Kallar Syedan; Teenage driver runs over motorbike splitting it in to two pieces in Kallar bazaar
کلر سیداں شہر میں منچلے ڈرائیور نے انت مچا دی بیس سالہ کار ڈرائیور نے اگے جاتے موٹرسائیکل سوار کو بری طرح روند ڈالا
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں شہر میں منچلے ڈرائیور نے انت مچا دی بیس سالہ کار ڈرائیور نے اگے جاتے موٹرسائیکل سوار کو بری طرح روند ڈالا واقعہ ہفتہ کی شام اندرون شہر چوآروڈ پر اس وقت پیش آیا جب مقامی نجی بنک کا گارڈ سعید پنڈی روڈ کی طرف جا رھا تھا تو عقب سے آنے والی تیز رفتار کار idn7867 جسے بیس سالہ طیب چلا رھا تھا اس نے انتہائی لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے جاتے موٹرسائیکل سوار کو اس شدت سے ٹکر ماری کہ موٹرسائیکل سوارہوا میں بلند ہو کر کار کے بونٹ سے ٹکراکر زخمی ہو گیا جبکہ موٹرسائیکل دو حصوں میں تقسیم ہو گیا،سٹی ٹریفک وارڈن نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور طیب کو پکڑ کر کلر پولیس کے سپرد کر دیا۔
Kallar Syedan; A 20-year-old car driver trampled a motorcyclist on the way to Kallar Syedan. The incident took place on Saturday evening on the inner city square when a guard Saeed of a local private bank was heading towards Pindi Road. The speeding car coming from behind, driven by 20-year-old Tayyab, showed great carelessness and negligence and hit the oncoming motorcyclist with such force that the motorcyclist got into the air and hit the bonnet of the car While the motorcycle was split in two, the city traffic warden arrested the driver responsible for the accident and handed him over to the police.
تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر ایک دکان میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 08 سالہ بچہ شدید زخمی
An 08-year-old boy was seriously injured when a speeding car rammed into a shop
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر ایک دکان میں جا گھسی جس کے نتیجے میں 08 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔بچے کے والد یاسر طارق نے تھانہ کلر سیداں میں کار ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ گزشتہ رات، ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے سامنے واقع موٹر سائیکل ورکشاپ پر اپنے موٹر سائیکل کو ٹھیک کروانے کے بعد واپس جانے لگا تھا کہ اسی دوران ایک تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر ورکشاپ کے ساتھ والی دکان میں جا گھسی جس کے نتیجے میں میرا 08 سالہ بیٹا منان گاڑی کی لپیٹ میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا جبکہ موٹر سائیکل کو بھی نقصان پہنچا اور مجھے بھی چوٹیں آئیں۔گاڑی دکان میں گھسنے کی وجہ سے دکان میں موجود ڈیپ فریزر سمیت دیگر قیمتی سامان بھی تباہ ہو گیا۔
ایک بیٹی کی ماں مبینہ طور پر آشناکیساتھ فرار ہو گئی اور جاتے ہوئے گھر سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور طلائی زیورات بھی ہمراہ لے گئی
The mother of a daughter allegedly fled with her lover and took with her more than Rs 100,000 in cash and gold jewellery.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ایک بیٹی کی ماں مبینہ طور پر آشناکیساتھ فرار ہو گئی اور جاتے ہوئے گھر سے ایک لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور طلائی زیورات بھی ہمراہ لے گئی۔خاوند نے نامعلوم ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔محمد پرویز نے بتایا کہ میری شادی آج سے چار برس قبل مسماۃ (ص)کیساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے ایک بیٹی بھی ہے جس کی عمر 20 ماہ ہے۔گزشتہ روز صبح سویرے ضروری کام کیلئے موضع سکوٹ گیا اور آدھے گھنٹے بعد مجھے میرے بھائی نے اطلاع دی کہ آپ کی بیوی اپنے بچی کے ہمراہ نامعلوم شخص کیساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چلی گئی ہے۔میں جب گھر واپس آیا تو معلوم ہوا کہ میری بیوی جاتے ہوئے گھر سے زیور اور نقدی ایک لاکھ بیس ہزار روپے لے کر فرار ہو گئی ہے۔
مقامی دوکاندار چوہدری لطیف کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب سروہا میں اد اکی گئی
Local shopkeeper Chaudhry Latif’s mother passed away in Saroha
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقامی دوکاندار چوہدری لطیف کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کلر سیداں کے قریب سروہا میں اد اکی گئی جس میں سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود، ارکان بلدیہ شیخ حسن ریاض، راجہ ظفر محمود، چوہدری مشتاق حسین، عاطف اعجاز، پرویز اختر منہاس، راجہ طارق محمود کے علاوہ زین العابدین عباس،سردار صلاح الدین احمد، مسعود بھٹی، جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ ناصر منہاس اور دیگر نے شرکت کی۔
مقامی پٹواری محمد شعبا ن کی ہمشیرہ کو چوآخالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں سپرد خاک کر دیا گیا،
The sister of local Patwari Muhammad Shaban passed away in Mohra Heeran near Choa Khalsa.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقامی پٹواری محمد شعبا ن کی ہمشیرہ کو چوآخالصہ کے قریب موہڑہ ہیراں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، راجہ داؤد اکبر، چوہدری غلام شبیر، ٹھیکیدار ظہیر، صوفی جمیل، صوفی محمد بشیر، چوہدری تنویر، بابر مصطفی،جابر عباس، مسعود بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔