راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید،شہید ڈی ایس پی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید،شہید ڈی ایس پی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے، آپ بطور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہید ہو گئے،شہید ڈی ایس پی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے، آپ بطور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، فرض کی ادائیگی کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہوئے،شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق ادا کی جائے گی،کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کا شکار ہو کر راولپنڈی پولیس کے اب تک ڈی ایس پی سمیت 06افسران شہید ہو چکے ہیں، شہید افسران میں ڈی ایس پی سہیل ممتاز، انسپکٹر یسیٰن خان، انسپکٹر محمد عجائب، سب انسپکٹر عاصم رشید، ٹریفک وارڈن حماد اورکانسٹیبل ناصر فیاض شامل ہیں،سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس کا کہنا تھا شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، شہید ڈی ایس پی سہیل ممتاز انتہائی محنتی، ملنسار اور شفقت بھری شخصیت کے مالک تھے، راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ کامی گینگ کے 02ملزمان گرفتار
Ratta Amral Police Station Arrests 02 Accused Kami Gangs in Major Operation, Robbery, Robbery and Motorcycle Theft
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ کامی گینگ کے 02ملزمان گرفتار،چھینی گئی رقم، چوری شدہ 02موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ کامی گینگ کے 02ملزمان کامران خان اورساحل خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے،چوری شدہ 02 موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اونے بتایا کہ ملزمان نے تفتیش کے دوران تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں مختلف وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کاتحرک جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ ا و رتہ امرال اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے، منظم و متحرک گینگز کے خلا ف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے
راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار
Rawalpindi police operation against aerial firing and illegal arms holders, 03 accused arrested
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،03ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او ریس کورس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سیف اللہ کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم خالد محمود کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے01رائفل کلاشنکوف نما برآمد کر لی، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم واجد کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان گرفتار
Rawalpindi police arrested 08 accused while conducting operation against criminal elements
راولپنڈی:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے08ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 1090گرام چرس،35لیٹر شراب،02بوتل شراب اور 15روند پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس نے مکرم خان سے500گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے اعجاز حسین سے170گرام چرس، تھانہ جاتلی پولیس نے خرم شہزاد سے420گرام چرس،تھانہ آراے بازار پولیس نے محمد فیصل سے20لیٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے محمد حسن سے 05لیٹر شراب، تھانہ کہوٹہ پولیس نے ارشاد سے10لیٹر شراب، تھانہ کلرسیداں پولیس نے مناظر بھٹی سے02بوتل شراب، تھانہ سٹی پولیس نے محمد عرفان سے15 روند پسٹل30بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔