں سے بخوبی گواہ ہے ان کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہے عالمی دنیا کو بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا پر سنجیدگی سے توجہ دینا ہو گی اور محکوم اقوام کے بارے میں حقیقت پسندانہ پالیسیاں مرتب کرنا ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام کلرسیداں سے پی ٹی آئی کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل(ر)شبیر اعوان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی اور انہیں کلرسیداں اور ملحقہ علاقوں میں تنظیمی اور ترقیاتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل جس انداز میں دنیا کے سامنے پیش کیئے گئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی کرنل شبیر اعوان نے انہیں بتایا کہ این اے 57 میں باالعموم اور پی پی 7 کلرسیداں کہوٹہ میں پی ٹی آئی اقتدار میں ہونے کے باوجود مشکلات اور مسائل کا شکار ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت میں پی ٹی آئی کے لوگوں کو اہمیت دی جاتی ہے نہ ہی ترقیاتی فنڈز دیئے جاتے ہیں اپنی حکومت میں بھی تحریک انضاف کے لوگ اجنبی ہیں جبکہ وہ لوگ جو کبھی بھی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں رہے اداروں تک رسائی بھی انہی کو حاصل ہے۔ترقیاتی فنڈز بھی ایسے لوگوں کو دیئے جا رہے ہیں جن کا تحریک انصاف سے کبھی کوئی تعلق ہی نہیں رھا بلکہ پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے والوں کو ترقیاتی فنڈز بھی دیئے جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے لیئے دن رات ایک کرنے والے کارکنان کو ایک منصوبہ بندی کے تحت پچھلی صفوں پر دھکیل دیا گیا جس سے کارکن مایوس اور بددل ہیں جبکہ دوسری جماعتوں کے لوگ پی ٹی آئی کے دور میں صف اول پر نمایاں ہیں۔جس سے پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان کا بھی اندیشہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی بھی یقین دھانی کرائی۔
Kallar Syedan; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Central Vice Chairman Shah Mehmood Qureshi has said that the government is a good witness to the problems of Kashmir and Palestine. Their independence is our first priority. Realistic policies have to be formulated. He expressed these views while talking to Col (retd) Shabbir Awan, a PTI leader, on Thursday evening, Col (retd) Shabbir Awan Informed about the organizational and development situation in the areas. Shah Mehmood Qureshi said that the manner in which Imran Khan had presented the issues of Kashmir and Palestine to the world was unprecedented in the past. He informed Shah Mahmood Qureshi that despite being in power, the people of PTI are not given importance and no development funds are given. Even in their own government, the people of Tehreek-e-Insaf are strangers while they They also have access to institutions that have never been part of the PTI. Development funds are also being given to people who have never had anything to do with the PTI, but to those who oppose the PTI. Shah Mehmood Qureshi also assured to take immediate notice of this situation.
سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کادورہ کلر سیداں
CPO Rawalpindi Muhammad Ahsan Younis’s visit to Kallar Syedan
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہا کہ پولیس کا اولین فرض لوگوں کی دادرسی ہے،ظالم کے ہاتھوں لٹے پٹے لوگ تھانے آئیں تو پولیس ان میلے کچیلے کپڑے والوں کے ساتھ ہمدردانہ روئیے سے پیش آئے اور ان کے ساتھ کی گئی زیادتی کا فوی ازالہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کلر سیداں میں فرنٹ ڈیسک،محررمال خانہ،بیرکس اور صفائی ستھرائی کے معاملات کو چیک کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے پولیس افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوام کی داد رسی پولیس کا اولین فرض ہے۔کرپشن یا ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔پولیس کلچر میں تبدیلی کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنے رویے میں تبدیلی لائیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس رویہ انصاف کی فراہمی میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔تمام افسران و اہلکار اپنے اندر احساس ذمہ داری پیدا کرکے شہریوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں۔انہوں نے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی کو ہدایت جاری کی کہ وہ سنگین مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو فوری طور پر یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز رانا محمد شعیب اور ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد اور ان کے فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین کاشدید گرمی اور 44درجہ حرارت میں بھی کلر دھانگلی روڈ کے دورے
Raja Saghir Ahmed and his focal person Raja Muhammad Saqlain visit Kallar Dhungali Road even in extreme heat and 44 degrees
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد اور ان کے فوکل پرسن راجہ محمد ثقلین کاشدید گرمی اور 44درجہ حرارت میں بھی کلر دھانگلی روڈ کے دورے۔دونوں بار سڑک کی خصوصی مرمت کے کام کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے روک دیا گیا۔ انہوں نے چوآ خالصہ بیول روڈ کا بھی دورہ کیا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے دورے میں کلر دھانگلی روڈ کی مرمت کے کام کو غیر معیاری قرار دیتے ہوئے روک دیا پھر چند ایام بعد دوبارہ کام شروع ہوا تو جمعرات کو راجہ محمد ثقلین نے عاقب علی اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کلر دھانگلی روڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کو ایک بار پھر غیر معیاری قرار دے کر روک دیا گیا۔ہائی وے حکام سے گفتگو اور معیاری کام کی یقین دھانی پر کام کی اجازت دی گئی یاد رہے کہ ٹھیکیدار نے گزشتہ برس پانچ کروڑ کی لاگت سے سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جسے غیر معیاری ہونے پر روک دیا گیا تھا تقریبا دس ماہ کام بند رھنے کے بعد پھر شروع ہوا اس دوران اسے دوبار پھر روکا جا چکا ہے نہ تو ٹھیکیدار غیر معیاری کام سے باز آتاہے نہ ہی پنجاب ہائی وے راولپنڈی کے ایس ڈی او مرمت کے کام کی نگرانی کے لیئے آمادہ ہیں۔پنجاب ہائی وے کی تعمیراتی کام سے لاتعلقی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پنجاب ہائی وے اس غیر معیاری کام میں مکمل طور پر ٹھیکیدار کی پشت پر کھڑا ہے ادہر راجہ صغیر احمد نے بیول چوآروڈ پر سوئی گیس مین لائن کی تنصیب سے ہونے والے متاثرہ حصوں کی مرمت کے کام کا جائزہ لیا اور کام کو معیار کے اعتبار سے مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 2کو ایک برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اضافی کمروں کیلئے فنڈز جاری نہ ہو سکے
Government Girls High School Kallar Syedan No. 2 could not release of funds for additional rooms despite a lapse of one year
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں نمبر 2کو ایک برس کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اضافی کمروں کیلئے فنڈز جاری نہ ہو سکے جس کی وجہ سے ہائیر کلاسز کی طالبات پرائمری اور مڈل حصے میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر موجود ہیں۔2016میں سکول کو الیمینٹری جبکہ گزشتہ برس ہائی سکول کا درجہ دیا گیا تھا مگر اضافی کمروں کی تعمیر کیلئے ابھی تک گرانٹ جاری نہ ہو سکی۔سکول کی ہیڈ مسٹریس نے بتایا کہ اس وقت 765 کے قریب طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں جبکہ ہائیر کلاسز کی طالبات کو پرائمری اور مڈل کے حصے کی عمارت میں تعلیم دی جا رہی ہے۔سکول میں سائنس لیبارٹری ہے نہ ہی ابھی تک کمپیوٹر لیب کی منظوری حاصل ہو سکی ہے جس کی وجہ سے سائنس اور کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کو دیگر تعلیمی اداروں کی طرف رجوع کرنا پڑتا ہے۔
راجہ محمد صدیق مضبوط ترین امیدوار ثابت ہونگے،انجینئر راجہ نزاکت حسین
Raja Muhammad Siddique will be the strongest candidate, Engineer Raja Nazakat Hussain
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیا سی و سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین کہا ہے آزاد کشمیر کے انتخابات میں حلقہ ایل اے 39 جموں 6 میں راجہ محمد صدیق مضبوط ترین امیدوار ثابت ہونگے،پارٹی قیادت نے میرٹ کو مد نظر رکھتے ہو ئے راجہ محمد صدیق کو ٹکٹ دے کر کشمیریوں کے دل جیت لیے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کارکنان مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ورکرز کی آواز سنی اور ایک ایماندار، وفادار اور بے لوث خدمت کرنے والی شخصیت کو ٹکٹ دے کر ورکرز کے دل جیت لیے۔ انشا اللہ حلقہ جموں 6میں ہر طرح سے راجہ محمد صدیق کی بھرپور حمایت کریں گے اس سلسلہ میں بہت جلد مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا راجہ محمد صدیق پہلے سے زیادہ لیڈ سے الیکشن جیتیں گے۔
کلر سیداں اور گردونواح میں دوسرے روز بھی ریکارڈ گرمی پڑی اور درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا
Record heat for the second day in and around Kallar Syedan and the temperature reached 44 degrees.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں اور گردونواح میں دوسرے روز بھی ریکارڈ گرمی پڑی اور درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا صبح سے شام تک سورج آسمان سے آگ کے شعلے برساتا رھا دوسری جانب آئیسکو کی جانب سے بجلی کا سارا نظام ہی بیٹھ گیا جب لوگ گرمی سے نڈھال تھے تو بجلی بھی سارا دن بارہا مرتبہ بند ہوتی رہی پندرہ پندرہ منٹ بھی بجلی کا بند ہو جانا حکومتی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ادہر آئیسکو حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چھ گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ مکمل کرنے کے لیئے بار بار بجلی بند کرنا پڑ رہی ہے جبکہ گرمی کی شدت سے بھی فیڈرز ٹرپ ہو رہے ہیں جس سے صارفین کو ہی نہیں ائیسکو کے حالات بھی بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں جن میں روزانہ کی بنیاد پر متعدد ٹرانسفامر جل رہے ہیں۔