DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Chairmen of various UCs of Kahuta meet in their respective Union Councils. MC Kahuta also convened the meeting

کہوٹہ کی مختلف یوسیز ز کے چیئرمینوں کا اپنی اپنی یونین کونسل میں اجلاس۔ ایم سی کہوٹہ نے بھی اجلاس کا انعقاد کیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی مختلف یوسیز ز کے چیئرمینوں کا اپنی اپنی یونین کونسل میں اجلاس۔ ایم سی کہوٹہ نے بھی اجلاس کا انعقاد کیا۔بلدیاتی نمائندگان کی بحالی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکر یہ ادا کیا۔حکومت پنجاب سے فوری فنڈر ریلیز کر نے کا مطالبہ تاکہ ہم اپنی اپنی یونین کونسل میں تر قیاتی کام کر ا سکیں۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے بلدیاتی اداروں کی بحالی کے احکامات کے بعد تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں پہلا اجلاس منعقد ہوا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے اجلاس میں چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین اسد محمود ستی،جنر ل کونسلرز راجہ گلزار احمد گلزاری، ملک ناصر شہزاد، رفاقت قریشی،راجہ طلعت، راجہ عمران،سید صداقت شاہ، یونین کونسل دوبیرن خورد کے اجلاس میں چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود، جنرل کونسلرز راجہ لال خان،خان طاہر، حاجی مر زا جہانگیر،راجہ افتخار جنجوعہ، افضل ستی، یونین کونسل بیور میں چیئرمین راجہ فیاض احمد، وائس چیئرمین سردار طاہر، جنر ل کونسلر زراجہ محمد سجاد، راجہ لیاقت، راجہ حسنین ظہور، چوہدری شاہنواز،احتشام محمود،قدید احمد اعوان،شازیہ،فوزیہ،یونین کونسل مواڑہ میں چیئرمین عبد الرؤف راجہ،وائس چیئرمین خان شیراز،تمام جنرل کونسلر ز،یوتھ کونسلر، لیڈیز کونسلر اور کسان کونسلر نے شر کت کی، ایم سی کہوٹہ کے اجلاس میں چیئرمین راجہ ظہور اکبر،وائس چیئرمین ملک غلام مر تضی، کونسلر آصف ربانی قریشی، حاجی ملک عبد الروف،مظہر اقبال بھٹی،عبد الحمید قریشی، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، سمیت دیگر کونسلر یونین کونسل دکھالی میں چیئرمین راجہ شوکت حسین، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل، کونسلر راجہ شاہد اجمل، راجہ فیصل محمود، مرزا طاہر، ارشد کیانی، خضر مسعود،یونین کونسل نارہ میں چیئرمین چوہدری محمد یونس،وائس چیئرمیں خان ظہیر، کونسلر محمود چوہان سمیت تمام جنرل کونسلر ز،یوتھ کونسلر، لیڈیز کونسلر اور کسان کونسلر نے شر کت کی،یونین کونسل پنجاڑ میں چیئرمین ماسٹر محمد ظہور عباسی، وائس چیئرمین سردا ر سلطان سمیت تمام جنرل کونسلر ز،یوتھ کونسلر، لیڈیز کونسلر اور کسان کونسلر نے شر کت کی،یونین کونسل کھڈیوٹ میں چیئرمین سجاد ستی،وائس چیئر مین تاسب ستی،کونسلر راجہ حسنین جنجوعہ سمیت تمام جنرل کونسلر ز،یوتھ کونسلر، لیڈیز کونسلر اور کسان کونسلر نے شر کت کی اس موقع پر تمام یوسیزز کے چیئرمیز حضرات نے بلدیاتی نمائندگان کی بحالی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکر یہ ادا کیا۔حکومت پنجاب سے فوری فنڈر ریلیز کر نے کا مطالبہ تاکہ ہم اپنی اپنی یونین کونسل میں تر قیاتی کام کر ا سکیں آخر میں تمام بلدیاتی نمائندگان نے ایم سی کہوٹہ کے چیئرمین راجہ ظہور اکبر کے دعوت پر کہوٹہ تشریف لائے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور ایم سی کہوٹہ کے چیئرمین راجہ ظہور اکبر نے تمام مہمانوں کو کھانا بھی کھلایا۔

Kahuta; Chairmen of various UCs ​​of Kahuta held a meeting in their respective Union Councils. MC Kahuta also convened the meeting. the Chaiemen thanked the Supreme Court of Pakistan for the reinstatement of local body representatives and also demanded immediate release of funds from the Punjab government so that we can carry out advocacy work in our respective Union Councils.

سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور میں جس قدر ترقیاتی کام کرائے اسکی مثال نہیں ملتی۔رفاقت جنجوعہ

There is no precedent for the amount of development work done by former MPA Raja Muhammad Ali during his tenure. Rafaqat Janjua

www.pothwar.com

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رفاقت جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور میں جس قدر ترقیاتی کام کرائے اسکی مثال نہیں ملتی۔سابقہ دور حکومت ن لیگ کی قیادت نے اپنے پروجیکٹ کا افتتاح کیا ہے ناں کسی اور کے پروجیکٹ کا افتتاح ناں ہی کسی عطیہ کی ہوئی چیز کا افتتاح کیا ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ آج کے نمائندگان عطیہ کردہ ساڑھے سات لاکھ کی ایکسرے مشین کا افتتاح کرنے پہنچ جاتے ہیں مسلم لیگ ن افتتاح نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتی تھی حلقہ پی پی سیون کی تمام یونین کونسلوں میں 2013سے لیکر 2018کے الیکشن تک راجہ محمد علی نے بلاتفریق اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا تاریخ گواہ ہے مسلم
لیگ ن کے دور میں مہنگائی کنٹرول ہوئی تھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا مسلم لیگ نے ایٹمی دھماکے کروائے کراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا مگر موجودہ حکومت نے سوائے ملک کو مقروض کرنے کے کچھ نہ کیا انھوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے انتقامی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے بغیر ثبوتوں کے مسلم لیگی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مگر عوام سب جان چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کریگاانہوں نے کہا کارکن الیکشن کی تیار یاں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہوگئی۔

بلدیاتی ادارے بحال کر نے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ

Councilor Raja Gulzar Ahmad Gulzari said in a statement that he thanked the Supreme Court of Pakistan for reviving the local bodies.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کونسلر راجہ گلزا ر احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلدیاتی ادارے بحال کر نے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں حکومت وقت بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز جاری کر یں تاکہ ہم بھی اپنی عوام کے مسائل میں کمی لاہیں انہوں نے کہا کہ خدمت خلق سے جو قلبی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں انسان بیان نہیں کر سکتا،دعائیں کروانے سے بہتر وہ دعا ہے جو کسی کا دکھ درد دور ہونے کے بعد کسی کے منہ سے بے اختیار نکلتی ہے درحقیقت وہی دعا انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی سیاسی شخصیت جنر ل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیاانہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کر کے قلب و روح کیساتھ اپنے سچے رب ذوالجلال کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کے قابل بنایا کیونکہ کسی بھوکے کو کھانا کھلانا کسی مستحق کی مدد کرنا کسی یتیم کے سرپر دست شفقت رکھنا فرض عبادت کے بعد سب سے عظیم ترین عبادت ہے۔ مخلوق خدا کی مخلصانہ خدمت اللہ اور رسول? کی رضا و خوشنودی کا بہترین ذریعہ ہے۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
معروف قانون دان راجہ فہیم انور کے سسر کی وفات پر ممبران اسمبلی کا فاتحہ خوانی۔تحصیل کی کہوٹہ ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت ومعروف قانون دان راجہ فہیم انور کے سسرگذشتہ ہفتے قبل وفات پا گئے تھے گذشتہ روزممبران اسمبلی قومی و صوبائی صداقت علی، راجہ صغیر احمد، صدرپی ٹی آ ئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، سردار مظہر اقبال، قدید احمد اور دیگر افراد نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button