Rawat; Major action of Rawalpindi police against occupation mafia, notice of CPO Rawalpindi at the request of Overseas Pakistani, attempt to seize 1500 kanals of land was foiled.
قبضہ مافیا کے خلاف راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی، اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، 1500 کنال زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—قبضہ مافیا کے خلاف راولپنڈی پولیس کی بڑی کاروائی، اوورسیز پاکستانی کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، 1500 کنال زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اوور سیز پاکستانی نثار احمد افضل نے سی پی او کی کھلی کچہری میں بلیو ورلڈ سٹی کے مالکان و انتظامیہ کے خلاف زمین پر قبضہ کے حوالے سے درخواست دی تھی، سی پی او نے درخواست پر ایس صدر کو قانون کے مطابق میرٹ پر کاروائی کے احکامات دئیے، ایس پی صدر کی زیر نگرانی ایس ایچ او چونترہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے شہری کی 1500کنال زمین پر قبضہ کی کوشش ناکام بنادی، قبضہ کی کوشش کرنے والے ملزمان پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہو گئے، مقدمہ میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈز کئے جا رہے ہیں،سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس نے ایس پی صدر، ایس ایچ او چونتر ہ ار وپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا
تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم شمس فاروق عرف شمو کو گرفتار کر لیا
Dangerous accused Shams Farooq alias Shamu arrested in Sadiqabad police operation
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ صادق آباد پولیس کی کاروائی،بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم شمس فاروق عرف شمو کو گرفتار کر لیا، ملزم شمس فاروق عرف شمو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ تعلق ہونا ظاہر کرکے دھمکیاں دیں اور شہری سے09 لاکھ روپے ہتھیا لئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او نیوٹاون کی سربراہی میں ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم شمس فاروق عرف شمو کو گرفتار کر لیا، ملزم شمس فاروق عرف شمو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ تعلق ہونا ظاہر کرکے دھمکیاں دیں اور احسان اللہ سے09 لاکھ روپے ہتھیا لئے تھے،جس کا مقدمہ احسان اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ملزم اس سے قبل قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری،ناجائز قبضہ اور شہریوں کو دھمکیاں دینے جیسے متعدد مقدمات میں ملوث ہے، ایس ڈی پی او نیوٹاون کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، جنہیں گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، ایس پی راول نے ایس ڈی پی ا ونیو ٹاؤن، ایس ایچ او صادق آبا د اور پو لیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔
تھانہ چونترہ پولیس کی فوری کاروائی، گزشتہ روز زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرنے والے دونوں فریقین کے 5 0افراد گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد
Chauntra police arrested 5 people of both the parties who fired on land dispute
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ چونترہ پولیس کی فوری کاروائی، گزشتہ روز زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرنے والے دونوں فریقین کے 5 0افراد گرفتار،اسلحہ وایمونیشن برآمد،پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چونترہ پولیس بذریعہ 15اطلاع ملی کے رائیکا میرامیں زمین کے تنازعے پر دو فریقین آپس میں فائرنگ کررہے ہیں،ایس ایچ اوچونترہ کی زیرنگرانی انچارج پولیس چوکی چک بیلی خان محمد حماد پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقعہ پر پہنچے اورکاروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے 05افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرلیا،گرفتارملزمان میں فریق اول کے محمد یعقوب جبکہ فریق دوم کے طارق محبوب، رمضان،ذیشان اور الطاف حسین شامل ہیں،پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا،ایس پی صدر کامران حمید نے ایس ایچ او چونترہ،انچارج چوکی چک بیلی خان اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے دیگرساتھیوں اورسہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے اورقانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کے تحفظ فراہم کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات
Effective security arrangements for the protection of the Christian community by the Rawalpindi Police
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کی جانب مسیحی برادری کے تحفظ فراہم کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پرمامور افسران کوچیک،بریف کیااوردوران چیکنگ پولیس اہلکاروں کوکورونا ایس اوپیز کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،مسیحی برادری اتوار کے روز گرجاگھروں میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،راولپنڈی پولیس نے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے،ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیتے ہوئے سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوہدایات دیں،سینئر پولیس افسران نے کہاکہ کورونا وائرس جان لیوا مرض ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ہم اس خطرناک وباء سے بچ سکتے ہیں، دوران ڈیوٹی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور گرجا گھروں کے اندر بھی کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمدکو بھی یقینی بنایا جائے، راولپنڈی پولیس شہریوں کے تحفظ کے ساتھ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھی فرنٹ لائن پر موجود رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہے
راولپنڈ ی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائی،03 منشیات فروش گرفتار
Rawalpindi police action against drug dealers, 03 drug dealers arrested
روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈ ی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائی،03 منشیات فروش گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس اور400 گرام ہیروئن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد شیراز کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو310گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اقبال کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو450گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او صدر واہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سراج کو گرفتا رکرلیا، ملزم کے قبضہ سے400گرام ہیروئن برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیاگیا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے