Kahuta; 91st Birthday of Col (retd) Sultan Zahoor Akhtar Kayani, author of about ten books and best practices regarding tourism in North and South Pakistan during Bhutto era celebrated.
بھٹو دور میں شمالی و جنوبی پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے احسن اقدامات اورتقریبا دس کتابوں کے مصنف کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی کی سالگرہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سلطان مقرب کے چھٹے بیٹے گکھڑ ادمال کے وارث ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حسن اختر مرحوم کے صاحبزادے کرنل (ر) سلطان ظہور اختر کیانی 91برس کے ہو گے پاکستان کے مختلف علاقوں بلخصوص کہوٹہ اور ضلع راولپنڈی کی سیاسی و سماجی شخصیات نے انکی سالگرہ کے موقع پر انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا سلطان ظہور اختر کیانی نے اپنی سابقہ زندگی نہ صرف اپنی برادری،اپنے علاقے بلکہ پاکستان کے لیے وقف کی آپکا نام شاعر مشرف علامہ محمد اقبال نے رکھا جبکہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے آپکو نشان خدمت کے لقب سے نوازا تعلیم کے شعبے میں سلطان ظہور اختر کا ایک منفرد مقام ہے ذو لفقار علی بھٹو دور میں آپ گورنمنٹ آف پاکستان تور ازم ڈویژن کے ایڈوائزر رہ اور شمالی و جنوبی پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے احسن اقدامات کیے آپ تقریبا دس کتابوں کے مصنف ہیں آپ کی خدمات شاعری، ادبی، اور علمی حوالے سے بھی قابل قدر ہیں۔سلطان ظہور اختر کیانی نے پاک افواج میں بھی اپنی خدمات جرات و بہادری سے سر انجام دیں آپ اور آپکے والد محترم راجہ حسن اختر مرحوم کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انکو تحریک پاکستان کے گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا اگر کہوٹہ کی بات کی جائے تو انھوں نے بے شمار ترقیاتی کام کرائے جن کو عوام آج بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں گکھڑ قبیلہ کو متحد اور منظم کرنے میں آپ کا کردار قابل لائق تحسین ہے انکی سالگرہ کے موقع پر اہلیان کہوٹہ گکھڑ برادری اور دیگر مکتب فکر کی شخصیات نے مبارکباد دی اور انکی صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
Kahuta; Colonel (retd) Sultan Zahoor Akhtar Kayani, son of late Raja Hassan Akhtar, heir of Gakhar Admal, sixth son of Sultan Muqrib, will be 91 years old. Political and social personalities of different parts of Pakistan especially Kahuta and Rawalpindi district celebrated his birthday. On the occasion, Sultan Zahoor Akhtar Kayani dedicated his whole life not only to his community, his region but also to Pakistan. His name was given by the poet Musharraf Allama Muhammad Iqbal while Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah served him. Sultan Zahoor Akhtar holds a unique position in the field of education. During the Zulfiqar Ali Bhutto era, he was an advisor to the Government of Pakistan’s Tourism Division and made significant strides in tourism in North and South Pakistan. As a writer, his services are also valuable in terms of poetry, literature and knowledge. Sultan Zahoor Akhtar Kayani also served in the Pakistan Army with courage and bravery. Him and his father, the late Raja Hassan Akhtar also received this award. He was also awarded the Gold Medal of Tehreek-e-Pakistan he carried out numerous development works which are still valued for the people. His role in uniting and organizing the Gakhar tribe is commendable. On the occasion of his birthday, the residents of Kahuta Gakhar community and other schools of thought The dignitaries congratulated him and prayed for his health.
موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی ذوزخ بنا دی ہے۔راجہ سعید احمد
The present government has made the lives of the people miserable. Raja Saeed Ahmed
راجہ سعید احمد رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کی زندگی ذوزخ بنا دی ہے بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہوئی ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگی مسلم لیگ ن نے آمریت کے خلاف جنگ لڑی،قائدین اور کارکنان نے جیلیں کاٹیں ہمارے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف جلا وطنی تو قبول کیا مگر آمریت کے آگے جھکے نہیں ان خیالا ت کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعید احمد رہنماء پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت ن لیگ کی قیادت نے اپنے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے ناں کسی اور کے پروجیکٹ کا افتتاح ناں ہی کسی عطیہ کی ہوئی چیز کا افتتاح کیا ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ آج کے نمائندگان عطیہ کردہ ساڑھے سات لاکھ کی ایکسرے مشین کا افتتاح کرنے پہنچ جاتے ہیں مسلم لیگ ن افتتاح نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتی تھی حلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں میں 2013سے لیکر 2018تک مسلم لیگ ن کے امیدوار ان نے بلاتفریق اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کنٹرول ہوئی تھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا مسلم لیگ نے ایٹمی دھماکے کروائے کراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا مگر موجودہ حکومت نے سوائے ملک کو مقروض کرنے کے کچھ نہ کیا انھوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے انتقامی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے بغیر ثبوتوں کے مسلم لیگی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مگر عوام سب جان چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کریگاانہوں نے کہا کارکن الیکشن کی تیار یاں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں شدید گرمی نلکے خشک عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گے کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم
Extreme heat in Kahuta city and its environs.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں شدید گرمی نلکے خشک عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گے کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود کہوٹہ کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں خواتین میلوں دور جا کر پانی کی بالٹی لانے پر مجبور کہوٹہ کی 80فیصد آبادی پانی سے محروم جبکہ جو بیس فیصد مستفید ہے اسکو گندے نالے کا پانی وہ بھی آدھا گھنٹہ دیا جاتا ہے جو پینے کے قابل نہ ہے راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے دور میں 22کروڑ کی لاگت سے شروع کی جانے والی واٹر سپلائی سکیم بھی 8سال گزرنے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکی محکمہ پبلک ہیلتھ کے انجنئیر،عملے اور ٹھکیدار کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی مگر تا حال کوئی انکوائری نہ ہو سکی ایم سی کہوٹہ کرپشن کا گڑھ بن چکی ہے انکوائری کمیشن مافیا کی وجہ سے ایک لاکھ کے کام میں تیس ہزار بھی عوامی مفاد میں خرچ نہیں ہوتے ایم سی اہلکاران کی بڑی بڑی کوٹھیاں گاڑیاں جبکہ ماہانہ سٹریٹ لائٹس کی مد میں بلبوں و دیگر چیزوں پر لاکھوں خرچ ہوتے ہیں آئے روز موٹریں خراب ہونے کی مد میں اور دیگر جعلی بل بنا کر لاکھوں کی کرپشن ہو رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں شہریوں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی سکیم کے منصوبے کی انکوائری کی جائے شدید گرمیوں میں ٹینکرز کے ذریعے محلوں میں پانی کی تقسیم کی جائے جبکہ پان کے ٹینکرز جو من مانے ریٹ لیتے ہیں انکا ریٹ فکس کیا جائے شہریوں کے مسائل
حل کیے جائیں
یونین کونسل نارہ، لہڑی، بیور، تین یونین کونسلزکے بیشتر علاقوں پر مشتمل ”غزن خان فیڈر“ پر بجلی کی سپلائی گزشتہ 12 گھنٹوں سے بند
Power supply to Union Council Nara, Lehri, Bior has been cut off for last 12 hours.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل نارہ، لہڑی، بیور، تین یونین کونسلزکے بیشتر علاقوں پر مشتمل ”غزن خان فیڈر“ پر بجلی کی سپلائی گزشتہ 12 گھنٹوں سے بند شدید گرمی میں بچے بوڑے عورتین تڑپ اٹھے۔ کاروبا متاثر جبکہ محکمہ واپڈا سمیت انتظامیہ اور اعلیٰ حکام مسلسل خاموش ان خیالات کا اظہار سابق نائب ناظم یونین کونسل نارہ ممتا سیاسی و سماجی شخصیت راجہ سجاد حیدر نے اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارہ گھنٹوں سے ہماری بجلی اور دیگر کئی دیہا توں و یونین کونسلز کی بجلی غزن خان فیڈر سے مسلسل بند ہے۔ آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہے۔ اعلی ٰ حکام نوٹس لیں۔ شدید گرمی میں طالب علم، دکاندار بچے بوڑھے عورتین تڑپ رہے ہیں۔ نوٹس نہ لیا گیا تو احتجا ج پر مجبور ہوں گے۔