DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; 8 hours of load shedding in the scorching heat as public suffer

شدید گرمی میں 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ آئے روز کسی نہ کسی جگہ بجلی خرابی کی وجہ سے عوام بلبلا اُٹھے بچے بوڑھے شدید گرمی میں متاثر عوام علاقہ اس گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شدید گرمی میں 8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جبکہ آئے روز کسی نہ کسی جگہ بجلی خرابی کی وجہ سے عوام بلبلا اُٹھے بچے بوڑھے شدید گرمی میں متاثر عوام علاقہ اس گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس گئے نہ بجلی نہ پانی عوام جائیں تو جائیں کدھر کہوٹہ شہر اور گردنواح میں پانی کی قلت خواتین دور دراز سے پانی لانے پر مجبور اس گرمی میں پانی خشک ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات میونسپل کمیٹی کہوٹہ سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ لاکھوں کی اس آبادی میں 80فیصد لوگ پانی سے محروم جبکہ20فیصد لوگ گندے نالے کا پانی پینے پر مجبور ہیں اسی طرح گرمیوں کے آتے ہی بجلی جانا معمول بن گیا طویل لوڈ شیڈنگ عوام کا جینا محال کر دیا 24گھنٹوں میں 8سے10گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ عوام علاقہ شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب سے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے وعدے وفا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Kahuta; 8 hours of load shedding in the scorching heat while the people suffer due to power outages in one place or another. Children, old people affected by the scorching heat. Water shortage in the city and its environs Women are forced to fetch water from far away, Due to the drought in this summer, the people are in dire straits.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں یوسی پنجاڑ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاپا محمود ستی کی طرف سے پرتکلف دعوت۔

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan was given reception by Papa Mahmood Satti, a prominent political and social figure of UC Panjar.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے اعزاز میں یوسی پنجاڑ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاپا محمود ستی کی طرف سے پرتکلف دعوت۔دعوت کا اہتمام تحصیل کہوٹہ کے پر فضاء مقام پنجاڑ میں کیا گیا سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی یوسی پنجاڑ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت پاپا محمود ستی کی طرف سے سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں وائس چیئرمین یوسی پنجاڑ سردار سلطان ایڈوکیٹ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین کوکب جرال، معروف قانون دان سردار طارق انیس، معروف سماجی شخصیت جمیل ستی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔ پرتکلف دعوت کے اہتمام پر کرنل محمد شبیر اعوان اور دیگرنے محمودستی کا شکریہ ادا کیا۔

کہوٹہ شہر کو 8 زون میں تقسیم کر کے 8 فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے

The city of Kahuta will be divided into 8 zones and 8 focal persons will be appointed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،سی او میونسپل کمیٹی کہوٹہ چوہدری تنویر عباس اور انچارج آر ڈبلیو ایم سی ماجد ستی سے کہوٹہ شہر میں صفائی کے حوالے سے صدرپی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ سعید آف گھڑیٹ،صدر پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کہوٹہ نمبردار راجہ ندیم رشید،نائب صدر پی ٹی آئی سردار مظہر،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کہوٹہ ملک راشد،صدر پی ٹی آئی نیبر ہووڈ کونسل 6 ملک آصف ضیاء اور سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود نے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے یہ یقین دلایا کہ اسی ہفتے صفائی کے حوالے سے نئے ملازمین آ رہے ہیں اور ہم آر ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کو بہتر بنا رہے ہیں راجہ وحید احمد خان نے اسسٹنٹ کمشنر کو یقین دلایا کہ ہمارا بھرپور تعاون ہو گا اور کہوٹہ شہر کو 8 زون میں تقسیم کر کے 8 فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے جو انچارج آر ڈبلیو ایم سی کے ساتھ مکمل رابطے میں ہوں گے اور اپنے اپنے زون پر نظر رکھیں گے تا کہ صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی لانے کے لیے کرنل محمد شبیر اعوان کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب کریں,عدیل افضل

People should vote for Colonel Muhammad Shabir Awan to bring real change in development work, Adeel Afzal

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیت عدیل افضل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقے کی عوام ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی لانے کے لیے کرنل محمد شبیر اعوان کو اپنا ووٹ دے کر کامیاب کریں۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے اپنے سابقہ دور2008میں حلقہ پی پی سیون میں 90کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کر ائے جن کی کوئی مثال نہیں مل سکتی حلقے عوام کے لیے اپنے دل میں محبت اور بے لوث خدمت کے جذبے سے سر چارعوام کی ہر دلعزیز شخصیت سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون انشاء اللہ آمدہ جنرل الیکشن بھر پور شر کت کر یں حلقہ پی پی سیون کی یوسیززسموٹ،چوآخالصہ،منیاندہ، کنوہا، نارہ، لہڑی، بیور، کہوٹہ، ہوتھلہ، پنجاڑ، دکھالی سمیت دیگر تمام یونین کونسلوں میں ہزاروں افراد سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کے ساتھ روزانہ سینکڑوں افراد ہمارے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں انشاء اللہ آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں کرنل محمد شبیر اعوان بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button