London; Mahmood Akhtar of Bewal sworn in as Deputy Mayor of Kirklees
کونسلر محمود اختر ڈپٹی میئر آف کرکلز میٹرو پولٹین کونسل برطانیہ بیول کا شہری ہونے کے ناطے خوشی کا مقام ہے
لند ن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)—کونسلر محمود اختر ڈپٹی میئر آف کرکلز میٹرو پولٹین کونسل برطانیہ بیول کا شہری ہونے کے ناطے خوشی کا مقام ہے کہ مجھے ڈپٹی میئر کا اعزاز ملا ہے۔میں نے بیول ہائی سکو ل سے, 1960میں میٹرک پاس کی۔اس کے بعد والد ماسٹر حیات اللہ مر حوم کے مشورے سے سٹینو گرافرکا ڈپلومہ حاصل کرنے کے بعد برطانیہ سے ملازمت کا ووچر حاصل ہونے کے ساتھ 1962میں برادرِبزرگ حاجی محمد نسیم کے پاس باٹلے ٹاؤن میں برطانیہ پہنچ گیا۔متواتر 25سال مختلف فرمز میں ملازمت کرنے کے بعد 1986میں کمیو نٹیز کی خدمات کیلئے رفائی کاموں کیلئے راستہ اپنا یا۔سماجی اور مذہبی امور پر توجہ دی اور 1989میں غوثیہ مسجد باٹلے میں انتظامیہ کا جنرل سیکر ٹری منتخب ہوا تھا۔رفتہ رفتہ رفائی کام کرتے ہوئے ایک نئے ادارے پاکستان اینڈ کشمیر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی اور اس کے تحت باٹلے میں ہر طرح کے شہر یوں کیلئے باٹلے میں ایک نیا کمیونٹی سنٹر تعمیر کرایا جو کہ میرے نام سے مشہور ہے میری تگ و دو کے ساتھ یہ سب اللہ تعالیٰ کی مہر بانیاں ہیں۔میری اہلیہ چار بیٹوں اور ایک بیٹی سب نے ہر معاملے میں میرا ساتھ دیا ہے۔جبکہ برادر ِ محترم حاجی محمد نسیم صاحب بھا وج بیٹے فیصل اور بیٹی کی ہمدردیوں سے مستفید رہا ہوں۔محبوب حسین، ظفر اقبال، مسعود اقبال اور جاوید اقبال اینڈ فیملیز کے علاوہ دیگر نے بھی برابر کا ساتھ دیا ہے ان سب کا شکر زگزار ہوں۔میں 18سالوں سے منتخب کو نسلر چلا آرہا ہوں 5دفعہ لوکل الیکشن جیتا ہے اور باٹلے میں ایسٹ ایوارڈ جہاں میں رہائش پذیر ہوں ان تمام کمیونٹیز کے ممبران کا شکریہ ادا کر تا ہوں جو مجھے ووٹوں سے نوازتے رہے ہیں پاکستان میں بیول سے بابو منیر، عتیق احمد، عاشق حسین ریٹائرڈ لیفٹیننٹ ایئر فورس حاجی مسعود، مو ہڑہ دھمیال سے نصرت اقبال اور محمد طارق، پنڈ میر گالہ سے ظفر اقبال، جاوید اختر، ہارون جاوید،ذیشان ظفر،غلام حسین عرف خان، حبیب الرحمٰن قریشی، شمس تبریز، آداب حسین اینڈ فیملیز کی جانب سے مبارکباد یں مو صول ہوئی ہیں۔اس موقع پر مجھے اپنے عزت مآب والدین مرحومین، ہمشیرگاں، بھائی سلیم اختر اور بھائی نثار احمد کی بہت بہت یاد ستائی ہے۔باری تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت کرے۔
London; Mahmood Akhtar of Bewal sworn in as Deputy Mayor of Kirklees, Councillor Mahmood Akhtar is one of three servicing councillors for the Batley East ward. Together with his wife of 50 years, they have five children and seven grandchildren.
As councillor, Councillor Akhtar sits on the Heavy Woollen Planning Sub-committee, and on the Corporate Scrutiny Panel. He has also been a member of the Children & Young People’s Services Committee, and served on the Licensing Committee, WYJ services committee and WYFRA committee.
He has previously served as a governor at Park Road J I & N School, and at Howden Clough Girls (now Batley Girls) High School and at Batley Boys High School.