DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; A man shot dead over land dispute in Takht Parri

تخت پڑی میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تخت پڑی میں زمین کے تنازعہ پر ایک شخص کوفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ایک دوسرا راہگیر روات کلر روڈ پر تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا ارشد محمود قوم اعوان سکنہ ڈھوک مدد خان داخلی تخت پڑی نے روات پولیس کو درخواست دی کہ ہماری زمین تقسیم نہ ہے ہمارے رشتہ دار عتیق نے کچھ مدت قبل اپنے حصے کی زمین راشد نواز کو فروخت کر دی تھی گزشتہ شام راشد نواز،محمود مودی،رمضان،اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے آ گئے اور ہماری زمین پر ہل چلانا شروع کردیا ہم نے انہیں روک کر کہا کہ پہلے زمین تقسیم کرواو جس پر محمود ولد عزیز نے سیدھا فائر نمبردار کامران پر کیا جس سے وہ زخمی ہوکر گر گیا تو رمضان ولد سلطان نے نمبردار کامران پر فائرنگ کی اور اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ نمبردار کامران ہسپتال جاتے راستے میں ہی دم توڑ گئے روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ روات کلرروڈ پر ڈھوک میجر کے قریب ایک تیزرفتار گاڑی راہگیر کو ٹکر مار کر چلی گئی جس جا زخمی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Rawat; A man was shot dead in a land dispute in Takht Parri while another passer-by was killed in a high speed vehicle collision on Rawat Kallar Road. Arshad Mehmood Awan resident Dhok Madad Khan, was shot dead over the land dispute. Rawat police have registered a case and started investigation while a speeding vehicle hit a passer-by near Dhok Major on Rawat Kallar Road and the injured succumbed to injuries.

Show More

Related Articles

Back to top button