Kallar Syedan; Complete the organization of Rawalpindi district. The rest of the organization of PP and tehsil level should be completed soon. Former PM Shahid Khaqan Abbasi
ضلع راولپنڈی کی تنظیم سازی کو مکمل کریں۔ پی پی اور تحصیل سطح کی بقیہ تنظیم سازی کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کا پہیہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے رک چکا ہے جھوٹے بے بنیاد اعدادوشمار یہی حکومت پیش کر سکتی ہے ملک کی ترقی کا واحد راستہ ملک میں عوام کی رائے سے منتخب جمہوری حکومت کے قیام میں ہے ہمارا الیکشن چرانے والے یقینا آج اپنے عمل اور حسن انتخاب پرشرمندگی محسوس کرتے ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رھائشگاہ پر مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد کی قیادت ڈویژنل صدر پاکستان مسلم لیگ ن ملک ابرار احمد نے کی وفد میں ضلعی صدرحاجی ملک عمر فاروق اور ضلعی جنرل سکرٹری یوتھ ونگ مسلم لیگ ن راجہ طلال خلیل بھی موجود تھے۔ ملاقات میں تنظیمی امور اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ شاہد خاقان عباسی نے تنظیمی عہدیداروں سے کہا کہ وہ ضلع راولپنڈی کی تنظیم سازی کو مکمل کریں۔ پی پی اور تحصیل سطح کی بقیہ تنظیم سازی کو بھی جلد مکمل کیا جائے۔ مسلم لیگ ن کے پرانے وفادار اور مخلص لوگوں سے ملاقاتیں کی جائیں اور ان کے ساتھ مل کر ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کی تنظیمی صورتحال کو بہتر سے بہتر کریں۔ ملاقات میں شریک تمام عہدیداروں نے ضلع بھر میں مسلم لیگ ن کی تنظیم کو اورزیادہ مضبوط اور مستحکم بنانے کا اعادہ کیا اور آئندہ انتخابات سے پہلے اپنی تیاریاں مکمل کرنے کا یقین دلایا۔
Kallar Syedan; Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that the wheel of development of the country has stopped due to incompetent rulers. False baseless statistics is what this government can present . He expressed these views while talking to a delegation of PML-N officials at his residence here yesterday. The delegation was led by Divisional President PML-N Malik Abrar Ahmed. The delegation included District President Haji Malik Omar Farooq and District General Secretary Youth. Wing PML-N Raja Talal Khalil was also present. Organizational issues and the current political situation were discussed during the meeting. Shahid Khaqan Abbasi asked the organizational officials to complete the organization of Rawalpindi district. The rest of the PP and tehsil level organization should also be completed soon. He promised to meet the old loyal and sincere people of PML-N and work with them to improve the organizational situation of PML-N in Rawalpindi district. All the officials present at the meeting reiterated their commitment to make the PML-N organization stronger and more stable in the district and assured that they would complete their preparations before the next elections.
کلرسیداں کے مرکز چوآخالصہ کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی شام کو شدید آندھی طوفان کے بعد موسلادھاربارش اور ژالہ باری ہوئی
Heavy rains and hailstorms lashed different areas of Choa Khalsa
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے مرکز چوآخالصہ کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی شام کو شدید آندھی طوفان کے بعد موسلادھاربارش اور ژالہ باری ہوئی اس کے باوجود آئیسکو سب ڈویژ ن چوآخالصہ کے تمام فیڈرز معمول کے مطابق چلتے رہے مگر کلر سیداں میں بارش ہوئی نہ ژالہ باری مگر کلر سٹی فیڈر حسب معمول بند رھا اندرون شہر گھنٹوں بجلی بند رہی جس پر صارفین اور شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں سب ڈویزن اندرون شہر ں جلی کے نظام کو معمول پر رکھنے میں بری طرح سے ناکام ہے۔
گف میں کرائے دار مالک کی عدم موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہو گیا
Lodger in Guff, he stole gold jewellery and cash from the house and fled.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں کرائے دار مالک کی عدم موجودگی میں گھر سے طلائی زیورات اور نقدی چرا کر فرار ہو گیا،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔محمد آصف نے پولیس کو بتایا کہ میں گف کا رہائشی ہوں اور میرے گھر کے نچلے حصے میں میں کرائے دار رہائش پذیرہے۔گزشتہ روز میں اپنی بیوی کے ہمراہ ایک فوتگی والے گھر گیا ہوا تھا کہ ہماری عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم نے گھر کا تالہ توڑ کر ایک عدد ہار سیٹ،چار عدد چوڑیاں،دو عدد کانٹے اور ایک عدد انگوٹھی چوری کر لی۔
پولیس نے سرکاری جنگل سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑ چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
Police foiled an attempt to steal timber worth millions of rupees from a government forest
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے سرکاری جنگل سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑ چوری کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔لوڈ شدہ ٹرک قبضہ میں لے کرتین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک عدد ٹرک جس میں چوری شدہ لکڑ موجود ہے کہوٹہ سے کلر سیداں کی جانب آ رہا ہے جس پر پولیس نے ناک بندی کر لی اور آنے والے مشکوک ٹرک کو روک کر چیک کیا گیا تو اس میں کٹی ہوئی تازہ لکڑی پھلائی،کیکر،بیری لوڈ کی گئی تھی جس پر پولیس نے ٹرک ڈرائیور جس نے بعد از دریافت اپنا نام و پتہ محمد صدیق جبکہ سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے شخص نے اپنا نام و پتہ نعمان بتایا کو گرفتار کر کے ٹرک قبضہ میں لے لیا۔دریافت پر ٹرک ڈرائیور کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ڈرائیور کے مطابق یہ لکڑی راجہ عامر نے چوری شدہ جنگل سے لوڈ کروائی۔لکڑ کا وزن 250 من جبکہ مالیت دو لاکھ روپے سے زائد کی بتائی جاتی ہے۔
ہارون نامی نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر چوہے مار گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا
A young man named Haroon ended his life by allegedly eating rat pills for domestic row.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—17 سالہ لڑکے نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر چوہے مار گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جسے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں پوسٹمارٹم کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔17 سالہ ہارون نامی نوجوان نے تین روز قبل کسی بات پر گھر والوں سے لڑائی جھگڑے سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں اور حالت غیر ہو جانے پر اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جہاں وہ تین یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد گزشتہ رات زندگی کی بازی ہار گیا۔