DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Large political gathering by Major Sheharyar Janjua, Former MNA Ghulam Murtaza Satti, MPA Col. Muhammad Shabbir Awan and other senior political personalities participated.

کہوٹہ مٹور کے مقام پر بڑا سیاسی اجتماع۔سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات کی شر کت

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ مٹور کے مقام پر بڑا سیاسی اجتماع۔میجر شہریار جنجوعہ امیدوار براے تحصیل ناظم کہوٹہ کی طرف سے پرتکلف دعوت۔سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان سمیت دیگر اعلیٰ سیاسی شخصیات کی شر کت۔آمدہ بلدیاتی الیکشن،حلقے کی سیاست اور مسائل پر تفصیلی گفتگو۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت میجر شہریار جنجوعہ امیدوار براے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنی رہائش گاہ مٹور میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی،سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،کرنل ظفر عباسی، کرنل راجہ ارشد، کیپٹن وقار عباسی، ایڈکیٹ آف سپریم کورٹ راجہ ایم ستار اللہ، راجہ عمران ستار جنجوعہ امیدوار برائے چیئرمین ایم سی کہوٹہ، پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے بنیادی کارکن راجہ شاہد علی جنجوعہ، پی ٹی آئی کے راجہ ارشدآف بھورہ حیال،جنرل کونسلر راجہ احمد نواز جنجوعہ،نوجوان معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ فراز جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار راجہ اکرام آف مٹور، راجہ جاوید آف بگلہ ممیام،راجہ خرم جنجوعہ آف مٹور، راجہ مبین آف مٹور، نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل،حاجی راجہ شفقت آف مٹور، راجہ عمران سلیم، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر آمدہ بلدیاتی الیکشن،حلقے کی سیاست اور مسائل پر تفصیلی گفتگوکی گئی تمام حاضرین نے کھل کر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا آخر میں مشترکہ طور پر خیر کی دعا کی گئی۔

Kahuta; Large political gathering at Kahuta Mator at the residence of Major Shehryar Janjua candidate for Tehsil Nazim Kahuta. Guest included former MNA Ghulam Murtaza Satti, former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan and other top political personalities. Elections, constituency politics and issues were discussed in detail. According to details, a well-known political and social figure of PTI, Major Shehryar Janjua, candidate for Tehsil Nazim Kahuta, organized a banquet at his residence in Mator yesterday in which former MNA Ghulam Murtaza Satti, former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan Candidate for Member Provincial Assembly Punjab Constituency PP-7, Col. Zafar Abbasi, Col. Raja Arshad, Capt. Waqar Abbasi, Advocate of SC Raja M. Sattarullah, Raja Imran Sattar Janjua Candidate for Chairman MC Kahuta, PTI Tehsil Kahuta activists Raja Shahid Ali Janjua, PTI’s Raja Arshad of Bhura Hayal, General Counsel Raja Ahmad Nawaz Janjua, young prominent political and social figure Raja Faraz Janjua, prominent political and social figure numbered Raja Ikram of Mator, Raja Javed of Bagla Mamiyam A large number of political and social personalities including Raja Khurram Janjua of Mator, Raja Mubeen of Mator, young political and business personality Adeel Afzal, Haji Raja Shafqat of Mator, Raja Imran Saleem, Additional General Secretary Press Club Kahuta Kabir Ahmad Janjua participated.

پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے گے وعدے پورے کریگی,سردار ارشد مجید

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) will fulfill its promises to the people: Sardar Arshad Majeed

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سردار ارشد مجید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام سے کیے گے وعدے پورے کریگی ہم عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں ایم این اے صداقت علی عباسی،چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،راجہ خورشید احمد ستی حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں سابقہ حکومتوں نے جس بے دردی سے ملک کو لوٹا اسکی ثال نہیں ملتی عمران خان امید کی آخری کرن ہیں جس دلیرانہ انداز میں انھوں نے ملک کی قیادت کی اور بین الاقوامی سطح تک اپنا لوہا منوایا قابل تعریف ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے سردار ارشد مجیدنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ دو روز قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آئی ڈیپارٹمنٹ اور ایکسرے مشین کا افتتاح کیا گیا جس سے عوام کو ریلیف مہیا ہو گا بہت جلد دس کروڑ کی لاگت سے بلڈنگ تعمیر کی جائے گی انھوں نے مزید کہا کہ ٹور ازم ہائی وے سے علاقے میں روزگار کے بہترین مواقع اور سفری سہولیات مہیا ہونگی اس سے قبل نمائندوں نے صرف ہوائی اعلانات کیے ہم عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں انشااللہ عوام سے کیے گئے تمام وعد پورے کریگے اور کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے جائیں گے انھوں نے مزید کہا کہ تحصیل کہوٹہ میں یوتھ ونگ متحرک اور منظم ہے عمران خان کے سپاہی کے نہ تو کوئی اختلافات ہیں نہ کوئی رنجشیں سب یکجاں ہو کر عمران خان کے وژن کو کامیاب کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقیاتی کام ہوئے اسکی مثال نہیں ,راجہ رومان سعید

Development work done during the PML-N era was example, Raja Roman Saeed

مٹور:نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ رومان سعیدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں جس قدر ترقیاتی کام ہوئے اسکی مثال نہیں ملتی آفسوس کا مقام ہے کہ ایم این اے اور ایم پی اے عطیہ کردہ ساڑھے سات لاکھ کی ایکسرے مشین کا افتتاح کرنے پہنچ آئے مسلم لیگ ن افتتاح نہیں عملی کاموں پر یقین رکھتی تھی شاہد خاقان عباسی نے سہالہ بائی پاس کا افتتاح کیا جو دو حصوں پر مشتمل تھا ایک کاک پل سے آڑی سیداں دوسرا آڑی سیداں سے کہوٹہ کو ملتا تھا ہاؤسنگ سوسائٹیز سے کمیشن کے الزامات لگانے والے ثابت کریں اگر وہ کمیشن لے رہے تھے تو آپ کاک پل والے حصے کو چھوڑ کر کم از کم آڑی سیداں سے کہوٹہ والے حصے پر تو کام کروا سکتے تھے راجہ محمد علی نے اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ان خیالات کا اظہار راہنما مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رومان سعید نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا مسلم لیگ ن کے دور میں مہنگائی کنٹرول تھی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تھا مسلم لیگ نے ایٹمی دھماکے کروائیکراچی سے دہشت گردی کو ختم کیا مگر موجودہ حکومت نے سوائے ملک کو مقروض کرنے کے کچھ نہ کیا انھوں نے کہا کہ آئندہ دور مسلم لیگ ن کا ہے انتقامی سیاست کا وقت ختم ہو گیا ہے بغیر ثبوتوں کے مسلم لیگی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈال دیا جاتا ہے مگر عوام سب جان چکے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کر رہے ہیں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کریگا۔

Show More

Related Articles

Back to top button