DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Lockdown has been imposed in Mirpur district from May 8 to 16.

ضلع میرپور میں 8تا16مئی لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیاہے تندوردہی کی دکانیں میڈیکل سٹورزویکسینیشن سنٹرزپٹرول پمپس پنکچرشاپس ٹیک ویز یوٹیلیٹی سروسز(بجلی گیس انٹرنیٹ سولر نیٹ ورک وغیرہ) کاروبارکھولنے کی اجازت

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —ضلع میرپور میں 8تا16مئی لاک ڈاؤن نافذ کردیاگیاہے تندوردہی کی دکانیں میڈیکل سٹورزویکسینیشن سنٹرزپٹرول پمپس پنکچرشاپس ٹیک ویز یوٹیلیٹی سروسز(بجلی گیس انٹرنیٹ سولر نیٹ ورک وغیرہ) کاروبارکھولنے کی اجازت دی گئی ہے سبزی فروٹ چکن گوشت کریانہ اوربیکرز کادکانیں شا م6بجے تک مکمل ایس اوپیز کے ساتھ کھولی جاسکتی ہیں ایس اوپیز پرعملدرآمدیقینی بنایاگیاتھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او عمیر رشیداوراے ایس آئی راجہ شاہنواز نے چکسوار ی بازار کادورہ کیادکانداروں نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیااکادکادکان کھلی پائی گئی اسے بندکروادیاگیا پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او عمیررشیداوراے ایس آئی راجہ شاہنواز ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے لئے متحرک رہے انہوں نے چکسوار ی کی تاجر برادر ی کے مثالی تعاون پرتاجربرادری کاشکریہ اداکیاہے۔ضلعی انتظامیہ میرپور نے لوگوں کوغیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی کیونکہ ضلع میرپور میں کوروناوائرس کی شرح بتدریج کم ہورہی ہے اس لیے ضلع میرپور میں دیگرعلاقوں سے کاروبارکرنے والوں کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ بیرون میرپور سفرنہ کریں عیدادھر ہی گزاریں بیرون میرپور سفر کرنے کی صورت میں ان کی واپسی کورونانیگیٹو ٹیسٹ سے مشروط ہوگی عدم فراہمی کی صور ت میں 10دن کاقرنطینہ کرناپڑے گا یہ اقدامات میرپور میں کوروناوائرس کی موجود ہ بہتر صورت حال کوبحال رکھنے کے لئے کیے گئے ہیں

Chakswari, AJK; Lockdown has been imposed in Mirpur district from May 8 to 16. SOPs of Chakswari Police Station SHO Umair Rashid and SI Raja Shahnawaz visited Chakswari Bazaar. The shopkeepers cooperated fully with the administration. He thanked the business community for their exemplary cooperation in ensuring the implementation of SOPs. Businessmen from other areas have been instructed not to travel outside Mirpur. Spend Eid here in case of traveling outside Mirpur. Their return will be subject to corona test and they will have to be quarantined for 10 days.

سہیل سرفراز کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں تمام گروپ متحد ہو جائیں گے۔ راجہ ظہور حسین

If Sohail Sarfraz gets a ticket, all the groups will unite. Raja Zahoor Hussain

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے کہا کہ امید وار حلقہ نمبر دو چکسواری سہیل سرفراز ایڈووکیٹ کا ہر پولنگ سٹیشن میں ووٹ بینک موجود ہے چھ ہزار ووٹ ایسا ہے جوآج بھی ان کے ساتھ کھڑا ہے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ سہیل سرفرازکا حق ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اوصاف سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کیپٹن سرفراز خا ن مرحوم اقلیتوں کے حقوق کے محافظ تھے ان کی وفات کے بعد جو کمی ہوگئی تھی اب سہیل سرفراز ایڈووکیٹ ان کے مشن کو پورا کرینگے کیپیٹن سرفراز خا ن جو دومرتبہ الیکشن جیت کر وزیر کے عہدے پر فائز رہے حلقے کے لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ان کا اہم کردار ہے انہوں نے
کہاکہ سہیل سرفراز کو ٹکٹ ملنے کی صورت میں تمام گروپ متحد ہو جائیں گے۔

مسلم کانفرنس کا حلقہ نمبر دو کوئی ووٹ بینک نہیں,واجد محمود سہگل

Constituency No. 2 of the Muslim Conference has no vote bank, Wajid Mahmood Sehgal

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے صدر واجد محمود سہگل نے کہاکہ مسلم کانفرنس کے تمام نظریاتی کارکن قائد مسلم کانفر نس سردار عتیق احمد خا ن کی قیادت پر بھر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں حلقہ نمبر دو چکسواری میں مسلم کانفر نس کا ووٹ بینک صرف مسلم کانفر نس کے نامزد امید وار کو ہی ملے گا جو لوگ پروپیگنڈہ کرکے کہتے ہیں کہ مسلم کانفرنس کا حلقہ نمبر دو کوئی ووٹ بینک نہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انتخابات میں ان کو لگ پتہ جائے گا جب مسلم کانفر نس کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم کانفر نس کو اقتدار حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں آمدہ الیکشن میں سردار عتیق احمد خا ن کی قیادت میں بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائیگی۔

راجہ محمداکرم خان مرحوم کے سالانہ ختم شریف کے موقع پردعائیہ تقریب کااہتمام

Dua observed for late Raja M Akram Khan

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — فیض پورشریف ڈھو ک راجگان میں راجہ محمدافسر اورراجہ ذوالفقار علی نے اپنی رہائش گاہ پراپنے والدمحترم راجہ محمداکرم خان مرحوم کے سالانہ ختم شریف کے موقع پردعائیہ تقریب کااہتمام کیامرحوم ومغفور راجہ محمداکرم خان کی روح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کی گئی سہیل احمدخان نے دعاکرائی دعائیہ تقریب میں راجہ حمیداللہ خان المعروف راجہ بابو حاجی چودھری محمدادریس المعروف ڈی سی راجہ میر قابل راجہ میرفیاض اسلم عرف منگا ڈاکٹرچودھری محمدفاروق چودھری محمداکرم چیمہ راجہ شاہدطارق راجہ نویدطارق راجہ زاہدطارق راجہ عمرفیاض محمود حسین مہربان گجر راجہ مجتبی آفتاب کیانی راجہ محمدحبیب ذوالفقار جواد سہیل اوردیگرنے شرکت کی اس موقع پرافطار ڈنرکااہتمام بھی کیاگیا

مسجدفیضان مدینہ نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں مختصر سی تقریب

A short khatam at Masjid Faizan Madina Nai Abadi Boa Dhok Captain Muhammad Saleem

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —نمازتراویح میں ختم قرآن پاک کے موقع پر مسجدفیضان مدینہ نئی آبادی بوعہ ڈھوک کیپٹن محمدسلیم میں مختصر سی تقریب منعقدہوئی تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاحافظ شہریاربسمل نے تلاوت کلام پا ک کی سعادت حاصل کی ہدیہ نعت حافظ محمدجہانگیر نے پیش کرنے کاشرف حاصل کیا شرکاء محفل نے نمازتراویح میں حفاظ کرام حافظ محمدجہانگیر کوقرآن پاک سنانے اورحافظ شہریاربسمل کوقرآن پاک سننے کی سعادت حاصل کرنے پرمبار کبادپیش کی اس موقع پرکیپٹن (ر) محمدرشیداورٹھیکیدار محمدداود خان نے تقریب سے خطاب کیا انہوں نے چودھری محمداعجاز اورچودھری محمدآفتاب اور ان کے پورے خاندان کو کواس مرکز کے قیام پرخراج تٓحسین پیش کیااوران کی دینی خدمات پرمبارک بادپیش کی دعائیہ تقریب میں چودھری محمداعجاز اورچودھری محمدآفتاب کے آباو اجداد کی ارواح کے ایصال اوردرجات کی بلندی کے لئے دعاکرائی گئی حافظ شہریاربسمل نے د عاکرائی دعائیہ تقریب میں کیپٹن (ر) محمدرشید حاجی محمداعظم حاجی محمدشریف محمدجمال دین ٹھکیدار محمدداود خان عبدالقیوم خالد محمود محمدفرید داود محمدظفراقبال محمدجیلانی محمدمسکین خلیل احمد اوردیگرنے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button