DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Inquiry into delivery of baby in Rescue 1122 vehicle completed, action recommended against Lady Doctor at THQ and Rescue services

ریسکیو 1122کی گاڑی میں بچے کی ولادت کی انکوائری مکمل،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور ریسکیو کلرسیداں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ریسکیو 1122کی گاڑی میں بچے کی ولادت کی انکوائری مکمل،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور ریسکیو کلرسیداں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے انکوائری اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی ہدایت پر کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں نے انکوائری فائنڈنگ رپورٹ صداقت علی عباسی کے علاوہ محکمہ صحت،ریسکیو 1122 کے علاوہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو بھی پیش کردی ہے۔معتبر ذرائع کے مطابق انکوائری میں لیڈی ڈاکٹر سدرہ کو قصوروارقرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔رپورٹ میں قراردیا گیاکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی گائنا کالوجسٹ کی کوتاہی اور غفلت پائی گئی ہے مریضہ کو راولپنڈی شفٹ کرنے کے بیس منٹ بعد ریسکیو گاڑی میں بچے کی نارمل ولادت ہوئی یہ کام ہسپتال میں بھی ہو سکتا تھا رپورٹ میں ہسپتال انتظامیہ کا یہ دعوی بھی مفروضہ ثابت ہوا کہ ہسپتال انتظامیہ نے دو ٹرینڈ لیڈی سٹاف مریضہ کے ساتھ راولپنڈی بھیجا۔انکوائری میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ہسپتال انتظامیہ نے دو نہیں ایک کلاس فور ملازمہ مریضہ کے ہمراہ روانہ کی جو باقاعدہ ٹرینڈ دایا نہیں بلکہ صفائی کرنے والی ملازمہ تھی اوراس کے پاس دوران سفر ولادت کی صورت میں قینچی سمیت کسی بھی قسم کے آلات نہیں تھے۔لہذہ اس سارے معاملے میں گائنا کالوجسٹ ذمہ دار قرار پائی ہیں دوسری جانب ریسکیو کلرسیداں کی غیر ذمہ داری کا بھی تعین کیا گیا اور کہاگیاکہ اپنی ذاتی شہرت حاصل کرنے کے لیئے جو تصویر وائرل کی گئی وہ ریسکیو کا غلط اقدام تھا ریسکیو کے ڈویژنل سربراہ سے کہا گیاہے کہ ریسکیو اہلکار وزیر نے تحریری طور پر معذرت کی ہے محکمہ اگر اس کی معذرت سے مطمئن ہے تو ٹھیک ورنہ اس کے خلاف کوئی بھی ایکشن لیا جا سکتا ہے۔

Kallar Syedan; Inquiry into the birth of a child in the vehicle of Rescue 1122 has been completed. Action has been recommended against the lady doctor of Tehsil Headquarters Hospital and Rescue services Kallar Syedan. Assistant Commissioner Kallar Syedan has submitted the Inquiry Finding Report to MNA Sadaqat Ali Abbasi and also to the Health Department, Rescue 1122 and Deputy Commissioner Rawalpindi. According to reliable sources, the inquiry has found Lady Dr. Sidra guilty and recommended action against her. According to the report, the gynaecologist of Tehsil Headquarters Hospital was found to be negligent . Twenty minutes after shifting the patient to Rawalpindi, the baby was delivered normally in a rescue vehicle. This could have happened in the hospital as well. The claim also proved that the hospital management sent two trained lady staff to Rawalpindi with the patient. The inquiry proved that the hospital management sent not two but one class four employee with the patient who was not a regular trained midwife but a cleaning worker. She did not have any tools including scissors in case of birth during the journey. Therefore, the gynaecologist has been found responsible in this whole matter. On the other hand, the irresponsibility of the rescue services was also determined and it was said that To get The image that went viral was a wrong move by the rescue. The divisional head of rescue has been told that the rescue official has apologized in writing to the minister. If the department is satisfied with his apology, then fine, otherwise any action should be taken against him.

آئیسکو کنسٹرکشن ڈویژن روات کی غفلت اور لاپرواہی سے مرید چوک اور گردونواح میں بجلی کی لو وولٹیج نے سنگین صورت اختیار کر لی۔

Due to the negligence and carelessness of IESCO Construction Division Rawat, the low voltage of electricity in and around Mureed Chowk took a serious turn.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو کنسٹرکشن ڈویژن روات کی غفلت اور لاپرواہی سے مرید چوک اور گردونواح میں بجلی کی لو وولٹیج نے سنگین صورت اختیار کر لی۔بجلی کے ٹمٹماتے دیوں کے پیش نظر گزشتہ برس مرید چوک کلر سیداں میں اضافی ٹرانسفارمر کی منظوری دی گئی تھی مگر اس منظوری کے باوجود کنسٹرکشن ڈویژن روات روائیتی لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جبکہ موسم گرما شروع ہوتے ہی بجلی کی لووولٹیج سے مسائل میں اضافہ کیا ہے پانی کی موٹریں اور بجلی کے پنکھے چلنے سے انکاری ہیں بلب بھی دیوں کی طرح ٹمٹماتے ہیں صارفین نے آئیسکو ڈویژن روات کی ناقص کارکردگی پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آئیسکو سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

فریز پیپسی پینے سے نوجوان سولہ ایام سے بے ہوش

Young man from Choa Khalsa has been unconscious for 16 days after drinking frozen Pepsi

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—فریز پیپسی پینے سے نوجوان سولہ ایام سے بے ہوش پڑا ہے چوآخالصہ کے پینتیس سالہ نوجوان چوہدری احسان جندران نے دن کو کام ختم کرکے گھر پہنچتے ہی غسل کیا اور ریفریجریٹر میں پڑی پیسپی کی بوتل نکالی جو فریز ہو چکی تھی نوجوان نے برف ملی پیپسی کے چند گھونٹ پیئے تھے کہ اس کی حالت غیر ہو گئی اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ گزشتہ سولہ ایام سے وینٹیلیٹر پر پڑا ہے اس کے والد افتخار جندران نے احباب سے بیٹے کی صحتیابی کے لیئے دعا کی اپیل کی ہے۔

کلرسیداں سے روزانہ کی بنیاد پر بہاولپور کے لیئے بس سروس شروع

Bus service to Bahawalpur started on daily basis from Kaallr Syedan

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں سے روزانہ کی بنیاد پر بہاولپور کے لیئے بس سروس شروع کر دی گئی ہے یہ بس دن دو بجے مرید چوک کلرسیداں سے براستہ روات جہلم،گجرات،گوجرانوالہ،کالا شاہ کاکو،ٹھوکر نیاز بیگ،لاہور،اوکاڑہ،ساہیوال،چیچہ وطنی،میاں چنوں،خانیوال کے راستے بہاول پور جا رہی ہے مقامی حلقوں نے نجی شعبہ کی جانب سے اس سروس کے اجراکا زبردست خیر مقدم کیا ہے۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان

Announcement of rally be taken out in support of Palestine

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ادارہ تعلیمات اسلامیہ کلرسیداں کے کنوینیئر راجہ ازرم حمید سیالوی نے بعد نماز جمعہ مرید چوک سے مین چوک تک فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف ریلی نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button