DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Protecting the Al-Aqsa Mosque and the liberation of Palestine is one of our requirements, Ex PM Raja Pervez Ashraf talks to party workers in Samot and Maniyanda

مسجد اقصی کی حرمت کا تحفظ اور فلسطین کی آزادی ہمارے ایمانی تقاضوں میں سے ہے,راجہ پرویز اشرف کا کلر سیداں کے یونین کونسلوں منیادہ اور سموٹ میں تقاریب میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے مہنگائی،بے روزگاری اور غربت نے سفید پوش طبقہ کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دہئے ہیں نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی مسائل پیدا ہوئے ہیں،تحریک انصاف کی قیادت عوام کے اندر اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔ناتجربہ کار حکمرانوں کی وجہ سے ملک و قوم کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔مسجد اقصی کی حرمت کا تحفظ اور فلسطین کی آزادی ہمارے ایمانی تقاضوں میں سے ہے۔نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی ریاستی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔بیت المقدس دنیا کے تمام مذاہب کیلئے مقدس مقام اور مسلمانوں کا قبلہ اول ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں 2023 کا الیکشن جیت کر پارٹی منشور پر عمل کریں گے مگر اس سے قبل پارٹی کی تنظیم نو کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شرقی کلر سیداں کے یونین کونسلوں منیادہ اور سموٹ میں فاتحہ خوانی کی تقاریب میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود، تحصیل صدر سیٹھ محمد اعجاز بٹ، رکن بلدیہ کلر سیداں عاطف اعجاز بٹ،ضلعی سپورٹس صدر چوہدری محمد رضوان اور چوہدری محمد ثالث بھی موجود تھے۔ سابق وزیر اعظم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی مسائل پیدا ہوئے ہیں،تحریک انصاف کی قیادت عوام کے اندر اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔ناتجربہ کار حکمرانوں کی وجہ سے ملک و قوم کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ متحد ہو کر فلسطینیوں پر70 سالوں سے زائد عرصے سے جاری مظالم ختم کروانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ سکینڈل میں ملوث افسران کو ہٹانا ہی کافی نہیں۔شفاف اور غیر جانبدرانہ انکوائری کے ذریعے اس میں ملوث حکومتی شخصیات کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں 2023کا الیکشن جیتیں گے اور انشاء اللہ بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم ہونگے۔انہوں نے کہا کہ اب پنجاب میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کو متحرک کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ناراض اور پرانے ساتھیوں کو پارٹی کا سرگرم حصہ بنائیں گے کیونکہ ورکرز پارٹی کا اثاثہ اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہت جلدپارٹی کی تنظیم نو کی جا رہی ہے جس میں درینہ اور نظریاتی کارکنوں کو اہمیت دی جائے گی۔

Kallar Syedan; Former Prime Minister Raja Pervez Ashraf has said that the government has failed miserably in providing relief to the people. National problems due to wrong policies of incompetent rulers The PTI leadership has lost its credibility among the people. The security of the country and the nation is threatened due to inexperienced rulers. Protecting the sanctity of Al-Aqsa Mosque and the liberation of Palestine is one of our religious requirements. Israeli state terrorism against the unarmed Palestinian people is reprehensible. Jerusalem is the holy place for all religions of the world and the first qiblah of Muslims. Raja Pervez Ashraf said to party workers in Samot and Maniyanda.

واجد ہمارے گھر کے باہر آ گیا اور فائرنگ شروع کر دی,خرم شہزاد ولد محمد یوسف سکنہ بسنتہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان

Wajid came out of our house and started firing, Khurram Shehzad resident of Basanta told Kallar Syedan police

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—خرم شہزاد ولد محمد یوسف سکنہ بسنتہ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان دیا کہ میں مستریوں کا کام کرتا ہوں۔گاؤں میں ہماری 15مرلے زمین ہے جس کے ہم جدی مالک و قابض ہیں۔گزشتہ روز صبح دس بجے کے قریب واجد ہماری جگہ پر نالی بنا رہا تھا جس کو میں نے ایسا کرنے سے منع کیا تو وہ گالم گلوچ پر اتر آیااور مجھے گریبان سے پکڑ لیاجس کے بعد وہ واپس چلا گیا اورتھوڑی دیر بعد واجد مسلح پسٹل،صدف مشتاق مسلح پسٹل،محمد زمران مسلح رائفل 12 بور،ہارون مسلح ڈنڈا،محمد صفدر مسلح ڈنڈا، مبشر مسلح ڈنڈا ہمارے گھر کے باہر آ گئے اور فائرنگ شروع کر دی اور کافی دیر تک ہوائی فائرنگ کرتے رہے اور گالیاں بھی دیتے رہے۔

ون ویلنگ کرنے پر تین موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

A case has been registered against three motorcyclists for one-wheeling

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ون ویلنگ کرنے پر تین موٹر سائیکل سواروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ٹریفک وارڈنز نے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب نے اپنے استغاثے میں تحریر کیا کہ میں ہمراہ عادل منیر بسلسلہ ٹریفک کنٹرول منگال بائی پاس پر ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی دوران تین موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان جو چوکپنڈوری سے کلر سیداں کی جا نب انتہائی تیز رفتار کیساتھ زگ زیگ کرتے ہوئے آ رہے تھے جبکہ ایک موٹر سائیکل سوار لیٹ کر موٹر سائیکل چلا رہا تھا جن کو بمشکل با امداد ہمرائیاں قابو کیا گیا۔بعد از دریافت موٹر سائیکل سوار وں کے نام عرفان،عبداللہ اورثاقب معلوم ہوئے جنہیں پولیس طلب کر کے حوالات بند کروا دیا گیا۔مذکورہ موٹر سائیکل سواروں نے مین شاہراہ پر انتہائی غفلت اور لاپروائی سے ون ویلنگ کر کے اور زگ زیگ موٹر سائیکل چلا کر اپنی اور دوسروں کے جان و مال کو خطرے میں ڈال کر ارتکاب جرم کیا۔

معروف علمی شخصیت سجاد الرحمان قریشی کورونا سے چل بسے،نما زجنازہ کہوٹہ میں ادا کی گئی

Prominent scholar Sajjad-ur-Rehman Qureshi passed away due to Corona. Funeral prayers were offered at Kahuta.

کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— معروف علمی شخصیت سجاد الرحمان قریشی کورونا سے چل بسے،نما زجنازہ کہوٹہ میں ادا کی گئی جس میں آصف ربانی قریشی ایڈووکیٹ،راجہ عمران ضمیر، رشید فخری، راجہ آفتاب عباسی، عاشق حسین پٹواری،قاضی عبدالماجد،قاضی عبدالباسط،قاضی طارق علوی،قاضی زاہد نعیم،اکرام الحق قریشی،احسان الحق قریشی،احسان الرحمان قریشی،اکرام الرحمان قریشی،ساجد قریشی،احسان ہاشمی، جنید ہاشمی کے علاوہ علمائے کرام اساتذہ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button