Kahuta; Khatib Jamia Masjid Bilal Kahuta, Maulana Qari Muhammad Amin’s nephew Hamza Nazir (FBR) appointed Assistant Commissioner
خطیب جامع مسجد بلال کہوٹہ مولانا قاری محمد آمین کا بھتیجا حمزہ نذیر (ایف بی آر) میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
خطیب جامع مسجد بلال کہوٹہ مولانا قاری محمد آمین کا بھتیجا حمزہ نذیر (ایف بی آر) میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات،معززین علاقہ کی طرف سے مبارکباد۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی شخصیت و ممتاز عالم دین مولانا قاری محمد آمین کا بھتیجا،معروف سماجی وکاروباری شخصیت چوہدری محمد نذیر کا بیٹا اورنوجوان عالم دین مولانا عطاالرحمن خطیب جامع مسجد کیڈٹ کالج مری کا کزن حمزہ نذیر (ایف بی آر) میں اسسٹنٹ کمشنر تعینات ہو گیا۔ حمزہ نذیرکی تعیناتی پر خطیب جامع مسجد بلال کہوٹہ مولانا قاری محمد آمین کے دوستوں ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،شیخ خالد محمود،صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ہے۔
یونین کونسل نڑھ کے زیریں علاقوں ڈنان،سون اور چک سہنسو کے باسی 21ویں صدی میں بھی ضروریات زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم
Residents of Dunan, Soon and Chak Sahansu, lower areas of Union Council Narh deprived of basic facilities
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یونین کونسل نڑھ کے زیریں علاقوں ڈنان،سون اور چک سہنسو کے باسی 21ویں صدی میں بھی ضروریات زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم،کسی مسیحا کے منتظر،1985 میں شہید خاقان عباسی اور بابائے کوہسار کرنل محمد یامین ستی مرحوم کی رفاقت میں شروع ہونے والا ترقی کا سفر رفتہ رفتہ دم توڑنے لگا، اہل علاقہ کا منتخب ممبران اسمبلی اورمقامی سیاست دانوں سے بیزار ہوگئے،اہل علاقہ آج بھی پانی،بجلی،صحت،تعلیم اور سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔صحت کی سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام کو علاج معالجہ کیلئے کہوٹہ شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے،جبکہ خواتین کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کئی خواتین دوران زچگی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں،مسلم لیگ ق کے دور حکومت میں بننے والی سون تا بڑوہی روڈ 21 سال گزرنے کے بعد اب مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے حلانکہ یہ سڑک آزادکشمیر اور پاکستان کوملانے والی آزادپتن روڈ پر واقع ہونے کے باعث انتہائی اہمیت کی حامل روڈ ہے،اور موسم برسات میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جب جی ٹی روڈ بند ہو جاتی ہے تو آزادکشمیر پاکستان کی ساری ٹریفک کا دباو اس لنک روڈ پر پڑ جاتا ہے لہذا حکومت کو چاہئے کہ موسم برسات شروع ہونے سے قبل اس سڑک کی مرمت کی جائے، علاقہ مکینوں کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ بھی درپیش ہے،آج 21ویں صدی میں بھی خواتین سروں پر گھڑے اٹھا کر میلوں دور سے پینے کا پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ کی بیشتر طالبات مڈل پاس کرنے کے بعد تعلیم کا سلسلہ منقطع کرنے پر مجبور ہوجاتی ہیں یا پھر والدین بچوں کی تعلیم کے سلسلے میں اباواجداد کے علاقہ چھوڑ کر شہروں کا رخ کرتے ہیں۔
اہلیان کہوٹہ بعد نماز جمعہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کر یں گئے
Residents of Kahuta to protest in solidarity with their Palestinian brothers after Friday prayers
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز عالم دین مولانا قاری عثمان عثمانی خطیب جامع مسجد مکی نے اپنے بیان میں کہا کہ اہلیان کہوٹہ آج بعد نماز جمعہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہر ہ کر یں گئے اسرائیل کی طرف سے بمباری کر کے نہتے مسلمانوں پر بمباری کرنے خواتین بچوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ہم قبلہ اول پر اسرائیل کی بمباری اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربیت کے پہاڑ توڑنے کی شدید مذمت کرتے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی لمحہ فکریہ ہے مسلم اُمہ صرف مذمتی قرار دادکے بجائے عملی اقدامات کرے ناجائز امریکی بغل بچے اسرائیل جس نے فلسطین کی سر زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے 60لاکھ کی آبادی والے اس ملک نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے وقت آگیا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیا جائے کہوٹہ کے عوام اسکی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے پر ظلم و جبر کا فوری نوٹس لیں سفارتی سیاسی اور خارجی سطح پر مسلم امت کو نہ صرف یکجا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بلکہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف بھی سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈجاوید ستی کی ممبران اسمبلی میجر ریٹائرڈلطاسب ستی اور راجہ صغیر احمد سے ملاقات
Brigadier Retired Javed Satti Meets Members of Assembly Major Retired Latasib Satti and Raja Saghir Ahmed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
بریگیڈیئر ریٹائرڈجاوید ستی کی ممبران اسمبلی میجر ریٹائرڈلطاسب ستی اور راجہ صغیر احمد سے ملاقات۔خطہ کوہسار کے جنگلات کے لیے 3000 نگہبانوں کی بھرتی کیلئے بریگیڈیئر ر جاوید احمد ستی کی سربراہی میں وفد کی ممبران اسمبلی میجر ر لطاسب ستی اور راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تین ہزارنگہبانوں کی مستقل بنیاد پر بھرتی کے اعلان کے حوالے سے بات چیت کی گئی جن کی بھرتی ابھی تک نہی ہو سکی اب یہ وفد دونوں ایم پی اے کی سربراہی میں صداقت علی عباسی صاحب سے بھی ملاقات کریں گے دونوں ممبران نے وفد کو یقین دلایا کہ بہت جلد نگہبانوں کی بھرتی شروع ہو جائے گی اور مقامی افراد کو ترجیح دی جائے گی تین ہزار نگہبانوں کی بھرتی جہاں علاقے کے لوگوں کے روزگار کا ذریعہ ہو گا وہاں سب سے بڑھ کر ہمارے قومی اثاثہ جنگلات کی کٹائی اور آگ سے بچاؤ میں معاون ثابت ہو گا اگر ضرورت پڑی تو نگہبانوں کی بھرتی کیلئے
وفد وزیراعظم عمران خان صاحب سے بھی ملاقات کرے گا۔
سائیں محمد سرور انتقال کر گئے۔سائیں محمد سرور کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں نڑھ سیری میں ادا کی گئی
Sai Muhammad Sarwar passed away. Funeral prayers of Sai Muhammad Sarwar were offered in his native village Narh Seri.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
یونین کونسل نڑھ کے گاؤں سیری سیتعلق رکھنے والے والے حافظ پرویز اختر کے والد محترم سائیں محمد سرور انتقال کر گئے۔سائیں محمد سرور کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں نڑھ سیری میں ادا کی گئی اور میت کو سوگواران کی موجودگی میں آہواں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، چیئرمین یونین کونسل نڑھ بلال یامین ستی صاحبزادہ محمد عاقل ستی (دربارعالیہ کامرہ شریف) راجہ خورشید ستی (پی ٹی آئی)،سوشل میڈیا کے معروف صحافی اعجاز ستی علمائے کرام اور سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔حافظ پرویز اختر نے اپنے والد محترم کی نماز جنازہ خود پڑھائی۔آخر میں علمائے کرام اور حاضرین نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلیے خصوصی دعا کی۔سائیں محمد سرور ایک انتہائی نیک دل نیک نیت اور دینی شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی دین اور انسانیت کی خدمت میں گزاری۔انکی موت سے علاقہ نڑھ کی فضا سوگوار ہو گئی۔