DailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Congratulations to the police for arresting the accused of Dadyal, Ratta Bank robbery. British Kashmiri. Kashmiris living in UK appreciated the performance of SSP Mirpur AJK Raja Irfan Saleem

ڈڈیال، رٹہ بینک ڈکیتی ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس کو شاباش۔ برٹش کشمیری۔ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے SSP میرپور AK جناب راجہ عرفان سلیم صاحب کی کارکردگی کو سراہا

لندن۔یوکے (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ڈڈیال، رٹہ بینک ڈکیتی ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس کو شاباش۔ برٹش کشمیری۔ برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے SSP میرپور AK جناب راجہ عرفان سلیم صاحب کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ جن کی قیادت اور نگرانی میں آزاد کشمیر میں بینک، دوکانیں اور عام شہریوں کو لُوٹنے والا ڈاکوؤں کا بین الصوبائی گروہ گرفتار ہوا۔ 19 مئی 2021 ء کو ڈڈیال، ضلع میرپور آزاد کشمیر میں سنیئر سُپرنٹِنڈنٹ پولیس عرفان سلیم نے صحافیوں کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ 19 اپریل 2021 ء کو صبح 10 بج کر 40 منٹ پر حبیب بینک لمیٹڈ رٹہ، ڈڈیال میں 5 مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بینک عملہ کو یرغمال بنا کر 21 لاکھ روپے لُوٹ لیے تھے۔ بینک گارڈ سے بندوق 12 بور پمپ ایکشن بھی جبراً چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ ضلع میرپور AK میں سال 2013 ء کے بعد بینک ڈکیتی کا یہ پہلا واقعہ تھا۔ جو کہ پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا۔ اس کیس کو ٹریس کرنے کیلئے جدید طرز تفتیش اپنایا اور ٹیکنیکل برانچ نے بہت محنت کی۔ جس کے نتیجہ میں یہ گمنام کیس ٹریس ہوا۔ اس واقعہ میں ڈاکوؤں کا 9 کنی گروہ ملوث پایا گیا۔ اور تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جن میں نمبر – 1 بشارت حسین عرف چھاتو ولد محمد حسین، قوم جاٹ، ساکن نیو افضل پور ترئیاں، سہنسہ ضلع کوٹلی آزاد کشمیر حال ملازم کوٹلی یونیورسٹی۔ – 2 محمد فاروق ولد محمد شفیع قوم جٹ ساکن خیروال چھمب ضلع بھمبر آزاد کشمیر حال مقیم جمالپور گلہار شریف کوٹلی۔ – 3 گلریز خان ولد نجیب اللہ خان قوم راجپوت ساکن درلیاہ گجراں تحصیل چڑہوئی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر حال ملازم کوٹلی یونیورسٹی۔ – 4 غضنفر قدیر ولد محمد قدیر قوم جٹ ساکن خیروال چھمب ضلع بھمبر آزاد کشمیر حال ہاؤسنگ اسکیم کوٹلی۔ – 5 ارسلان شاہ ولد قدرت شاہ قوم سیّد ساکن دھنواں ضلع کوٹلی آزاد کشمیر۔ – 6 دانیال خان والد اشفاق خان قوم کمال زئی ساکن شاہ فیصل کالونی کراچی، صوبہ سندھ پاکستان۔ – 7 فواد اکرم ولد محمد اکرم قوم وڑائچ ساکن منڈی بہاؤ الدین صوبہ پنجاب پاکستان۔ 8 محمد خلیل ولد محمد اسحاق قوم جٹ ساکن سیالکوٹ صوبہ پنجاب پاکستان اور نمبر – 9 قیصر خان ولد خیر محمد قوم چاچڑ ساکن ضلع گھوٹکی صوبہ سندھ پاکستان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے بینک ڈکیتی کے دوران لُوٹی گئی رقم میں سے 18 لاکھ 10 ہزار روپے کیش اور بینک گارڈ سے چھینی گئی رائفل 12 بور پمپ ایکشن برآمد کر لی گئی ہے۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز 1 کلاشنکوف اور 5 پستول کے علاوہ 2 کاریں نمبر MR-AH-629 اور LEH-9260 جبکہ 2 موٹر سائیل ہنڈا 125 بدوں نمبر بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ سرغنہ ملزم محمد فاروق عرصہ 10 سال سعودی عرب میں مقیم رہا۔اس دوران وہ ایکسیڈنٹ کیس میں سعودی عرب جیل میں بند رہا۔ جہاں ملزمان فواد، خلیل، دانیال اور قیصر جو دوکانیں لُوٹنے کی وارداتوں سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہو کر جیل می بند تھے۔ اس طرح ان ملزمان میں دوستی ہو گئی۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد ان پانچوں ملزمان کو سعودی عرب سے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا۔ وقوع سے قبل ملزمان فواد، خلیل، دانیال، قیصر ملزم فاروق کے پاس کوٹلی آئے تھے۔ اور وہاں پر بینک ڈکیتی کا پروگرام بنایا تھا۔ اور پھر واقعہ کرنے سے 3 روز قبل ملزمان بشارت، دانیال، قیصر ڈڈیال آئے تھے۔ جہاں ملزم بشارت نے حبیب بینک رٹہ برانچ میں اپنا ATM کارڈ استعمال کیا تھا۔ اور ساتھ ہی بینک کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیکر ٹارگٹ سیٹ کیا۔ روز وقوع یہ گروہ مسلح ہو کر دو کاروں اور دو موٹر سائیکلوں پر کوٹلی سے ڈڈیال آیا۔ اور رٹہ بائی پاس کے ملحقہ دربار بابا جیون شاہ پر رُکا۔ دربار سے ملزمان فواد، دانیال، قیصر، خلیل اور ارسلان شاہ دو موٹر سائیکلوں پر واردات کرنے رٹہ بینک چلے گئے۔ جبکہ بقیہ ملزمان دونوں کاروں پر انکی ریکی کرتے رہے۔ اور واردات مکمل کرنے کے بعد براستہ نلہ ڈگار واپس کوٹلی چلے گئے۔ اس اہم مقدمہ کی تفتیش کے دوران کیس کوٹریس کرنے میں ٹیکنیکل برانچ کے علاوہ راجہ اظہر اقبال ایڈیشنل SP میرپور، خواجہ عبدالقیوم DSP ڈڈیال، عمار ڈار SHO ڈڈیال، ذوہیب طاہر SHO سٹی، عدنان صابر SHO تھوتھال اور اشتیاق علی سب انسپِکٹر ڈڈیال نے اپنے اپنے عملہ کے ساتھ مختلف ٹیموں کی شکل میں کام کیا ہے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔ پولیس لوگوں کی جان و مال عزت کی محافظ ہے۔ اور اس فرض کی ادائیگی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ میرپور پُرامن ضلع ہے۔ یہاں جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کیا جاتا رہے گا۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام اور میڈیا کا تعاون ہمیشہ قابل ستائش ہے۔

Mirpur, AJK; Congratulations to the police for arresting the accused of Dadial, Ratta Bank robbery. British Kashmiri. Kashmiris living in UK have appreciated the performance of SSP Mirpur AK Raja Irfan Saleem. Under his leadership and supervision, an inter-provincial gang of robbers robbing banks, shops and civilians in Azad Kashmir was arrested. Irfan Saleem, Senior Superintendent of Police, Dadial, Mirpur District, Azad Kashmir, told reporters during a press briefing on May 19, 2021 that at 10:40 a.m. on April 19, 2021, five armed robbers opened fire on Habib Bank Ltd. Ratta, Dadial. Bank staff were held hostage at the point and looted Rs 21 lakh. The gunman also snatched a 12-bore pump action from the bank guard and fled. This was the first case of bank robbery in Mirpur AK district since 2013. That was a big challenge for the police. Adopted a modern style of investigation to trace the case and the technical branch worked hard. As a result, this anonymous case was traced. Nine gangs of robbers were found involved in the incident. And all the accused have been arrested.

راجہ عبدالغفار کو برطانیہ کے شہرایکرنگٹن سے تیسری بار کونسلر منتخب ہونے پردلی مبارک باد

Congratulations to Raja Abdul Ghaffar on being elected Councilor for the third time from Accrington

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ڈومال یونین کونسل فیض پورشریف کے سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی راجہ محمداصغرخان حاجی راجہ منگاخان سابق کونسلر حاجی صوبیدار (ر) محمدمنیر بٹ راجہ حق نواز خان راجہ عبدالعزیز راجہ امجدمحمود راجہ وسیم سمندر چیئرمین ظفراقبال مغل راجہ نزاکت علی اورخواجہ محمداحتشام نے راجہ عبدالغفار کو برطانیہ کے شہرایکرنگٹن سے تیسری بار کونسلر منتخب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی ہے اورکہاکہ راجہ عبدالغفار کاتعلق یونین کونسل فیض پورشریف کے موضع ڈومال سے ہے اہلیان ڈوما ل راجہ عبدالغفار کوتیسری بار کونسلر منتخب ہونے پر مبارک بادپیش کرتے ہیں دلی مسرت کااظہارکرتے ہیں اوران کے اس اعزاز ارشاندار کامیابی پرفخر محسوس کرتے ہیں کہ ڈومال کے عظیم سپوت نے تیسری بارکونسلر منتخب ہونے کااعزاز حاصل کیا ہے ڈومال اورایکرنگٹن کی کمیونٹی کاسرفخرسے بلند کیاہے اورڈومال اورایکرنگٹن کانام ر وشن کیاہے راجہ عبدالغفار نے ایک سخت اورکانٹے دار مقابلہ کے بعدتیسری بار کونسلر منتخب ہوکریہ ثابت کیاہے کہ انہوں نے اپنے شہرکی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کی ہے اوران کی ان بے لوث خدمات کے اعتراف میں ان کے ووٹرز اور سپورٹرز نے تیسری بار کونسلر منتخب کرکے اپنے بہترین خلوص کااظہارکیاہے

Show More

Related Articles

Back to top button