DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Sui Gas main line from Bewal via Choa Khalsa, Sahot, Kanoha Bank Chowk, Sathwani & Dhamali work enters final stages

بیول سے چوآخالصہ سہوٹ کنوہا بنک چوک ستھوانی دھمالی سوئی گیس کی مین لائن کا کام آخری مراحل میں داخل

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بیول سے چوآخالصہ سہوٹ کنوہا بنک چوک ستھوانی دھمالی سوئی گیس کی مین لائن کا کام آخری مراحل میں داخل،سابق وزیراعظم شاھد خاقان عباسی نے پراجیکٹ شروع کرایا تھا مگر پی ٹی آئی دور میں برسوں اس منصوبے پر کام بند رھا برسوں قبل میں لائن کا بیشتر کام مکمل کر لیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد اس پراجیکٹ کا مسلم لیگی حکومت کا پراجیکٹ قرار دے کر برسوں بند رکھا گیا۔اب اس کو بحال کردیا گیا بیول کے علاقے میں آٹھ سو فٹ کا بقایا کام شروع کر دیا گیا جبکہ پنجاب ہائی وے کی ٹیم بھی پراجیکٹ میں شامل ہو گئی ہے جو سڑک کے متاثرہ حصوں کی فوری مرمت کا کام کر رہی ہے مقامی حلقوں نے برسوں بعد سوئی گیس کے پراجیکٹ کی بحالی پر اظہار مسرت کیا ہے۔

Kallar Syedan; Work on the main line from Bewal to Choa Khalsa, Sahot, Kanoha Bank Chowk, Sathwani and Dhamali Sui Gas has entered its final stages. The work was completed but after the present government came to power, this project was declared as a project of the Muslim League government and was kept closed for years. Now it has been restored and the remaining work of 800 feet has been started in Bewal area. While the Punjab Highway team has also joined the project which is working for immediate repair of the affected parts of the road. Locals have expressed happiness over the revival of the Sui Gas project after years.

تیرہ جون سے پچیس جون تک کلرسیداں کے تمام سرکاری دفاتر عدالتوں کے علاوہ تمام سرکاری نجی بنکوں تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کی جائے گی

From June 13 to June 25, all government offices, courts and all public and private banks and educational institutions will be vaccinated.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تیرہ جون سے پچیس جون تک کلرسیداں کے تمام سرکاری دفاتر عدالتوں کے علاوہ تمام سرکاری نجی بنکوں تعلیمی اداروں میں کوتونا ویکسینیشن کی جائے گی یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کلر سیداں ڈاکٹر عابد شاہ نے ایک ملاقات میں بتائی ان کا کہنا تھاکہ ہرشخص تک فری ویکسینیشن کی سہولت کو مہیا کریں گے بس اڈوں تک یہ سہولت دیں گے 25 جون سے ہر یونین کونسل کے مرکزی مقام پر موبائل گاڑی لوگوں کو فری ویکسینیشن کی سہولت مہیا کریگی باربار موبائل گاڑی لوگوں کو تلاش کر کے انہیں ویکسینیشن کی سہولت مہیا کرے گی لوگوں کو کورونا سے بچانا ہماری اولین ترجیح دی ہے۔

ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرین حادثات پی ٹی آئی کی حکومت میں ہوئے ہیں,حاجی اخلاق حسین

The highest number of train accidents in the history of the country has taken place under the PTI government, Haji Akhlaq Hussain

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرین حادثات پی ٹی آئی کی حکومت میں ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کیا انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ماضی میں ٹرین حادثہ پر عمران خان وزیر ریلوے کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے تھے مگر ان کے تین برسوں میں مسلسل ریلوے حادثات ہو رہے ہیں مگر آج تک کوئی وزہر مستعفی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ حادثہ ریلوے کی کوتاہی اور غفلت سے پیش آیا ایک ماہ قبل ہی حادثہ والی جگہ کی خستہ حالی کی رپورٹ پیش کر دی گئی تھی جس کا حکومت نے نوٹس نہ لیا۔وزیراعظم جتنا زور نیب اور دیگر اداروں کے ذریعے اپوزیشن کو دبانے پر صرف کرتے ہیں اس کا نصف بھی عوام کے مسائل پر توجہ دیتے تو حالات آج اس قدر خراب نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ اب وزیرریلوے کا استعفی کافی نہیں وزیراعظم بھی مستعفی ہوکر ملک کو مزید بحرانوں سے بچا لیں۔

پانچ سالہ بچہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی

A five-year-old boy was seriously injured when he was hit by a speeding motorcycle

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پانچ سالہ بچہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا۔محمد فیصل سکنہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ اس کا پانچ سالہ بیٹا انس جو گلی میں کھیل رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار موٹر سائیکل کی زد میں آ کر زخمی ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار اپنا موٹر سائیکل وہی چھوڑ کر خود موقع سے بھاگ گیا جسے بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button