DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Rashid Minhas, accused of killing his father-in-law by firing in a domestic dispute is sentenced to death

کلرسیداں پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے کلرسیداں میں گھریلو ناچاقی کی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کرنے والے ملزم راشد منہاس کو سزائے موت سنادی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں پولیس کی موثر تفتیش،معزز عدالت نے کلرسیداں میں گھریلو ناچاقی کی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے سسر کو قتل کرنے والے ملزم راشد منہاس کو سزائے موت سنادی،ملزم کو 10سال 01ماہ قیدمعہ 01لاکھ روپے جرمانہ اور05لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں بھی سنائی گئیں۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں،معزز عدالت کے جج مظفر نوازملک نے مقدمہ میں نامزد ملزم راشد منہاس کوقتل کا جرم ثابت ہونے پرسزائے موت معہ 05لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی،معزز عدالت نے ملزم کوراستہ روکنے اوراقدام قتل کے جرائم میں 10سال 01ماہ قید معہ 01لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی،ملزم راشد منہاس نے گھر یلو ناچاقی کی رنجش پر فائرنگ کرکے اپنے سسر ہارون رشید کو قتل جبکہ اپنی سالی آمنہ ہارون کو زخمی کردیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بیٹے علی جلال کی مدعیت میں جولائی 2019تھانہ کلرسیداں میں درج کیاگیاتھا،کلرسیداں پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم راشد منہاس کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیااور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم
کو قرار واقعی سزا ئیں سنائیں،سی پی اومحمد احسن یونس نے ملزم کو قرار واقعی سز ادلوانے پر انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دی۔

Kallar Syedan; Rashid Minhas is sentenced to death for killing his father-in-law by firing in a domestic dispute in Kallar Syedan. The accused was also sentenced to 10 years and 1 month imprisonment with a fine . According to the report, The case was registered in July 2019 at the complaint of Ali Jalal, son of the deceased. The case was registered at Kallar Syedan police station.

حکومت کسی طرح بھی بلیک میل نہیں ہو گی۔راجہ ساجد جاوید

The government will not be blackmailed in any way. Raja Sajid Javed

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ حکومت کسی طرح بھی بلیک میل نہیں ہو گی۔وزیر اعظم عمران خان احتسابی منشور پر عوام کا ووٹ لے کر برسر اقتدار آئے اور انشاء اللہ سرخرو ہونگے۔انہوں نے یہاں مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے نامساعد حالت اور محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح و بہبو د کیلئے درجنوں منصوبوں کا آغاز کر دیا۔تحریک انصاف کی حکومت پسے ہوئے طبقات کی اشک جوئی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وسائل کا رخ محرومیوں اور احساس کمتری کے شکار علاقوں کی طرف موڑا گیا ہے جس کی وجہ سے پوری قوم عمران خان کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔عمران خان کی قیادت میں خوشحالی کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا ہو گا۔کرپٹ، بدیانت اور مفاد پرست ٹولے کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے۔

پنجاب میں امن و امان کی ابتر حالت کا عالم یہ ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے اپنے علاقے میں ڈاکوؤں کی گینگ نے تباہی مچا رکھی ہے,شیخ حسن فیاض

The deteriorating law and order situation in Punjab is such that a gang of dacoits has wreaked havoc in Chief Minister Usman Bazdar’s own area, Sheikh Hassan Fayyaz said.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن فیاض نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی ابتر حالت کا عالم یہ ہے کہ وزیراعلی عثمان بزدار کے اپنے علاقے میں ڈاکوؤں کی گینگ نے تباہی مچا رکھی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں بد امنی عام افراد کے لیئے بھی پریشان کن ہے ڈیرہ غازی خان میں ڈاکوؤں کے گروہ کی جانب سے شہریوں کے اعضا کاٹنے اور پھر انہیں قتل کرنے کی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہے جو پنجاب میں امن کے نام پر سوالیہ نشان ہے، وزیراعظم کی جانب سے اس گروہ کے خلاف کاروائی کے لیئے رینجرز کو پنجاب پولیس کی مدد کا حکم دیا ہے جو اس بات کاکھلا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت امن و امان قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی
ہے وزیراعلیٰ کے اپنے علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔

یوم تکبیر کی ایک تقریب آج بعد نماز جمعہ مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کے گھر پر منعقد ہو گی

Youme Takbir Day celebration will be held today after Friday prayers at the house of PML-N President Haji Akhlaq Hussain.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں شہر میں یوم تکبیر کی ایک تقریب آج بعد نماز جمعہ مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین کے گھر پر منعقد ہو گی جہاں کیک بھی کاٹاجائے گا۔

چوہدری امیر قابل انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب جسوالہ میں ہوئی

Chaudhry Amir passed away. Funeral prayers were held in Jaswala

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ٹی ایم اے کلرسیداں سینیٹری سپروائزر راجہ محمد ادریس کے والد اورتنویر اختر شیرازی کے خالو چوہدری امیر قابل انتقال کر گئے نماز جنازہ کلرسیداں کے قریب جسوالہ میں ہوئی جس میں محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،مسعود بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،عابد زاھدی،نعیم بنارس چوہدری، انیس چوہان،صوبیدار غلام ربانی،راجہ ظفر محمود،سید زبیر علی،جاوید کیانی،ذین العابدین عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button