Kallar Syedan; Nine people injured in a clash between two groups over dumping of soil by tractor-trolleys at a place dedicated to cemetery and Eid Gah in Dhunaglli
قبرستان اور عید گاہ کیلئے وقف جگہ پر ٹریکٹر ٹرلیوں کے ذریعے مٹی ڈالوانے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مجموعی طور پر 09افراد زخمی
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— قبرستان اور عید گاہ کیلئے وقف جگہ پر ٹریکٹر ٹرلیوں کے ذریعے مٹی ڈالوانے پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں مجموعی طور پر 09افراد زخمی ہو گئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا۔کلر سیدں کے دور آفتادہ علاقہ خیری بنگلا داخلی دانگلی میں بیس سال قبل ایک شخص نے اپنی زمین قبرستان اور عید گاہ کیلئے وقف کر دی تھی جہاں بارشوں کے دوران پانی کھڑا ہونے سے نماز جنازہ پڑھنے کیلئے آنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا جس پر بیرون پلٹ ٹکا نامی شخص نے کار ثواب کی نیت سے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے مٹی ڈلوا کر جگہ کو ہموار کرنے کا فیصلہ کیا۔وقوعہ کے روز وہ وقف کی جانے والی جگہ پر مٹی ڈلوا رہا تھا کہ اسی دوران کہ اسی دوران مخالف گروپ موقع پر پہنچ گیا اور تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور قبرستان کی جگہ میدان جنگ بن گئی جہاں لاٹھیوں اور لاتوں مکوں کے آزادنہ استعمال کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے جبکہ مخالف پارٹی کے بھی تین افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی رخسار تعلیم مصروف تفتیش ہیں۔
Kallar Syedan; A total of 09 persons were injured in a collision between two groups when tractor-trolleys dumped soil at a place dedicated to cemetery and Eid Gah. A total of 09 persons were rushed to THQ Hospital, Kallar Syedan. Twenty years ago, the land was dedicated for a cemetery and an Eid Gah in village Khairi Bangla, Dhuangalli. A Overseas Pakistani Mr Tikka decided to level the ground by using tractor-trolleys to in a view to help worshippers to have level ground and get rid of standing water. while he was ploughing the land at the dedicated place the opposition group reached the spot and got into a heated argument. The graveyard was turned into a battlefield where six people were injured as a result of free use of sticks and punches while three members of the opposition party were also reported injured and police is investigating the incident.
عید کے روز 16 سالہ میٹرک کا طالب علم زہریلی چیز کے ڈسنے سے جاں بحق
A teenage student died of a poisonous bite on Eid day in village Sehri, Saroha
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— عید کے روز 16 سالہ میٹرک کا طالب علم زہریلی چیز کے ڈسنے سے جاں بحق جبکہ 80سالہ شخص نماز عید کی ادائیگی کے دوران دل کا دورہ پڑھنے سے مالک حقیقی سے جا ملا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ سروہا سہری میں 16 سالہ راجہ محمد عرفان جس نے اپنے گھر میں پرندے پال رکھے تھے اور عید کے روز انہیں خوراک ڈال رہا تھا کہ اسی دوران کسی چیز کے ڈسنے سے اس کی حالت اچانک بگڑ گئی اور اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی چل بسا۔دریں اثناء نواحی گاؤں چک گجراں میں 80 سالہ ریٹائرڈ صوبیدار چوہدری محمد اسلم گھر سے تیار ہو کر نماز عید کی ادائیگی کیلئے عید گاہ پہنچے اور ابھی خطبہ جاری تھا کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔مرحوم یونین کونسل کنوہا کے وائس چیئرمین چوہدری شاہد گجر کے چچا تھے۔
عید الفطر کا چاند ایک بار پھر متنازعہ ہو گیا
The moon sighting of Eid al-Fitr has once again become controversial
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—عید الفطر کا چاند ایک بار پھر متنازعہ ہو گیا ایک جانب ویر مذہبی امور اور دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری چاند نظر انے اور چاند نظر آ ہی نہیں سکتا کے موقف پر قائم ہیں رویت ہلال کمیٹی کے دو معزز ممبران نے بھی چاند نظر انے کے فیصلے پر اپنے تثفظات کا اظہار تو کیا مگر اسے فیصلے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار نہ کیا عام لوگ بھی ادھی رات کو چاند چڑھانے پر فقرے کستے ریے جامعہ غوثیہ معصومیہ کے مہتمم راجہ ازرم حمید سیالوی کے مطابق حکومت نے مفتی پوپلزئی کی خوشنودگی حاصل کرنے کے لیئے پوری قوم کا ایک روزہ کھایا ہے مفتی منیب الرحمان نے تو لوگوں سے ایک روزہ مزید رکھنے اور معتکف حضرات سے ایک دن کے مزید اعتکاف کا کہا ہے جبکہ وزیراعظم کے مشیر مولانا اشرفی نے عید کے اعلان کو درست قراردیتے مزید ایک روزہ رکھنے کے اپیل کو مسترد کیا ہے اس طرح قوم ایک بار پھر چاند کی رویت کے مسئلے پر بری طرح تقسیم نظر آئی۔
رات گئے عید کے اعلان نے کلرسیداں میں کئی مسائل کو جنم دیا کئی دیہات کے لوگ عید کے اعلان سے ہی بے خبر رہ
The announcement of Eid caused many problems, People of many villages remained unaware of the announcement of Eid.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—رات گئے عید کے اعلان نے کلرسیداں میں کئی مسائل کو جنم دیا کئی دیہات کے لوگ عید کے اعلان سے ہی بے خبر رہے اور انہوں نے سحری بھی کر لی ایک مسجد میں اعتکاف بیٹھے صاحب بھی عید کے اعلان سے بے خبر رہے انہیں عید کی خبر فجر کی نماز پڑھنے مسجد آنے والوں سے ملی ایک دوسرے گاوں میں رات ایک بجے کے قریب مسجد میں معتکف کو چاند نظر انے کی اطلاع دی گئی تو وہ گھرروانہ ہوئے مگر گھر والے عید سے بے خبر سوتے ریے اور انہیں گھر کے اندر داخلہ نہ مل سکا اور انہوں نے بقیہ رات پھر مسجد میں بسر کی چکڑالی کے معروف روحانی پیشوا سائیں اصف سرکار بھی عید کی خبر سے لاعلم رہے انہوں نے معمول کے مطابق سحری بھی کر لی وہ بعد دوپہر تین بجے کلر سیداں آئے تو انہیں عید کی خبر ملی تو انہوں نے پھر روزہ توڑنے سے انکار کر دیا ۔
تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین منشیات فروشوں سے مجوعی طور پر 37 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے تین منشیات فروشوں سے مجوعی طور پر 37 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی راجہ عبدالمنصور نے ملزم ارسلان سے 10 لیٹر، داؤد سے 15جبکہ عمران علی سے 12لیٹر شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تعزیت
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیر داخلہ چوھدری نثار علی خان نے شرقی گوجرخان کے معروف لیگی رہنما ملک محمد پرویز اف کنگر کو فون کرکے ان کی اہلیہ اور بھابھی کی اچانک وفات پر گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیئے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔