Kahuta; Public danger signboard put up at Noor Abbad waterfalls after death of tourist
برگیڈیئر جاوید احمد ستی اور سینئر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ کا نڑھ نورآباد آبشار کا دورہ۔سیاحوں کو خبردار کرنے کے لیے آبشار پر” خطرہ “کا بورڈ نصب۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
برگیڈیئر جاوید احمد ستی اور سینئر صحافی راجہ ساجد جنجوعہ کا نڑھ نورآباد آبشار کا دورہ۔سیاحوں کو خبردار کرنے کے لیے آبشار پر” خطرہ “کا بورڈ نصب۔گزشتہ دنوں معظم ذوالفقار کے نورآباد آبشار میں ڈوب کر جان بحق ہونے کے واقعہ کے بعد بریگیڈیئر جاوید احمد ستی نے سینئر صحافی و ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ ساجد جنجوعہ کے ہمراہ نڑھ نورآباد آبشار کا دورہ کیا اور اب تک ہونے والے تقریبا4حادثی اموات کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔باہمی مشاورت سے یہ طے پایا کہ پہلے مرحلہ میں آبشار سٹاپ نورآباد پر اور آبشار پر دو بورڈ نصب کئے جائیں گئے جن کے ذریعے سیاحوں کو خبردار کیا جائے گا کہ آبشار کا پانی انتہائی گہرا ہے اور کوئی بھی حادثہ پیش آ سکتا ہے لہذا احتیاط سے کام لیں۔جیسا کہ گزشتہ سالوں میں پانچ واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں پانچ نوجوان آبشار میں ڈوب کو زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔گزشتہ روز بریگیڈیئر جاوید احمد ستی نے آبشار سٹاپ نورآباد اور آبشار پر انتباہ اور خطرہ کے بورڈ نصب کروا دئیے جن سے آنے والے سیاح خبردار ہو جائیں گے۔اس موقع پر برگیڈیئر جاوید احمد ستی نے مزید کہا کہ پنج پیر راکس نڑھ چونکہ حال ہی میں ٹوریسٹ سپاٹ بھی ڈکلیئر ہو چکا ہے اور نڑھ کے قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کیلیے دن بدن سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسلیے ٹوریزم ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ نڑھ پنج پیر راکس کو ٹوریسٹ پوائنٹ بنانے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی زندگی کو محفوظ بنانے کیلیے ایسے پوائنٹس کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے اور انکو ایسی حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے تاکہ سیاح حسین نظاروں سے لطف اندوز بھی ضرور ہوں اور انکی زندگی بھی محفوظ رہ سکے۔سوشل میڈیاایکٹیویٹ وصحافی اعجاز ستی،مدثر ستی،رحیم ستی، عقیل ستی، انعام ستی، اکرام ستی سمیت اہل علاقہ نے بریگیڈیر جاوید احمد ستی اور راجہ ساجد جنجوعہ کی کاوشوں کو خوب سراہا ہے۔
Kahuta; Brigadier Javed Ahmad Satti and senior journalist Raja Sajid Janjua visit Narh, Noorabad Falls. A “Danger” sign has been erected on the waterfall to warn tourists. After the recent incident of Zulfiqar drowning in Noorabad Falls, Brigadier Javed Ahmed Satti accompanied by senior journalist and member Press Club Kahuta Raja Sajid Janjua visited Nard Noorabad Falls and expressed concern over the nearly 4 accidental deaths so far and the need to take urgent steps to prevent accidents.
ممتاز لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور راجہ رومان سعید کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر۔
Raja Saeed Ahmed Advocate and Raja Roman Saeed hosted an Iftar Dinner in honor of Press Club Kahuta (Registered).
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممتاز لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور راجہ رومان سعید کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر۔صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ سمیت دیگرعہدیداران و ممبران کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن و ممبرایم سی کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور ان کے صاحبزادے راجہ رومان سعید کی طرف سے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، سرپرست اعلی سعید افضل چوہان،آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ، لیگل ایڈائزر راجہ احسان سعید ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات افضال شمسی،افتخار احمد غوری،احتشام کیانی،فیضان جنجوعہ،سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ،عاصی جنجوعہ، چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی، سیاسی وسماجی شخصیت راجہ گلریز آف کلاہنہ راجگان، راجہ نعمان نصیر، سوشل میڈیا کے راجہ قدیر احمد،شمریز ستی سمیت دیگر نے شر کت کی آخر میں صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور دیگر تمام ممبران نے میزبان راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور راجہ رومان سعید کا شکر یہ ادا کیا۔
پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) میں ماہ رمضان میں نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن اختتام پزیر ہو گیا
Ramadan transmission at Press Club Kahuta (Registered) has come to an end.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) میں ماہ رمضان میں نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن اختتام پزیر ہو گیا۔ماہ رمضان میں صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ان کی قابل ٹیم کے زیر اہتمام رمضان ٹرانسمیشن کو لاکھوں کی تعداد میں عوام علاقہ نے دیکھا ہر روز نشر ہونے والے پروگرام میں کہوٹہ شہر کے معروف عالم دین رمضان المبارک کی رحمتوں و برکتوں پر بیان کرتے جبکہ معروف ثناء خوان مصطفی ﷺنے آقائے دو جہاں کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گذشتہ روز پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) میں ماہ رمضان میں نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن اختتامی محفل کا اہتما م کیا گیاجس میں ممتاز عالم دین مولانا عبدالصبور سیفی، مولانا قاری عثمان عثمانی، سٹی جنرل سیکٹری مسلم لیگ نون راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان، صدر پوٹھوہار ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان،صدر پی پی پی آصف ربانی قریشی،چیرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر،ممبر ایم سی قاضی عبدالقیوم،ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ،راجہ گلریز آف کلاہنہ سمیت صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر کیانی، سرپرست اعلی سعید افضل چوہان،آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ، لیگل ایڈائزر راجہ احسان سعید ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات افضال شمسی،افتخار احمد غوری،احتشام کیانی،فیضان جنجوعہ،سنیئر صحافی ساجد جنجوعہ،عاصی جنجوعہ نے شر کت کی اس موقع پر تمام سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات نے پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) کے تمام پرگراموں کی شاندار الفاظ میں تعریف کی صدر پریس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ) راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور ان کی تمام ٹیم ممبران کی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش جبکہ بانیان پریس کلب کہوٹہ صوفی محمد ایوب اور حاجی راجہ گلشن ضمیر کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے سیکڑیری اطلاعات و ممبر پریس کلب کہوٹہ عاصی جنجوعہ کے والد محترم کے انتقال پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،مسلم لیگ ن UK کے صدر راجہ ظریف احمد،سنیئر نائب صدر ضلع راولپنڈی مسلم لیگ ن قاضی وقار،سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ راجہ رفاقت حسین، جنرل سیکرٹری حامد لطیف ستی،حاجی محمد سلیم،راجہ تنویر بنارس،راجہ وقار محبوب،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔