Kallar Syedan; Anti-corruption police arrested Akhtar Hussain, an official of Computer Land Records Center, Rawat, Rs 50,000 in bribe from his possession found.
تھانہ اینٹی کرپشن کی کاروائی کمپیوٹر آراضی ریکارڈ سنٹر روات کے اہلکار اختر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نشان ذدہ پچاس ہزار کی رشوت میں لی گئی رقم بھی برآمد کر لی
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ اینٹی کرپشن کی کاروائی کمپیوٹر آراضی ریکارڈ سنٹر روات کے اہلکار اختر حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نشان ذدہ پچاس ہزار کی رشوت میں لی گئی رقم بھی برآمد کر لی،کاروائی گاؤں سہال کے غلام شبیر کی درخواست پر کی گئی جس سے کمپیوٹر آراضی ریکارڈ سنٹر روات کے کمپیوٹر آپریٹر اختر حسین نے رشوت طلب کی تھی جس پر اینٹی کرپشن نے پچاس ہزار کی رقم پر مخصوص نشان لگا کر رقم سائل کے حوالے کی اس سے قبل درخواست گزار کو سیشن جج کی عدالت میں پیش کیاگیا عدالت نے سول جج اسجد علی چوہدری کو نگرانی پر مامور کیا جن کی موجودگی میں اینٹی کرپشن حکام نے روات میں ایک معروف نجی ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں آراضی ریکارڈ سنٹرکا کمپیوٹر آپریٹر اختر حسین کھانا کھانے میں مصروف تھا کہ اینٹی کرپشن نے اسے فوری گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نشان ذدہ پچاس ہزار روپے کی مبینہ رشوت بھی برآمد کر لی یاد رہے کہ آراضی ریکارڈ سنٹر میں رشوت ستانی کی شکایات کئی سالوں سے چلی آ رہی تھیں اور وہاں مافیا نے اپنا موثر نیٹ ورک قائم کر رکھاتھا جس میں ریکارڈ سنٹر کے حکام اوردیگر اہلکار بھی شامل ہیں۔
Kallar Syedan; Anti-Corruption Police Station arrested Akhtar Hussain, an official of Computer Land Records Center, Rawat, and recovered Rs 50,000 in bribe from his possession. The operation was carried out at the request of Ghulam Shabbir of Sihal village. Akhtar Hussain, a computer operator at the Land Records Center, Rawat, had demanded a bribe, on which the anti-corruption agency handed over the amount to the questioner with a special mark of Rs 50,000. Earlier, the petitioner was produced before a session judge. Asjad Ali Chaudhry was placed under surveillance in the presence of which anti-corruption officials raided a well-known private hotel in Rawat where Akhtar Hussain, a computer operator at the Land Records Center, was busy eating when Anti-Corruption arrested him immediately. Alleged bribe of Rs. 50,000 was also recovered. It may be recalled that complaints of bribery had been going on for many years in the Land Record Center and the mafia had set up its effective network there including the officials and other officials of the record center.
ا لخد مت فا ؤ نڈ یشن کلر سید اں کے یتیم بچو ں کے لیے عید ملن پا ر ٹی کا ا ہتما م ا تو ا ر کے ر و ز د ا ر ا رقم سکو ل میں کیا گیا
The Eid-ul-Fitr party for the orphans of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan was organized at the school
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ا لخد مت فا ؤ نڈ یشن کلر سید اں کے یتیم بچو ں کے لیے عید ملن پا ر ٹی کا ا ہتما م ا تو ا ر کے ر و ز د ا ر ا رقم سکو ل میں کیا گیا جس میں یتیم بچو ں ا و ر ان کے ر شتے د ا ر و ں نے شر کت کی ا س مو قع پر بچو ں کو عید گفٹ ا و ر نقد ی تقسیم کی گئی جما عت ا سلا می کلر سید اں ز و ن کے ا میر جا و ید ا قبا ل ا و ر ا لخد مت فا ؤ نڈ یشن کے سر پر ست ا علی حا جی ا بر ا ر حسین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ کلر سید ا ں سے 60یتیم بچو ں کی ر جسٹر یشن کی گئی ہے ا ن کے بینک ا کا ؤ نٹ میں و ظیفہ آ ٹھ ہز ا ر ر و پے د یا گیا ہے جو ا ن کو مستقل و ظیفہ ملتا ر ہے گا۔ا نہو ں نے کہا کہ ا لخد مت فا ؤ نڈ یشن حقیقی معنو ں میں عو ا م کی خد مت کر ر ہی ہے ا لخد مت فا ؤ نڈ یشن کے ضلع ر ا و لپنڈ ی سے و سیم مجتبی نے خصو صی شر کت کی ا و ر بچو ں کی مختلف پر و گر ا م کر و ا ئے ا و ر بچو ں کے د ر میا ن ا نعا ما ت تقسیم کیے۔ الخد مت فا ؤ نڈ یشن کے صد ر محمد تو قیر ا عو ا ن نے کلر سید اں میں یتیم بچو ں کی ر جسٹر یشن کر نے ا و ر مستقل بنیا د و ں پر کفا لت کر نے کا بیڑ ہ ا ٹھا نے پر ڈ و نر ز کا شکر یہ ا د ا کیا۔
انتخابات میں لوٹ مار کرنے والی تحریک انصاف کو بدترین شکست دے گی۔ چوہدری ظہیر محمود
The looting in the elections party PTI will face defeat. Chaudhry Zaheer Mahmood
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے نام پر اقتدار میں آنے والے سیلیکٹڈ نے تین برس میں پہلا ہی منصوبہ رنگ روڈ کے نام سے شروع کرنے کا اعلان کیا جس میں وزیراعظم کے دوستوں نے اربوں روہے کما کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھنے کی کوشش کی ہے انہوں نے اتوار کو کلرسیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین برس گزر گئے علاقوں میں کوئی تعمیر و ترقی کا کام شروع نہ ہو سکا کروڑوں کی لاگت سے گزشتہ برس کلر دھانگلی روڈ کی خصوصی تعمیر و مرمت کا افتتاح کیا گیا جوسال بعد بھی مرمت نہ ہو سکی گزشتہ برس سے اس پر کام بند پڑا ہے چھیاسی لاکھ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے کلرسیداں شہر کینالہ کانسی کے پل کی آج چھ کروڑ سے مرمت کی جا رہی ہے گزشتہ حکومت نے ٹکال چوآخالصہ کنوھا ستھوانی دھمالی میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے مین لائن بچھائی تھی مگر تحریک انصاف کی حکومت میں یہ منصوبہ بند پڑا ہے اب اس حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کے نام پر اس کی الائنمنٹ میں سو فیصد اضافہ کر کے حکومت اور ان کے دوستوں نے اربوں روپے کمائے ہیں یہ انصاف کے نام پر لوٹ مار کرتے ہیں سیلفی گروپ عوام کے مسائل کے نام پر خود لوٹ مار میں مصروف ہے اور راولپنڈی رنگ روڈ اس لوٹ مار کی ایک مثال ثابت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ائندہ
پیپلز پارٹی ائندہ انتخابات میں لوٹ مار کرنے والی تحریک انصاف کو بدترین شکست دے گی۔
غیر شادی شدہ لڑکی مبینہ طور پر گھر سے غائب
Unmarried girl reported missing from home
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—20 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی مبینہ طور پر گھر سے غائب ہو گئی۔ والد نے نامعلوم شخص کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروا دیا۔محمد صدیق نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز میں اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہا تھا کہ رات تقریبا ایک بجے کے قریب میری بیوی دروازے کی آواز پر اٹھی اور ادھر ادھر دیکھا تو کچھ نظر نہ آیا۔کمرے میں دیکھنے پر معلوم ہوا کہ میری 20 سالہ بیٹی مسماۃ (ا)اپنے بستر پر موجود نہ تھی۔اس کے بستر پر پڑا ہوا موبائل فون ملا جسے دیکھنے پر معلوم ہوا کہ کوئی نامعلوم شخص دو مختلف نمبروں سے ہمارے اس نمبر پر مسیج وغیرہ کر کے اسے اکسا کر کہیں لے گیا ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے پارکنگ ایریا سے موٹر سائیکل چوری
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے پارکنگ ایریا سے موٹر سائیکل چوری کر لیا۔پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔حیدر علی ولد محمد شعبان نے پولیس کو بتایا کہ میں گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں گیا اور اپنا موٹر سائیکل پارکنگ ایریا میں کھڑا کر دیا۔کام سے فارغ ہو کر واپس آیا تو میرا موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا جسے نامعلوم ملزم میری غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوری کر کے فرار ہو گیا۔
مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمر الاسلام کادورہ یو سی بھلاکھر
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر انجینئر قمر الاسلام کادورہ یو سی بھلاکھر،انہوں نے پڑی نکہ، ڈھوک مغلاں،اوپراں باغ،نواں شہراور بنہ باغ کے متعدد گھروں میں جا کر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔پنجاب بار کونسل کے سابق رکن چوھدری واصف علی ایڈووکیٹ،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،چوہدری محمد شیراز،چوہدری عمر فاروق،چوہدری محمد ادریس،چوہدری ابرار حسین،عمیر ارائیں چوہدری عمر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالغفور کی تقریب چہلم اتوار کو کلرسیداں کے قریب بمعہ گنگال میں ہوئی
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالغفور کی تقریب چہلم اتوار کو کلرسیداں کے قریب بمعہ گنگال میں ہوئی جس میں سابق ٹاون ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،پی ٹی آئی کے راجہ افتاب جنجوعہ، محمد اعجاز بٹ،نصیر اختر بھٹی،نوید مغل، محمد فیاض کیانی،حاجی شوکت علی، شیراز کیانی،ملک شہزاد،نثار کیانی،حاجی محمود حسین اور دیگر نے شرکت کی۔