London; Raja Umar Hayat of Missa Kaswal elected councillor as Labour candidate in Chesham, Buckinghamshire
راجہ عمر حیات آف مسا کسوا ل لیبرپارٹی کی طرف چشم ٹاؤن کونسلر منتخب ہو گئے
لند ن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)— چشم سے تعلق رکھنے والے راجہ عمر حیات آف مسا کسوا ل لیبرپارٹی کی طرف چشم ٹاؤن کونسلر منتخب ہو گئے راجہ عمر حیات نے تین سو ننانوے ووٹ حاصل کیے ۔لیبر پارٹی کی طرف سے پہلی بار کونسلر کی سیٹ راجہ عمر حیات نے حاصل کی۔ اس سے پہلے ٹوری پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرتی رہی۔ راجہ عمر حیات کو کونسلر منتخب ہونے پر پوٹھوار ڈاٹ کام کی پوری ٹیم کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی۔
London; Raja Umar Hayat of Missa Kaswal was elected Chesham Town Councillor on behalf of Labour Party. Raja Umar Hayat was congratulated by the entire team of Pothwar.com on his election as Councillor.
سلاو ارم حسین سنٹرل وارڈ سلاو سے کونسلر منتخب ہو گئیں۔
Iram Hussain elected Councillor in Slough
سلاو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی)— سلاو سنٹرل وارڈ سے ارم حسین پندرہ سو ساٹھ ووٹ لے کر سلاو بارو سے لیبر کونسلر منتخب ہو گئیں نو منتخب کونسلر نے تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کو سپورٹ کیا۔ ارم حسین نے تقریبا ایک ہزار ووٹ کی برتری حاصل کی
برطانیہ 17 مئی سے بیرون ملک جانا ممکن ہو گا ٹریفک لائٹس سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔
The UK citizen will be able to travel abroad from May 17. The traffic lights system has been introduced.
لندن(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ 17 مئی سے بیرون ملک جانا ممکن ہو گا ٹریفک لائٹس سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔ ریڈ، ایمبر اور گرین کیٹیگری کا تعین اس ملک میں کوویڈ کے خطرے کی بنیاد پر ہوگا گرین لسٹ ممالک سے آنے والے افراد کو ہوٹل اور گھر میں قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا گرین ممالک کی لسٹ بھی جاری کر دی گئ جس میں پرتگال، اسرائیل، فیرو آہرلینڈ، آسٹریلیا، سنگاپور، نیوزی لینڈ، آئس لینڈ، آزروس، فاک لینڈ، میڈیرا اور برونائی شامل ہیں فرانس، سپین اور یونان ایمبر لسٹ میں شامل ہیں ان ممالک سے آنے والوں کو دس دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ بیرون ملک جانے کے لیے معقول وجہ بھی درکار ہے تعطیلات پر جانے کے لیے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے تمام مسافروں کو لوکیٹر فارم بھی لازمی بھرنا ہوگا اور روانگی سے قبل کوویڈ ٹیسٹ بھی کرانا ہو گا۔ ترکی، مالدیپ اور نیپال کو بھی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے اس وقت پاکستانیوں کی بڑی تعداد ہوٹل میں قرنطینہ سے بچنے کے لیے ترکی میں موجود ہے