DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Five people injured in a collision between a ambulance and a rickshaw in Kahuta area of Jandi.

کہوٹہ کے علاقہ جنڈی ایمبولینس اور رکشہ کے مابین تصادم 5 افراد زخمی۔ریسکیوون ون ٹوٹو نے زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ جنڈی ایمبولینس اور رکشہ کے مابین تصادم 5 افراد زخمی۔ریسکیوون ون ٹوٹو نے زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا۔شدید زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کر دیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ جنڈی کے قریب ایمبولینس اور رکشہ کے مابین تصادم رکشہ سوار دو نوجوان زخمی جبکہ ایمبولینس میں سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ایمبولینس راولپنڈی سے آزاد کشمیر جا رہی تھی زخمی ہونے والوں کو رسیکیو ون ون ٹو ٹو نے سول ہسپتال کہوٹہ منتقل کر دیا گیا جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے اورا نکو راولپنڈی بھیج دیا گیا۔

Kahuta; Five people were injured in a collision between a Jandi ambulance and a rickshaw. Rescue services shifted the injured to the hospital. The critically injured were shifted to Rawalpindi. Two youths were injured while three others including two women were injured in the ambulance. The ambulance was on its way to Azad Kashmir from Rawalpindi. The injured were shifted to Civil Hospital Kahuta by Rescue1122. Two of them are in critical condition.

اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرئے

Protests against Israel and in solidarity with the Palestinian people

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی کے زیر اہتمام سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس میں اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرئے کے حوالے پروگرام تشکیل۔قبلہ اول پر اسرائیل کی بمباری اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربیت کے پہاڑ توڑنے کی شدید مذمت کرتے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ کی پر اسرار خاموشی لمحہ فکریہ ہے مسلم اُمہ صرف مذمتی قرار دادکے بجائے عملی اقدامات کرے ناجائز امریکی بغل بچے اسرائیل جس نے فلسطین کی سر زمین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے 60لاکھ کی آبادی والے اس ملک نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے وقت آگیا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دیا جائے کہوٹہ کے عوام اسکی شدید مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پریس کلب کہوٹہ کے زیر اہتمام ایک مشاورتی و مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مکتب فکر کی سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات جن میں ڈاکٹر محمد عارف قریشی سٹی صدرPMLn، راجہ ظہور اکبر چیئر مین ایم سی،ممبران ایم سی قاضی عبدالقیوم، ملک عبدالراؤف ملک شوکت مان، راجہ رفاقت جنجوعہ، سردار مظہرحسین،راجہ غلام حید ایڈووکیٹ، صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ راجہ تنویر ایڈووکیٹ، ملک منیر اعوان، ملک غلام مرتضیٰ اور دیگر نے کیا اس موقع پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کے حوالے سے پروگرام تشکیل دے گی تماما احباب نے پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی و دیگر عہدیداران و ممبران کو اس طرح کے پلیٹ فارم مہیا کرنے اور عوام کو بیدار کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا راجہ عمران ضمیر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

ورلڈتائیکوانڈ ایشیاء کوالیفائی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے پاکستان کی سات رکنی تائیکوانڈو ٹیم 18 مئی کونجی ائیرلائن کیذریعے اسلام أباد سے جارڈن کیلیے روانہ ہو گی

Pakistan’s seven-member taekwondo team will leave Islamabad for Jordan on May 18

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ورلڈتائیکوانڈ ایشیاء کوالیفائی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلیے پاکستان کی سات رکنی تائیکوانڈو ٹیم 18 مئی کونجی ائیرلائن کیذریعے اسلام أباد سے جارڈن کیلیے روانہ ہو گی 19 سے 23 مئی 2021 ء تک عمان، اردن میں ہونے والے ایونٹ میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کیلیے کوالیفائی راوئنذز کھیلے جارہیہیں مردایتھلیٹس میں ہارون خان (-58 کلوگرام) اور تیمور سعید (+87 K کلوگرام) جبکہ خواتین میں انیلہ عائشہ اسفار(-49 کلوگرام)اور زویا صابر (-57 کلوگرام) شامل ہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ہینکوک کے سی ای او عمر سعید، ٹیم لیڈرہوں گے نادر خان، کوچ اورشہزادہ محمد آصف خان ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ ہوں گے پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ کاکہنا ہے کہ کوالیفائینڈ راونڈ میں قومی ٹیم کی شرکت کا انتظام فیڈریشن نے اپنے وسائل سے کیا ہے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن اور آرمی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے دسمبر سے 3 مارچ تک اسلام أباد میں جاری رہا جسے کوویڈ کی نئی لہر کی أمد پربند کیاگیا ایونٹ کی تیاریوں کیلیے یکم مئی سے تربیتی کیمپ کی دوبارہ خصوصی اجازت حاصل کی گئی جس میں أرمی اسپورٹس بورڈکے ڈائریکٹر بریگیڈ ظہیر نے اہم کردارکیا اورکھلاڑیوں کوٹرینگ کی تمام سہولیات فراہم کیں اس کے علاوہ تائیکوانڈو فیڈریشن کو ہینکوک کے سی ای او اورساوتھ ایشین تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر عمرسعید کا بھی بھرپورتعاون بھی فیڈریشن کوحاصل رہا کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کامزیدکہنا تھا کہ پاکستانی دستہ 18 مئی کو عمان، اردن کے لئے روانہ ہوگا اور 24 مئی کو واپس أئے گا ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں، کوچز، امپائرز اور نشریاتی ٹیم کو اردن کے کیمپنسکی ہوٹل عمان میں مکمل ایس او پیزکے ساتھ محفوظ بنایا جائے گا۔ تمام شرکاء کے COVID-19 ٹیسٹ کرائے جائیں گے اورروزانہ کی بنیاد پر ان کاچیک اپ کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button