DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Saddar Wah police’s main operation against occupation mafia, 04 accused arrested trying to seize a citizen’s plot

قبضہ مافیا کے خلاف صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے والے 04 ملزمان گرفتار

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—قبضہ مافیا کے خلاف صدر واہ پولیس کی اہم کاروائی، شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کرنے والے 04 ملزمان گرفتار،صدر واہ پولیس نے سکول ٹیچر حسیب کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس قبضہ مافیا کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، صدر واہ پولیس کو سکول ٹیچر حسیب نے درخواست دی کہ قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک رفاقت گجر نے ساتھیوں کے ہمراہ پلاٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، جس پر صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او صدر واہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک رفاقت گجر کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں ملک رفاقت، خرم، ذیشان اور مظہر شامل ہیں،ایس ایچ اونے بتایا کہ گرفتار ملزم ملک رفاقت گجر ہوائی فائرنگ،شہریوں کو دھمکیاں دینا،امانت میں خیانت،نوسربازی سمیت متعدد مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو قیمتی سرمایے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پرایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او صدر واہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے،قبضہ مافیا اورجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

Rawat; Saddar Wah Police’s main operation against Occupy Mafia, 04 accused trying to seize a citizen’s plot arrested, Saddar Wah Police registered a case at the request of school teacher Haseeb. According to details, Rawalpindi police are continuing operations against the Occupy Mafia. School teacher Haseeb requested the Wah Police that the Occupy Mafia leader Malik Rafaqat Gujjar along with his associates has occupied his plot. SHO Wah along with the police team arrested Malik Rafaqat Gujjar along with his accomplices. The arrested accused include Malik Rafaqat, Khurram, Zeeshan and Mazhar, SHO said. Accused Malik Rafaqat Gujjar has a previous record in several cases including aerial firing, intimidation of citizens, betrayal of trust.

Rest of the day news

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کاروائی، موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا موٹر سائیکل و کار چوروں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث ملزم محمد حسنین کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوا، ایس پی راول نے ایس ایچ او وارث خان اور پولیس ٹیم کوشابا ش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتا رکیا جائے، موٹر سائیکل و کار چورں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلا ف کاروائی،لیڈی منشیات فروش سمیت02 ملزمان گرفتار، ہیروئن اورشراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوصدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش سرینہ بی بی کو گرفتا رکرلیا، ملزمہ کے قبضہ سے350گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ایس ایچ او آراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر شمریز اقبال کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے24بوتل شراب برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی پوٹھوہار نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی، منشیات کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم شعیب خان کو گرفتا رکرلیا، اشتہاری مجرم سال2020 سے تھانہ رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)— راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف موثرکاروائی،09ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کاہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم شاکراللہ کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ ا ورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عمر بٹ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01کاربین معہ ایمونیشن برآمد کی،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مزمل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور برآمد کر لیا، ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمیل اختر کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01 پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کیا،ایس ایچ اوصدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان ظہور احمد اور زین علی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمدہوئے، ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوہیب زاہد کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 1015 گرام چرس،07لیٹر شراب اور 01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے خان باچا سے300گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے وحید احمد سے215گرام چرس، تھانہ گوجر خان پولیس نے نصیر احمد سے500گرام چرس، تھانہ صاد ق آباد پولیس نے وقار سے07لیٹر شراب، تھانہ مری پولیس نے محمد شبیر سے01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button