DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Sadaqat Abbasi ended the mega project of Kahuta due to political opposition and abused the people of the constituency. Former PM Shahid Khaqan Abbasi

صداقت عباسی نے کہوٹہ پنڈی روڈ،سہالہ اوورہیڈ برج اور کہوٹہ بائی پاس کا میگا پراجیکٹ سیاسی مخالفت کی بنا پرختم کر کے حلقہ بھر کے عوام سے زیادتی کی۔سابق وزیر اعظم شاہدخاقا ن عباسی

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…
سابق وزیر اعظم شاہدخاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی نے 17ارب کا کہوٹہ پنڈی روڈ،سہالہ اوورہیڈ برج اور کہوٹہ بائی پاس کا میگا پراجیکٹ سیاسی مخالفت کی بنا پرختم کر کے حلقہ بھر کے عوام سے زیادتی کی۔ بطور وزیر اعظم مزکورہ منصوبے کا افتتاح کر کے باقاعدہ کا م کا آغاز بھی ہوا مشینری بھی آئی جبکہ سیاسی مخالفین کو میگا پراجیکٹ ہضم نہ ہو سکا۔ موجودہ حکومت تاریخ کی ناکا م ترین حکومت ہے۔ وزیر ا عظم میں اتنی اہلیت نہیں کے ملک چلا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چیئرمین دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہار وی کی رہائش گاہ پر اخباری نمائندوں اور مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی کہوٹہ راجہ ظہوراکبر،راجہ رومان سعید، تنویر بنارس،حاجی سلیم، راشد عباسی، ماسٹر آفتاب عباسی، راجہ عمراور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ قبل ازیں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ آصف رضا ایڈووکیٹ کے کزن اور راجہ علی رضاکے بھائی راجہ شجاع کی وفات اور سابق ناظم راجہ امان اللہ غازی کی اہلیہ کی وفات پر ان کی رہائش گا ہ جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔ جبکہ انعام تاج عباسی کے والد تاج عباسی کی دعائے قل میں سلیٹھ حویلی میں شرکت کی۔

Kahuta; Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has said that PTI National Assembly member Sadaqat Abbasi violated the people of the constituency by ending the mega project of 17 billion Kahuta Pindi Road, Sihala Overhead Bridge and Kahuta Bypass due to political opposition. As the Prime Minister, the project was inaugurated and regular work was started. The machinery also came while the political opponents could not digest the mega project. The current government is the most failed government in history.

تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی سات سے تحریک انصاف کا الیکشن لڑوں گا,رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان

Former MPA Col (retd) Shabir Awanwill announces to contest from constituency PP-7 on PTI ticket

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام,عمران ضمیر…
رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی سات سے تحریک انصاف کا الیکشن لڑوں گا۔ ٹکٹ کے لیئے اپلائی کروں گا۔ میرے دروازے دن رات حلقہ کی عوام کے لیئے کھلے ہیں۔عوامی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا۔ حلقہ کی عوام کے مسائل حل کر کے دلی سکوں ملتا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں اور دیہاتوں کے دورے کے بعد صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کی رہائش گاہ پر اخباری نمائدوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر ذوالفقار ستی، ماسٹر زبیر، عدیل افضل، راجہ واحد دکھالی، معراج اسلم اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔ قبل ازیں رہنما تحریک انصاف و سابق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ آصف رضا ایڈووکیٹ کے کزن اور راجہ علی رضاکے بھائی راجہ شجاع کی وفات، سابق چیئر مین بلدیہ کہوٹہ راجہ محمد یعقوب۔ سابق ناظم راجہ امان اللہ غازی کی اہلیہ، راجہ وہا ب جہانگیر المعروف مون کی وفات پر ان کی رہائش گا ہ جاکر تعزیت اور فاتحہ کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button