Gujar Khan; Jatli police action against liquor suppliers, 02 accused arrested
تھانہ جاتلی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،19بوتل شراب اور10لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ جاتلی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،02ملزمان گرفتار،19بوتل شراب اور10لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او جاتلی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02شراب سپلائرز بشیر احمد اور فیضان کو گرفتار کرلیا، ملزم بشیر احمد کے قبضہ سے19بوتل شراب اور ملزم فیضان کے قبضہ سے10 لیٹر شراب برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی صدر نے ایس ایچ ا وجاتلی اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شراب سپلائرز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
Gujar Khan; Jatli police operation against liquor suppliers, 02 accused arrested, 19 bottles of liquor and 10 liters of liquor recovered, cases registered. According to details, Rawalpindi police is continuing operations against liquor suppliers and drug dealers, SHO Jatli along with his team. During the operation, 02 liquor suppliers Bashir Ahmed and Faizan were arrested. 19 bottles of liquor were recovered from the possession of accused Bashir Ahmed and 10 liters of liquor were recovered from the possession of accused Faizan. Separate cases were registered against the accused. He applauded the police team and said that crackdown on liquor suppliers and drug dealers should be continued.
تھانہ مندرہ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب02اشتہاری مجرمان گرفتار
Mandira police take action against notorious criminals, 02 wanted criminals arrested
گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,,اکرام الحق قریشی)—تھانہ مندرہ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، ضرر کے مقدمہ میں مطلوب02اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا ومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ضرر کے مقدمات میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان محمد ذین اور مدثر کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان سال2019سے تھانہ مندرہ پولیس کو مطلوب تھے، ایس پی صدر نے ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔