Kallar Syedan; PML-N officials and supporters celebrate Youm e Takbir
کلرسیداں میں یوم تکبیر کی تقریبات اورمسلم لیگی ورکرز کی بھرپور شرکت
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے کہا ہے کہ جس نوازشریف نے دنیا بھر کی مخالفت مول لے کر بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کر کے ملکی سالمیت کو یقینی بنایا موٹرویز میٹروز بنائیں ہم نے اس کے احسانات کا بدلہ انہیں جیل میں ڈال کر دیا ہے آج ملکی ترقی کا پہیہ رک چکا ہے باربار وزیر تبدیل کرکے تجربات کیئے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کی رھائشگاہ پر منعقدہ یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پروائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،جنید بھٹی،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،راجہ پرویز اختر منہاس کے علاوہ ملک کے معروف کاروباری راجہ محمد الیاس،زین العابدین عباس،شیخ حسن فیاض،حاجی طارق تاج،شیخ توقیر، نعیم بنارس،شاھد اکبر گجر،صوبیدار غلام ربانی اور دیگر بھی موجود تھے۔انجنئیرقمراسلام راجہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کل کی طرح آج بھی ایک حقیقت کے طور پر موجود ہے پیپلز پارٹی کی واپسی کا بظاہر کوئی امکان نظر نہیں آتا حکومتی اتحاد سے ووٹ لے کر اپوزیشن اتحاد میں بھی سیاست کرنا ممکن نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے حلقے میں مسلم لیگ ن کو مزید مضبوط دینے کا ٹاسک دیا ہے ہم مفروضوں اور افواہوں پر دھیان نہیں دیتے ں بلکہ اپنی ساری توجہ قیادت کی ہدایات پر مرکوز رکھی ہے۔ معروف کاروباری راجہ محمد الیاس نے کہا کہ نوازشریف نے امریکی صدر بل کلنٹن کی تین کالیں اور اربوں ڈالرز کی پیشکشیں مسترد کرکے ملک کو پہلی اسلامی ایٹمی ملک کا درجہ دلوایا اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا اور میاں نوازشریف کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔
مرید چوک میں یوم تکبیر کی تقریب
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجا نے کہا ہے کہ ملک کی سالمیت کو محفوظ بنانے کا کریڈٹ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ذوالفقار علی بھٹو اور میاں نوازشرہف کو جاتا ہے انہوں نے جمعہ کی شام مرید چوک میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کیا تھا۔تقرہب میں سردار محمد آصف،وقاص گجر،چوہدری اخلاق،راجہ ظفر محمود،شاھد گجر،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی اور دیگر نے شرکت کی۔محمد ظریف راجا نے کہا کہ نوازشریف نے نہ صرف ہر قسم کا دباو مسترد کرکے ایٹمی دھماکے کیئے بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط کیا۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ ٓاج پی ٹی آئی کے سوا پوری قوم نے یوم تکبیر منایا عمران خان نے یوم تکبیر سے لاتعلقی ثابت کرکے ملت اسلامیہ کو مایوس کیا۔جمعیت علمائے اسلام کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا کہ نوازشریف نے اندرونی بیرونی دباو اور پیشکشیں مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کیئے پوری ملت اسلامیہ آج نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہے تقریب سے حاجی اخلاق حسین،راجہ افتخار پکھڑال نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
یوم تکبیر کی تقریب پبلک سیکر ٹر یٹ کلرروڈ میں زیر صدارت سینئر مسلم لیگی راہنما چیرمین یونین کونسل لوہدرا پی پی 10 منعقد ہوئی،
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—یوم تکبیر کی تقریب پبلک سیکر ٹر یٹ کلرروڈ میں زیر صدارت سینئر مسلم لیگی راہنما چیرمین یونین کونسل لوہدرا پی پی 10 منعقد ہوئی، معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے نوید بھٹی نے کہا،آج کے دن نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ایٹمی قوت بنا قوم کو اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے ایٹمی پروگرام میں جس جس نے کام کیا ان کو سائیڈ لائن کردیاگیا نوازشریف کے جرائم میں ایٹمی دھماکے کرنا سب سے بڑا جرم ٹھہرا کیوں کہ ایسے جرم محب وطن ہی کر سکتے ہیں ہم قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف سمیت ایٹمی سیاستدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہندوستان کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کر کے اس قوم کا دفاع ہمیشہ کے لئے ناقابل تسخیر کر دیا۔امریکی ڈالر کی آفر کو ٹھکرا کر ثابت کیا کہ وہ کرپٹ نہیں ایماندار ترین اور محب وطن شخص ہیں آخر میں پاکستان کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی.تقریب میں مسلم لیگی ورکرز کی بھرپور شرکت. نوید بھٹی نے تمام معززین کا خصوصی شکریہ ادا کیا.