DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; District and Sessions Judge Rawalpindi, Ch Tariq Javed’s visit to Aiwan-e-Adl Kahuta

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع راولپنڈی چوہدری طارق جاوید کی ایوان عدل کہوٹہ میں آمد شجرکاری کے بعد بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کہ وکلاء سے ملاقات

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع راولپنڈی چوہدری طارق جاوید کی ایوان عدل کہوٹہ میں آمد شجرکاری کے بعد بار ایسوسی ایشن کہوٹہ کہ وکلاء سے ملاقات کی اور مسائل سن کر انکے حل کی یقین دہانئی کروائی جبکہ مقدمات کو جلد نمٹانے کے بارے میں اظہار خیال کیا بعدازاں جوڈیشل کالونی میں مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا اس موقع پر آفتاب احمد رائے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، سینئر سول جج راولپنڈی ملک شاہد حسین اعوان،محمد زبیر سول جج کہوٹہ،سردار عظمت حیات سول جج کہوٹہ بھی ہمراہ تھے صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر حسین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری بار ایسوسی ایشن کہوٹہ قمر زمان ایڈووکیٹ نے معزز جج صاحبان کا بار روم آمد پر شاندار استقبال کیا اور انھیں گلدستے پیش کیے اور اعوان عدل کہوٹہ میں درپیش مسائل سے آگاہ بھی کیا جس کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے گئے اس موقع پرصدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر حسین ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری قمر زمان ایڈووکیٹ نے معزز جج صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta; District and Sessions Judge, District Rawalpindi, Chaudhry Tariq Javed visited Aiwan-e-Adl Kahuta after tree planting campaign. The Bar Association Kahuta met the lawyers and assured them of a solution after hearing the issues while expressing their views on expeditious disposal of cases. The foundation stone of the mosque was also laid in the colony. Aftab Ahmad Rai Additional District and Sessions Judge Rawalpindi, Senior Civil Judge Rawalpindi Malik Shahid Hussain Awan, Muhammad Zubair Civil Judge Kahuta, Sardar Azmat Hayat Civil Judge Kahuta were also present on the occasion. Raja Tanveer Hussain Advocate and General Secretary Bar Association Kahuta Qamar Zaman Advocate warmly welcomed the esteemed judges on their arrival at the bar and presented them with bouquets and also apprised them of the problems faced in Awan Adil Kahuta for which immediate orders have been issued. On the occasion, President Bar Association Kahuta Raja Tanveer Hussain Advocate and General Secretary Qamar Zaman Advocate thanked the esteemed judges.

کہوٹہ شہر میں دن دیہاڑے چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں یکدم اضافہ سے تاجر،شہری اور مسافر پریشان

Daytime burglary and robbery in Kahuta worries traders, citizens and commuters

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر میں دن دیہاڑے چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں یکدم اضافہ سے تاجر،شہری اور مسافر پریشان۔ دکانوں کے اندر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بلیڈ سے پرس کاٹ کر رقم نکالنے والی نو سر باز عورت کو دکانداروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جبکہ دیگر نوسرباز خواتین بھرے بازار میں رکشے میں بیٹھ کر فرار ہوگئیں۔ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم، کونسلر میونسپل کمیٹی کہوٹہ رہنما جماعت اسلام و ممتاز تاجر حاجی ملک عبدالرؤف،صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر، راجہ شاہد اجمل تاجر نے آئے روز وارداتوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ”شان فیبرکس“ قدیر بازا ر کہوٹہ میں نعمان کیا نی کی کپڑے کی دکان پر ہونے والی واردات میں (15) پر کا ل کی مگر پولیس حسب معمول آدھے گھنٹے بعد موقع پر پہنچی۔ اسی دوران دونو سر باز خواتین فرار جبکہ ایک ملزمہ کو تاجروں نے حوالہ پولیس کیا۔ تاجروں نے اس موقع پر زبردست احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تاجر وں کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو بھر پور احتجاج کریں گے۔ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم نے کہا کہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہو گا۔

چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کرونا کا شکار ہوگئے

Chairman PML-N Raja Muhammad Zaffarul Haq and Raja Muhammad Ali fell test Corona positive

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کرونا کا شکار ہوگئے۔ راجہ محمد علی گزشتہ کئی ہفتوں سے کرونا کی وجہ سے پھیپڑوں کے متاثر ہونے کے باعث شدید علیل ہیں۔ جبکہ چیئرمین مسلم (ن) راجہ ظفر الحق اور راجہ محمد علی کی عیادت کے لیئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز نے گزشتہ ہفتے ان کی رہائش گاہ جاکر عیادت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ راجہ ظفر الحق کی مسلم لیگ (ن) سے وابستگی اور خدمات لائق تحسین اور ناقابل فراموش ہیں۔ اسی موقع پر چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق نے ”میڈیا“ سے خصوصی گفتگو کوتے ہوئے کہا کہ (17) اپریل 2021کو پہلی ویکسین اور (07) مئی 2021کو دوسری ویکسین لگوانے کے بعد 9مئی کو کرونا کا شکار ہوئے۔ ڈاکٹروں نے مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا۔ جبکہ راجہ محمد علی سابق ایم پی اے کرونا کے شدید حملے کی وجہ سے چلنے پھرنے اور زیادہ بات چیت سے ڈاکٹروں کے منع کرنے کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔ راجہ محمد علی پھیپڑوں کی بیماری کی وجہ سے سانس پرابلم کا شکار اور بول چال کے ساتھ ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے۔ مسلم لیگی کارکنان اہلیا ن کہوٹہ چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق اورراجہ محمد علی نائب صدر پنجاب کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہیں۔دونو ں کی صحت میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے۔

چھیالیسواں سالانہ عرس مبارک درگاہ الطافیہ گیلانیہ قادریہ رزاقیہ سروریہ بُھکر شریف اسلام آباد میں دس،گیارہ اوربارہ جون انعقاد پذیر ہوگا۔

The 46th Annual Urs Mubarak will be held on June 10, 11 and 12 at Dargah Altafia Gilania Qadri Razzaqia Sarwaria Bhukar Sharif Islamabad.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چھیالیسواں سالانہ عرس مبارک درگاہ الطافیہ گیلانیہ قادریہ رزاقیہ سروریہ بُھکر شریف اسلام آباد میں دس،گیارہ اوربارہ جون انعقاد پذیر ہوگا۔دس جون بروز جمعرات کو بعد نماز عصر ختم غوثیہ ہو گیا،گیارہ جون بروز جمعۃ المبارک محفل خواتین عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم دن نو بجے شروع ہوگی۔ دن بارہ بجے دعا کے اختتام کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا۔بارہ جون دن ایک بجے مزار شریف پر چادریں اور ڈالیاں چڑھائی جائیں گی۔بعد از نماز ظہر مرکزی محفل شروع ہوگی جس میں خصوصی خطاب شاگرد خاص پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد ڈاکٹر عمر ریاض عباسی کا ہوگا۔ بعد از نماز عصر مرکزی دعا سید ابرار حسین شاہ گیلانی ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا فرمائیں گے۔بعد از نماز عشاء محفل سماع کا پروگرام ہوگا تمام احباب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے

Show More

Related Articles

Back to top button