DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Indiscriminate aerial firing by wedding party, 4 persons seriously injured

راولپنڈی سے کہوٹہ آئی ہوئی بارات میں موجود باراتیوں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ۔اہل علاقہ کی طرف سے منع کر نے پر خواتین پر حملہ۔لڑائی کی سے4افراد شدید زخمی۔ مقدمہ درج۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راولپنڈی سے کہوٹہ آئی ہوئی بارات میں موجود باراتیوں کی اندھا دھند ہوائی فائرنگ۔اہل علاقہ کی طرف سے منع کر نے پر خواتین پر حملہ۔لڑائی کی سے4افراد شدید زخمی۔ مقدمہ درج۔پولیس تھانہ کہوٹہ کا فائرنگ کر نے والے نامزد بارتیوں کے ساتھ مک مکا کلاشنکوف والے افراد کو چھوڑ کر صرف ایک دو افراد کو گرفتار کیا متاثرین علاقہ شدید احتجاج وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، آرپی او اور سی پی او راولپنڈی سے فی ازخود نوٹس لینے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں پنیالی کے رہائشی عاشق حسین ولد امیر عبدل ساکن پنیالی،تحصیل کہوٹہ، ضلع راولپنڈی نے پولیس تھانہ کہوٹہ میں در خواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں اپنے کزن کے بیٹے کی بارات کے ساتھ پنڈ ملکاں گیا ہوا تھا میرا بیٹا محمد آصف گھر میں موجود تھا کہ میرے مخالف فریق محمد رزاق ساکن رتہ امرال سے کی بارات ہمارے گاؤں پنیالی آئی ہوئی تھی دولہا محمد وقاص ساتھ باراتیوں میں الطاف، آفتا ب، سعود، مسعود،اویس نے کلاشنکوفیں اٹھائی ہوئی تھیں اس کے ہمراہ رجب،زاہد،مسلح پسٹل،ارسلان،احسن، عبدالرشید ساکن دیہہ ہمراہ دس بارہ افراد مسلح اسلحہ مذکوران آسان راستہ چھوڑ کر جان بوجھ کر میرے گھر سامنے آ کر اپنے اپنے اسلحے سے فائرنگ شروع کر دی میرے بیٹے،میری بیوی اور میری بھابھی نے منع کیا تو انہوں نے میرے بیٹے،میری بیوی اور میری بھابھی کو قتل کر نے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس پر انہوں نے پڑوسی کے گھر چھپ کر جان بچائی پولیس تھانہ کہوٹہ نے زیر دفعہ 337H(2)،148,149اور پنجاب شادی ایکٹ 2016کے تحت مقدمہ در ج کر لیا۔

Kahuta; Indiscriminate aerial firing by wedding party from Rawalpindi. Four persons were seriously injured in the clash. A case has been registered. Kahuta police station arrested only one or two persons except the ones who were carrying Kalashnikovs along with the nominees who fired at the police. According to the details, Ashiq Hussain son of Amir Abdul, a resident of Paniali village, Union Council, Hothala took a stand at Kahuta Police Station yesterday and said i had gone to Pind Malik with my cousin’s barat. My son Muhammad Asif was present in the house when my opponent Muhammad Razzaq, a resident of Rata Amral, came to our village Paniali with his groom Muhammad Waqas. , Saud, Masood, Owais were carrying Kalashnikovs along with Rajab, Zahid, armed pistol, Arsalan, Ahsan, Abdul Rashid, resident of Deha along with ten or twelve armed men, deliberately came to my house with their weapons and started firing directly with the intention of killing my son, my wife. Kahuta police station under section 337H (2), 148,149 and Punjab Marriage Act 2016. The case was registered.

ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور دیگر ممبران کے اعزاز میں پارٹی”

Member Press Club Kahuta Raja Shahid Ajmal presided over the party in honor of President Press Club Kahuta (Registered) Raja Imran Zameer Janjua and other members.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل کی طرف سے صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور دیگر ممبران کے اعزاز میں “تکہ پارٹی”۔تکہ پارٹی کا اہتمام بنڈھیا یوسی پنجاڑ میں “باغ ایوب”میں کیا گیاصدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور تمام ممبران کی طرف سے میزبان راجہ شاہد اجمل کا شکر یہ ادا کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پریس کلب کہوٹہ کے بنیادی ممبر راجہ شاہد اجمل نے گذشتہ روزصدرپریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ممبران پریس کلب کہوٹہ کے اعزاز میں بنڈھیا یوسی پنجاڑ میں “باغ ایوب”کے مقام پر ایک پر تکلف “تکہ پارٹی”کا اہتمام کیا جس میں صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، سر پرست اعلیٰ سعید افضل چوہان،آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،ارسلان کیانی، احتشام کیانی،راجہ رومان سعید،ہاشم ظہور نقیبنی، راجہ ساجد جنجوعہ،ذوالفقار علی ستی،راجہ عثمان ضمیر، ندیم سرفراز چوہان،افتخار احمد غوری، فیضان جنجوعہ، عاصی جنجوعہ،کبیراحمد جنجوعہ،طاہر چوہان، شمس چوہان،سوشل میڈیا کے راجہ عبدالقدیر،شمریز ستی،چوہدری قیصر،انتظار بٹ نے شر کت کی میزبان راجہ شاہد اجمل نے اپنے ساتھیوں کی بھر پور خدمت کی صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور تمام ممبران کی طرف سے میزبان راجہ شاہد اجمل کا شکر یہ ادا کیا گیا۔

تنخواہ اور پنشن میں مساوی اضافہ کریں,محمد سجاد بھٹی صدر (ریٹائرڈ)ٹیچر ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ

Increase salaries and pensions equally, Muhammad Sajjad Bhatti President (Retd) Teachers Association Tehsil Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محمد سجاد بھٹی صدر (ریٹائرڈ)ٹیچر ایسوسی ایشن تحصیل کہوٹہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ حکومت آمدہ پیش کردہ بجٹ میں تنخواہ اور پنشن 50فیصد اور میڈیل الاؤنس میں 100فیصد اٖضافہ کرے سر کاری ملازمین جو ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنی زندگی کا بیشترحصہ صرف کر تے ہیں وہ موجودہ مہنگائی سے سخت پر شان ہیں سابقہ بجٹ بھی بغیر اضافے کے گزر گیا جس کی وجہ سے ملازمین اور پنشنر کا جینا محال ہو گیا ہے ابھی مارچ سے ہی وفاقی ملازمین کو25فیصد مل گیا لیکن حکومت پنجاب کے ملازمین کو کچھ نہیں ملا اعلی افسران کو بجٹ سے قبل ہی 150فی صداضافہ ملالیکن چھوٹے ملازمین اور پنشنر منہ دیکھتے رہ گئے انہوں نے کہا کہ میں وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ تنخواہ اور پنشن میں مساوی اضافہ کریں جو کم از کم 50فیصدہو اور میڈیکل الاؤنس جو 2015سے منجمد ہے اس میں 100فی صد اضافہ کیا جائے۔

اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

Expressing solidarity against Israel and with the Palestinian people

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آغا سید مشتاق حسین نقوی آف ڈی ایم شاہ(ڈیرہ مشتاق شاہ) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام امہ مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہو کر یہود کی تمام سازشوں کا خاتمہ کریں انہوں نے اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلہ کے مسلمان حکمران چپ کا روزہ توڑیں اور اسرائیل کے عملی اقدام کر یں ہم قبلہ اول پر اسرائیل کی بمباری اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربیت کے پہاڑ توڑنے کی شدید مذمت کرتے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی لمحہ فکریہ ہے مسلم اُمہ صرف مذمتی قرار دادکے بجائے عملی اقدامات کرے ناجائز امریکی بغل بچے اسرائیل جس نے فلسطین کی سر زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے 60لاکھ کی آبادی والے اس ملک نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے وقت آگیا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیا جائے کہوٹہ کے عوام اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button