Kahuta; UC Nara, the second largest city of Kahuta Tehsil, lacks basic amenities even in this modern age, Chairman UC Nara Ch M Younis
تحصیل کہوٹہ کا دوسرا بڑا شہر نارہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے,چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ن لیگی رہنماء چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس کی صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سے ملاقات اپنی یونین کونسل نارہ کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔جنرل سیکرٹری اصغر کیانی اورسر پرست اعلی سعید افضل چوہان بھی موجود تھے۔اپنے بیان میں چیئرمین یوسی نارہ چوہدری محمد یونس نے کہا کہ تحصیل کہوٹہ کا دوسرا بڑا شہر نارہ آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے کئی کنالوں پر بنی بی ایچ یو کی عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہے منشیات فروشوں نے ڈیرے لگا رکھے ہیں جسکی وجہ سے نوجوان نسل چرسی پوڈری بن چکی ہے جبکہ سکول میں پڑھنے والی ننھی کلیوں کو بھی منشیاتکے دھندے میں لگایا جا رہا ہے کئی سالوں سے بی ایچ یو کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے بی ایچ یو کو کرائے کے مکان میں چلایا جا رہا ہے جبکہ گرلز کالج نہ ہونے کی وجہ سے میٹرک کے بعد بچیاں آگے تعلیم حاصل نہیں کر سکتی اسی طرح نہ گیس ہے نہ واٹر سپلائی ہے جبکہ سینٹری ورکرز نہ ہونے کی وجہ سے نارہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئر مین یو سی نارہ ماسٹر محمد یونس نے کہوٹہ میں ایک پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ، راجہ شاہد اجمل،آڈ ٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، عاصی جنجوعہ بھی موجود تھے ماسٹر محمد یونس نے کہا کہ منتخب نمائندے الیکشن میں سبز باغ دیکھا کر جھوٹے وعدے کر کے چلے جاتے ہیں جبکہ عوام پانچ سال انکا منہ دیکھتی رہتی ہے انھوں نے ایم این اے صداقت علی عباسی سے کہا کہ وہ گرلز کالج، گیس اور بی ایچ یوکا وعدہ پورا کریں۔
Kahuta; PML-N Chairman UC Nara Chaudhry Muhammad Younis called on President Press Club Kahuta (Registered) Raja Imran Zameer Janjua and apprised him of the basic issues of his Union Council Nara. General Secretary Asghar Kayani and Saeed Afzal Chauhan were also present. Chairman UC Nara Chaudhry Muhammad Younis said that Nara, the second largest city of Kahuta Tehsil, is deprived of basic amenities even in this modern age. The BHU building looks like ruins and rug dealers have set up camp, while the students in the school are also being used in the drug business. Due to lack of BHU building for many years, BHU should is run in a rented house. While there is no girls’ college, girls cannot continue their education after matriculation. Similarly, there is no gas or water supply, while due to lack of sanitary workers, there are piles of dirt everywhere in Nara UC. Chairman UC Nara Master Muhammad Younis addressed a press conference in Kahuta Press Club Kahuta Raja Imran Zameer, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Additional General Secretary Kabir Janjua, Raja Shahid Ajmal, Audit Officer Haji Abdul Rashid, Asi Janjua were also present. Master Muhammad Younis said that the elected representatives in the election made false promises. He asked MNA Sadaqat Ali Abbasi to fulfill the promise of Girls College.
سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کادورہ
Former MPA Col (retd) Shabbir Awan, candidate for Punjab Assembly constituency, visited PP-7 constituency
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کادورہ کہوٹہ مختلف مقامات پر فوتگی والے گھروں میں حاضری اپنے بیان میں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی سات سے تحریک انصاف کا الیکشن لڑوں گا۔ ٹکٹ کے لیئے اپلائی کروں گا۔ میرے دروازے دن رات حلقہ کی عوام کے لیئے کھلے ہیں۔عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔ حلقہ کی عوام کے مسائل حل کر کے دلی سکوں ملتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں اور دیہاتوں کے دورے کے بعد صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کی رہائش گاہ پر اخباری نمائدوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ذوالفقار ستی، ماسٹر زبیر، عدیل افضل، راجہ واحد دکھالی، معراج اسلم اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔ قبل ازیں رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے محمد بشارت کی والدہ محترمہ کی،ہرلہ والے عبدالقدوس کے بھائی،سابق نائب تحصیل ناظم راجہ ریاض کی عیادت کی،کلٹیہ والے سردار رزاق کے بھانجے سردار خلیل،پڑی سٹاپ والے ملک افریز کی ہمشیرہ کی وفات پر، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ آصف رضا ایڈووکیٹ کے کزن اور راجہ علی رضاکے بھائی راجہ شجاع کی وفات، سابق چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ محمد یعقوب،سابق ناظم راجہ امان اللہ غازی کی اہلیہ، راجہ وہا ب جہانگیر المعروف مون کی وفات پر ان کی رہائش گا ہ جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔