Kallar Syedan; Junaid Mohsin awarded for providing best traffic management facilities in Kallar Syedan, Kahuta, Kotli Sattian, Murree, Taxila and Gujar Khan
جنید محسن کو تحصیل کلرسیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں مری ٹیکسلا اور گوجرخان میں شہریوں کو بہترین ٹریفک انتطامی سہولیات فراہم کرنے اور وی آئی پی موومنٹ کے دوران بہترین ڈیوٹی کرنے پر تعریفی سند اور نقد انعام دیا گیا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی طرف سے ڈی ایس پی رورل جنید محسن کو تحصیل ہائے کلرسیداں کہوٹہ کوٹلی ستیاں مری ٹیکسلا اور گوجرخان میں شہریوں کو بہترین ٹریفک انتطامی سہولیات فراہم کرنے اور وی آئی پی موومنٹ کے دوران بہترین ڈیوٹی کرنے پر تعریفی سند اور نقد انعام دیا گیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیے ہر موقع پر بہترین ٹریفک انتظامات فراہم کیے پیشہ ورانہ مشکلات کے باوجود ٹریفک پولیس کے افسران اور جوانوں کے حوصلے میں کمی نہیں آئی افسران و جوان اسی طرح آئندہ بھی پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ عوام الناس کو آن گراونڈ سہولیا ت فراہم کرناٹریفک پولیس کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔ ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں نے ہر موقع پرآن گراؤنڈشہریوں کی بھرپور مدد اور رہنمائی فراہم کی جس سے محکمے کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے۔
Kallar Syedan; Chief Traffic Officer Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal awarded a certificate of appreciation to DSP Rural Junaid Mohsin for providing best traffic management facilities to the citizens of Tehsils, Kallar Syedan, Kahuta, Kotli, Sattian, Murree, Taxila and Gujar Khan and for performing excellent duty during VIP movement. On the occasion, Chief Traffic Officer Rawalpindi Rai Mazhar Iqbal said that Traffic Police Rawalpindi provided best traffic arrangements at every opportunity for the convenience of the citizens. He further said that providing on-ground facilities to the people has always been the top priority of the traffic police. The officers and men of the traffic police provided full support and guidance to the citizens on the ground at every opportunity, which has enhanced the reputation of the department.
غلام مرتضیٰ ستی کو ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ضلع راولپنڈی کا ممبر مقرر کر دیا
Ghulam Murtaza Satti has been appointed as a member of District Coordination Committee, Rawalpindi District
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی کو ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی ضلع راولپنڈی کا ممبر مقرر کر دیا۔کمیٹی میں ان کے علاوہ پارلیمانی امور کے وفاقی مشیر ڈاکٹر بابر اعوان،مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری آصف محمود،کرنل(ر) محمد اجمل،ضلعی صدر پی ٹی آئی شہریار احمد خان،وزیراعلی ڈسٹرکٹ شکایات سیل کے انچارچ چوہدری محمد زبیر،سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب عارف عباسی،سابق تحصیل ناظم گوجرخان چوہدری عظیم،پی آئی سٹی کے صدر راجہ محمد علی اورسیر ت کمیٹی کے چیئرمین احسن حمیدی،انجینئر افتخار احمد کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ علاقہ عوام امید کرتے ھیں کہ سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی اور دیگر معزز ممبران ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اپنی بہترین صلائیتوں کو بروکار لاکر ضلع راولپنڈی کے عوام کو درپیش مسائل حل کرانے میں بھرپور معاونت کریں گے۔ کلرسیداں کے شہریوں نے غلام مرتضی ستی کی نامزدگی کا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ بلاتاخیر فیلڈ افس چوآخالصہ میں بھی ویکسینیشن مرکز قائم کرے تاکہ یہاں کے لوگ بھی حکومتی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں
The district administration should immediately set up a vaccination center at the field office in Choa Khalsa so that the people here can also benefit from the government facility.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے مرکز چوآخالصہ کی چھ یو سیز چوآخالصہ،کنوہا،سموٹ، منیاندہ،نلہ مسلماناں اور دوبیرن کلاں کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فیلڈ آفس چوآخالصہ میں کورونا ویکسینیشن مرکز کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں شہر میں گورنمنٹ کالج اور ٹی ایچ کیو میں ویکسینیشن مرکز قائم کیئے گئے ہیں جہاں سے کلرسیداں شرقی راولپنڈی اور گوجرخان کے لوگ استفادہ کر رہے ہیں جبکہ کلرسیداں سے دوردراز مرکز چوآخالصہ کی چھ یونین کونسلزکے لوگوں کو کلرسیداں آنے جانے میں شدید مشکلات لاحق ہیں لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ بلاتاخیر فیلڈ افس چوآخالصہ میں بھی ویکسینیشن مرکز قائم کرے تاکہ یہاں کے لوگ بھی حکومتی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
تعزیت
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی کے رہنما آصف شفیق ستی نے کلرسیداں کی یونین کونسل غزن آباد کے گاؤں چھپری اکو جا کر سابق وائس چیئرمین نمبردار راجہ امیر افضل کی بھابھی اور راجہ سفیر کی زوجہ کی وفات پرلواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔ بعد ازاں موہڑہ کھوہ موضع نندنہ جٹال میں محمد اعجاز کی پھوپھی اور نوید کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت و دعائے مغفرت کی،اس موقعہ پر راجہ غلام قنبر بھی ان کے ہمراہ تھے۔