DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; World should take notice of Terrorist attack by Israel state on Al aqsa Mosque

اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دہشت گردوں کے حملے کا دنیا کو نوٹس لینا چاہئے

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ممتاز سماجی راہنماحاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم نے کہاہے کہ مسجداقصی میں جمعتہ الوداع کے موقع پرنمازیوں پراسرائیلی فوج کاحملہ دہشت گردی ہے انتہائی سفاکانہ کارروائی ہے ظلم وبربریت کی انتہاء ہے اسرائیلی فوج نے کافی دنو ں سے فلسطینیوں کے خلاف سفاکانہ کاروائیوں کاآغاز کیاہوا ہے نمازیوں کے خلاف مسلسل کارروائی کی جارہی ہے مسجداقصی میں داخل ہونے والے قدیم راستے بندکیے جارہے ہیں مسجداقصی مسلمانو ں کاقبہ اول ہے مقدس ترین مقام ہے حضوربنی کریم ﷺ اسی سرزمین سے معراج پرتشریف لئے گئے تھے اس مقام کی بے حرمتی مسلمانوں کے لئے ناقابل برداشت ہے اسرائیل قابض اورغاصب ہے اس نے فلسطینیوں کی سرزمین پرناجائز قبضہ کیاہواہے اور نہتے فلسطینیوں پرمظالم کی انتہا ء کررکھی ہے عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فلسطین اورمقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کانوٹس کیوں نہیں لیتی ہیں ان کوفلسطین اورمقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کیوں نظر نہیں آتے مسلمان محکموم ومظلوم ہیں اگرکوئی غیر مسلم ظلم کاشکارہوتوان کی ہمدردی فورا سامنے آجاتی ہے جب کسی مسلمان پرکوئی غیر مسلم ظلم کرے تووہ خاموش تماشائی بن جاتے ہیں اغیار کی یہ دوغلی پالیسی اوردہرامعیار انسانی حقوق کی توہین ہے جس کاغیر مسلم اقوام ارتکاب کررہی ہے پوری دنیامیں بسنے والے مسلمانوں کے لئے مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے مسلمانوں پرمظالم کی انتہاء لمحہ فکریہ ہے اگرکفرمتحدہے توعالم اسلام کوبھی متحدومنظم ہوناپڑے گاعالم اسلام کے اتحاد وارتفاق ہی سے کفر کامقابلہ کیاجاسکتاہے اورمسلمانوں پرہونے والے مظالم کی رو ک تھام بھی ممکن ہے مقبوضہ کشمیر اورفلسطین کے عوام اپنی جدوجہدجاری رکھے ہوئے ہیں ان غاصب اورظالم قوتوں سے آزادی کے حصول کے لئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ان شاء اللہ ان کی یہ لازوال قربانیاں رنگ لائے ں گی اورانہیں بھی آزادی کی نعمت نصیب ہو گی اس کے لئے عالم اسلام کااتحاد ناگزیر ہے اسلامی ممالک کواللہ تعالی نے بے پناہ وسائل عطاکیے ہوئے ہیں اگراسلامی ممالک اپنے معدنی وسائل عالم اسلام کے لئے بروئے لائیں تواغیار کے ہوش ٹھکانے آسکتے ہیں اسرائیل اوربھارت کوظلم وبربریت سے روکنے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مردہ گھوڑا ہیں ان تنظیمو ں کے سربراہوں کے غمیر مرد ہ ہوچکے ہیں عالم اسلام کومتحدومنظم ہوکرکفر کی سازشوں کامقابلہ کرناہوگا انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک بیان میں کیاہے

Chakswari, AJK; Haji Akhlaq Ahmad Danish (R) President Moallem said that the attack of the Israeli army on the occasion of Friday prayers in Al-Aqsa Mosque is a terrorist act. It is a very brutal act. Ancient entrances to Al-Aqsa Mosque are being blocked, Al-Aqsa Mosque is the first sanctuary of Muslims, It is the holiest place, It has illegally occupied Palestinian land and must put an end to atrocities against unarmed Palestinians. The international community has remained a silent spectator. Why don’t international human rights organizations take note of the atrocities in Palestine and Occupied Kashmir?

حاجی چودھری خالدمحمود مرحوم ومغفور کے ختم قل شریف کے موقع پردعائیہ تقریب

Dua Kahatam observed for late Haji Khalid Mahmood

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ا ٓزادکشمیر کی ممتاز سیاسی سماجی علمی وادبی شخصیت امیدوا ر اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری ڈپٹی کسٹوڈین (ر) سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرپور چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ کے رفیق خاص اورحاجی چودھری غلام حسین مرحوم کے فرزنداورچودھری اسدمحمود کے بڑے بھائی حاجی چودھری خالدمحمود مرحوم ومغفور کے ختم قل شریف کے موقع پردعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیامرحوم کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی کی گئی محفل نعت کااہتمام بھی کیاگیا دارالعلم والعمل الجامعہ حضرت الحیات رحمتہ اللہ علیہ فیض پورشریف کے طلبہ نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ہدیہ نعت پیش کیا ختم شریف پڑھا اوردعاکرائی دعائیہ تقریب اورافطارڈنر میں حاجی محمدشفیق الرحمن سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردو چکسواری چودھری خضرعلی چودھری ظفراقبال حاجی چودھری مظفرحسین حاجی چودھری محمدادریس صوفی محمود حسین چودھری ابوالحسنات ایڈووکیٹ چودھری محمدعمران محمدعثمان چوھر ی واجدحسین محمدکامران چودھری شرافت علی حافظ عبدالحلیم غفران کبیرمحمدآصف چودھری سفیان جٹ دانش ارشد ڈاکٹرچودھری محمدفاروق چودھری طارق محمود خواجہ محمدسلیم چودھری یاسرنذیر کے علاوہ دیگرنے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button