Kahuta; The public of Kahuta city is deprived of basic amenities despite paying taxes
کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بنیادی سہولیات سے محروم ہے80فیصد آبادی پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے جبکہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہوئی ہیں کئی عرصے سے سن رہے ہیں کہ بائی پاس اور شہر کی سڑکیں تعمیر ہونگی مگر تین سال گزرنے کے باوجود موجودہ حکومت نے نہ ہی سڑکیں تعمیر کیں نہ واٹر سپلائی اور نہ ہی سٹریٹ لائٹس موجود ہیں لاکھوں روپے کے فنڈذ سٹریٹ لائٹس کی مد میں خرد برد کردیے گے ہیں دو کروڑ کی لاگت سے ذبح خانہ تا مٹور چوک کنکریٹ سڑک بھی مکمل نہ ہو سکی محکمہ ہائی وے اور ٹھیکدار کی ملی بھگت سے کرپشن کی گئی اسی طرح ساڑھے چھ کروڑ کے رپئیرنگ کے فنڈز بھی خرد برد کر دیے گے ہیں نہ کسی نے انکوائری کی اور نہ بقایا روڈ تعمیر ہوئی جبکہ سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے معمولی بارش میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگتی ہیں راجہ طارق محمود مرتضیٰ جب ناظم تھے تو 22کروڑ کا واٹر سپلائی کا منصوبہ شروع کیا تھا جو بعد میں کرپشن کی نظر ہوگیا موجودہ حکومتی دعوے بہت کرتی ہے مگر عملی اقدام نہیں ہو رہے شہریوں معززین علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منصوبوں کی تحقیقات کی جائے اور کہوٹہ کے مسائل حل کیے جائیں۔
Kahuta; The population of Kahuta city is deprived of basic amenities despite paying crores of rupees in taxes. 80% of the population is longing for a drop of water while the city roads are in ruins. They have been hearing for a long time that bypass and city roads will be built Despite the passage of three years, the present government has neither built roads nor water supply nor street lights. Funds of lakhs of rupees will be misappropriated for street lights.
فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے پر ظلم و جبر کا فوری نوٹس لیں,ملک فضل کریم اعوان
Immediate notice of the oppression of Palestine and Occupied Kashmir should be taken, Malik Fazal Karim Awan
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تحصیل کہوٹہ کے رہائشی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون ملک فضل کریم اعوان نے ایک بیان میں کہا کہ رمضان کا مقدس مہینہ گزر گیا مگر ہمیں ایک دوسرے سے اور محبت اور صبر کرنے کا درس دے گیا ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے بعد بھی اس سلسلے کو جاری رکھیں قرآن و دین سے جڑے رہیں وہاں معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت میں بھی صف اول میں رہیں فلسطین میں بسنے والے مسلمانوں پر عید کے دنوں میں اسرائیل کی طرف سے بمباری کر کے غازیوں کو شہید کرنے خواتین بچوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے کی شدید مذمت بھی کی انہوں نے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے پر ظلم و جبر کا فوری نوٹس لیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی جرات مندانہ قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور انشاء اللہ عالم اسلام کی قیادت کرتے ہوئے عمران خان سفارتی سیاسی اور خارجی سطح پر مسلم امت کو نہ صرف یکجا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھی سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے۔