DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Counterfeit currency in Kallar Syedan markets has caused severe problems for shopkeepers.

کلر سیداں کے بازاروں میں جعلی کرنسی نے دوکانداروں کو مسائل سے دو چا رکر دیا،

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے بازاروں میں جعلی کرنسی نے دوکانداروں کو مسائل سے دو چا رکر دیا،کلر سیداں کے مختلف کاروباری مراکز اور دوکانداروں کو حالیہ ایام میں ہزار اور پانچ ہزار کے جعلی نوٹ کثیر تعداد میں ملے ہیں جنہیں بینک لے جانے کی صورت میں ان کے جعلی ہونے کا انکشاف ہوا۔خیال کیا جاتا ہے کہ کوئی گروہ کلر سیداں کے بازاروں میں جعلی کرنسی کو فروغ دے رہا ہے شہریوں نے صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan; Counterfeit currency has caused problems for shopkeepers in the markets of Kallar Syedan. In recent days, various business centers and shopkeepers of Kallar Syedan have received a large number of counterfeit notes . It has been confirmed that it is counterfeit. It is believed that a group is promoting counterfeit currency in the markets of Kallar Syedan. Citizens have demanded immediate notice of the situation.

گرمی کی شدت میں بھاری اضافے اور سورج سے آگ برسنے کے بعد کلرسیداں شہر سے گزرنے والا نالہ کانسی مکمل طور پر خشک

Local Nalah completely dry after severe weather change

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گرمی کی شدت میں بھاری اضافے اور سورج سے آگ برسنے کے بعد کلرسیداں شہر سے گزرنے والا نالہ کانسی مکمل طور پر خشک ہو گیا پانی کی خشکی کا یہ عالم ہے کہ مچھلیاں مرنے لگیں تو قرہبی خیمہ بستیوں کے کم عمر بچے ان مچھلیوں کو ہاتھوں سے پکڑ کر لے گئے کوے اور دیگر پرندے پانی نہ ملنے سے نڈھال دیکھے گئے دوسری جانب محکمہ صحت کی گھرگھر جانے والی ڈینگی ٹیمیں گھروں میں پرندوں کے لیئے پانی رکھنے سے منع کر رہی ہیں دوسری جانب نالہ کانسی میں پانی کی عدم فراہمی پر مختلف نسل کے پرندوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ان کی زندگیاں بچانے کے لیئے ضروری ہو گیا ہے کہ خشک ہونے والے نالہ کانسی کے اطراف میں آباد لوگ پرندوں کے لیئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور موجودہ خشک سالی کے پیش نظر محکمہ صحت کی ڈینگی ٹیمیں بھی سختی سے گریز کریں تاکہ پرندوں کی زندگیوں کو بچایا جائے۔

عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے راولپنڈی سے کراچی براستہ میانوالی شجاع آباد ملتان تیز رفتار ایکسپریس ٹرین چلانے کا مطالبہ

Public circles demand Federal Minister for Railways to run high speed express train from Rawalpindi to Karachi via Mianwali Shujaabad Multan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عوامی حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے سے راولپنڈی سے کراچی براستہ میانوالی شجاع آباد ملتان تیز رفتار ایکسپریس ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کے مطابق اس وقت براستہ فیصل آباد اور لاہور ایکسپریس ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں مگر ایک طویل مدت سے لوگ راولپنڈی سے کراچی براستہ گولڑہ شریف،میانوالی،بھکر،لییہ،مظفر گڑھ،شجاع آباد، ملتان ٹرین سروس کے اجرا کا مطالبہ کرتے چلے آ رہے ہیں اس روٹ پر ایکسپریس ٹرین چلنے کی صورت میں ان علاقوں کی کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

گاؤں دھانگلی کے نعمان اخلاق گکھڑ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Noman Akhlaq Ghakhar wedding celebrated in village Dhangli

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گاؤں دھانگلی کے نعمان اخلاق گکھڑ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر چوہدری محمد ایوب، راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،عاطف محمود، آصف حسین، راجہ محمد اخلاق، راجہ شہزاد خان، راجہ عامر شہزاد، عبدالکبیر،ثاقب راجپوت، راحیل محمود،چوہدری جہانگیر، عثمان اخلاق، رفاقت حسین اور دیگر نے شرکت کی۔

پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ شاہ جمال لاہور میں ادا کر دی گئی

PPP leader Mehreen Anwar Raja’s mother passed away Funeral prayers were offered at Shah Jamal Lahore

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین انور راجہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ شاہ جمال لاہور میں ادا کر دی گئی۔ پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،تحصیل صدر محمد اعجاز بٹ، نصیر اختر بھٹی،حاجی شوکت علی نے مرحومہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button