Spain; A Overseas Pakistani living in Spain has filed a lawsuit against his brother for occupying a mansion, stealing construction materials in Morra Dhayal
سپین میں مقیم شخص نے کوٹھی پر قبضہ کرنے، تعمیراتی سامان چوری کرنے اورکوٹھی کے اندر چار دیواری تعمیر کرنے پر اپنے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا
سپین /کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سپین میں مقیم شخص نے کوٹھی پر قبضہ کرنے، تعمیراتی سامان چوری کرنے اورکوٹھی کے اندر چار دیواری تعمیر کرنے پر اپنے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا۔حاجی محمد الیاس بھٹی سکنہ موہڑہ دھیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں اس سے قبل بھی ای میل کے ذریعے ایک عدد درخواست دے چکا ہوں لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔میں سپین بارسلونا میں عرصہ 22 سال سے مقیم ہوں۔میں نے پاکستان میں ایک گھر بنایا ہوا ہے جس کے تین عدد گیٹ ہیں۔ان میں سے ایک گیٹ کے تالے توڑ کر میرے بھائی نے اپنے ساتھیوں سمیت چار دیواری کے اندر تعمیرات کرنے کی کوشش کی،اس دوران انہوں نے ایک عدد پانی والی موٹر اور مختلف قسم کا تعمیراتی سامان جس میں بجلی اور سینٹری کا سامان اور فرنیچر شامل ہے چوری کر لیا۔ مجھے میرے ملازم کے ذریعے پتہ چلا کہ اس نے کوٹھی پر قبضہ کیا ہوا ہے گیٹ کے تالے توڑ کر اپنا تالا لگا دیا ہے۔
Spain / Kallar Syedan; Haji Mohammad Ilyas Bhatti living in Spain has filed a case against his brother for occupying a mansion, stealing construction materials and constructing four walls inside the mansion. I have made an application by e-mail but it could not be processed. I have been living in Barcelona, Spain for 22 years. I have built a house in Pakistan which has three gates. One of them is a gate. My brother along with his colleagues broke the locks and tried to build inside the four walls, during which they stole a water motor and various construction materials including electrical and sanitary ware and furniture. I found out through my employee that he has occupied the room, broke the lock of the gate and locked himself.