Kallar Syedan; In Kallar Syedan, more than 33 people leave PML-N and announced to join PTI
کلر سیداں میں33سے زائد لوگوں نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا کہ کلر سیداں میں مسلم لیگ ن چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے لوگوں کے فیصلے نے یہ ثابت کیا کہ عوام حکومتی پالیسیوں سے مکمل اتفاق رکھتے ہیں اور وہ آج بھی ملک میں قیادت کے لیے عمران خان کو ہی موضوں سمجھتے ہیں۔2018میں ووٹ لے کر ہم نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی آئندہ الیکشن میں بھی مخالفین کو شکست فاش دیں گے۔عوام نے عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی لانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔پی ٹی آئی حکومت کو سنجیدہ،دیانتدار اور محب وطن قیادت حاصل ہے۔عمران خان کا ماضی شفاف اور مستقبل تابناک ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو اجارہ داری کے فرسودہ نظام کو ختم کر کے سر اٹھاکر جینے کا حوصلہ دیا ہے۔ہم قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔زبان،رنگ و نسل کی بنیاد پر نہیں پاکستان کی سطح پر سیاست کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم سی کلر سیداں کی لونی جیسال منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے صدر آصف محمود کیانی کی کاوشوں کے نتیجے میں نمبردار حاجی رفاقت حسین اور سلیمان اختر کی قیادت میں 33سے زائد لوگوں نے مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔انہوں نے اس موقع پر لونی جسیال میں مزید گھروں میں سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چند برس قبل شوکت نامی شخص گھر میں سوئی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 8 جانوں کے ضیاع اور اس طرح کے مزید حادثات سے بچنے کیلئے بوسیدہ لائنوں کو ختم کر کے اس کی جگہ سات سو میٹر نئی پائپ لائن بچھادی گئی جبکہ تین ہزار میٹر نئی پائپ لائنوں کی بچھائی کا ٹینڈر جاری ہو چکا ہے۔ کلر سیداں میں دو عدد چوراہوں کی تذئین و آرائش کیلئے 22 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔انہوں نے اس موقع پرکلر سیداں میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی بھی یقین دہانی کروائی۔رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 7 پنجاب کا خوبصورت ترین علاقہ ہونے کے باوجودپسماندگی کا شکار ہے جس کے ذمہ دار سابقہ عوامی نمائندے ہیں۔علاقہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل کروا لئے گئے ہیں جبکہ تین ماہ کے بعد مزید 30 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری ہونگے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار ایم پی اے اور ایم این اے ایک پیج پر ہیں اور ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔انہوں نے کہا کہ میرا مرنا جینا پی ٹی آئی کیساتھ ہے اور پی پی 7 میں پسماندگی کا خاتمہ کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، انہوں نے کلر سیداں میں خدمت سنٹر کے قیام کا بھی اعلان کیا۔وائس چیئرمین آر ڈی اے ہارون کمال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں، علاقہ کے برادریوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت اس بات کی غماز ہے کہ لوگ آج بھی عمران خان کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا اور عوامی مسائل حل ہونگے۔تقریب سے تحصیل صدر آصف محمود کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔عمران خان نے اپنی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد حکومت سنبھالی۔ملک میں کرپشن کا خاتمہ،عدل کا نظام اور اداروں کی خود مختاری اور کڑا احتساب وزیر اعظم کی اولین ترجیحات ہیں۔عام آدمی کو ریلیف فراہم کرکے ان کی حالات زندگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔تقریب سے حافظ ملک سہیل اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لونی جسیال میں آضافی آبادیوں میں سوئی گیس کی فراہمی کیلئے پانچ کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ چھتوں کے قریب سے گزرنے والی مین لائنوں کو فوری طور پر ہٹانے کے منصوبے پر جلد کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔تقریب سے ایم سی صدر محسن نوید سیٹھی اور نبیلہ انعام نے بھی خطاب کیا۔
Kallar Syedan; PTI North Punjab President National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi said that the decision of those who left PML-N and joined PTI in Kallar Syedan proved that the people fully agree with the government policies and they today We consider Imran Khan as the only candidate for leadership in the country. We won by a landslide in 2018. We will defeat our opponents in the next election as well. The people are determined to bring change in the country under the leadership of Imran Khan. The PTI government has a serious, honest and patriotic leadership. The past of Imran Khan is transparent and the future is bright. The PTI government wants the people to live by lifting the obsolete system of monopoly. We will fulfill the expectations of the nation. We do politics at the level of Pakistan not on the basis of language, color and race. He expressed these views while addressing a gathering of MC Klar Syedan at Loni Jaisal. On this occasion, as a result of the efforts of Asif Mehmood Kayani, President of PTI Tehsil Klar Syedan, more than 33 people led by Haji Rafaqat Hussain and Sulaiman Akhtar People left PML-N and joined PTI. Supply of Sui Gas to Looni Jaswal on this occasion was also announced.
جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ کے زیرِ اہتمام چوہدری وحید امجد میموریل اوپن کپ فٹبال ٹورنامنٹ 11 جون سے چوآ میں شروع ہو رہا ہے
Chaudhry Waheed Amjad Memorial Open Cup Football Tournament organized by Jawad Football Club Choa Khalsa is starting from June 11 in Choa.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جواد فٹبال کلب چوآ خالصہ کے زیرِ اہتمام چوہدری وحید امجد میموریل اوپن کپ فٹبال ٹورنامنٹ 11 جون سے چوآ میں شروع ہو رہا ہے جس میں گوجرانوالہ، چکوال،جہلم،دینہ، سوہاوہ،واہ کینٹ،راولپنڈی،اسلام آباد،میرپور، جاتلاں،چکسواری،کوٹلی،ماڈل ٹاون کے علاوہ تحصیل کلر سیداں، کہوٹہ اور گوجرخان کی نامور ٹیمیں حصہ لیں گی۔پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود افتتاح کریں گے جبکہ فائنل میچ میں سینئٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ٹورنامنٹ سابق کونسلر چوہدری وحید امجد مرحوم کی یاد میں ان کی علاقائی سماجی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین کے لیے منعقد کرایا جارہا ہے جسکی نگرانی مرحوم کے بھائی چوہدری نوید کر رہے ہیں اسکا اعلان جواد کلب کے سربراہ ماسٹر محمداسحاق حیدری نے کیا۔
عوامی حلقوں سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی اور براستہ راولپنڈی کراچی چلانے کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم
Public welcomes decision to revive Khushal Khan Khattak Express and run it via Rawalpindi-Karachi
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان ریلوے نے پشاور راولپنڈی سے کراچی براستہ کندیاں میانوالی بھکر لیہ کوٹ ادو ڈیرہ غازیخان کشمور جیکب آباد،شکار پور،لاڑکانہ،دادو،سیہون شریف، حیدرآباد سے کراچی کے لیئے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے عوامی حلقوں سے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی اور براستہ راولپنڈی کراچی چلانے کے فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا ہے۔