Kahuta; Full lockdown in Kahuta city and its environs As per government directive
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مکمل لاک ڈاؤن حکومتی ہدایت کے مطابق ہسپتال میڈیکل سٹور سبزی فروٹ اورگوشت کی دوکانوں کے علاوہ تمام کاروباری مراکز بند کردیے گے
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں مکمل لاک ڈاؤن حکومتی ہدایت کے مطابق ہسپتال میڈیکل سٹور سبزی فروٹ اورگوشت کی دوکانوں کے علاوہ تمام کاروباری مراکز بند کردیے گے ہیں جبکہ دور دراز علاقوں کے رہنے والے لوگوں کے لیے عید پر گھر جانا بھی دشوار ہو گیاصرف پرائیویٹ گاڑیاں بکنگ پر مل سکتی ہیں جبکہ کہوٹہ کے عوام نے لاک ڈاؤن کے خطرے کی وجہ سے دو دن قبل ہی اپنی خریداری یاں مکمل کر لیں تھیں جبکہ کہوٹہ شہر میں مہنگائی اپنے عروج پر ہے چکن زندہ280روپے کلو سے لیکر300جبکہ چکن گوشت600 روپے کلو تک پہنچ گیا اسی طرح موٹا گوشت500سے 600جبکہ چھوٹا گوشت1000سے1500روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے اسی طرح لیموں سبز مرچ فروٹ بھی مہنگے داموں فروخت کیے جا رہے ہیں اے سی کہوٹہ کی کاراؤیوں کے باوجود ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی عروج پر ہے گندم چینی کا سیزن ہونے کے باوجود آٹا مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جبکہ چینی کی حکومت کی طرف سے مقرر کی گئی قیمت85روپے کلو کے حساب سے چینی نہیں مل رہ لوگ 115روپے تک اور شکر 150سے170روپے تک فروخت ہو رہی ہے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گے لاک ڈاؤن میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
Kahuta; Full lockdown in Kahuta city and its environs As per government directive, the hospital will close all business centers except medical stores, vegetable and meat shops.
پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ عرصہ12سال سے غریبوں ارو نادار لوگوں کی بلا تفرق خدمت میں مصروف ہے ماہانہ لاکھوں روپے صحت اور تعلیم پر خرچ کیے جا رہے ہیں
Pothohar Welfare Trust has been serving the poor and needy indiscriminately for 12 years. Millions of rupees are being spent monthly on health and education.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ عرصہ12سال سے غریبوں ارو نادار لوگوں کی بلا تفرق خدمت میں مصروف ہے ماہانہ لاکھوں روپے صحت اور تعلیم پر خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ رمضان کے مقدس مہینے میں غریب نادار لوگوں کو راشن کی تقسیم کے علاوہ چار ایمبولینسز 24 گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون اور صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمان کی زیر سرپرستی میں پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ میرا مقصد ہے کہکوئی بچہ پیسوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے اور کوئی مرض دوائیوں کا اعلاج کی وجہ سے وفات نہ پائے انھوں نے کہا کہ 12سالوں سے ایک منظم طریقے سے اس ٹرسٹ کو چلا رہے ہیں اور کسی بھی شخص کو اپنے ایک ایک پیسے کو چیک کرنے کا اختیار ہے انھوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ ایک جدید سہولیات سے آراستہ ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہونا چاہیے جہاں غریبوں نادار لوگوں کے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کر کے اس معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اس کے لیے تقریبا تین کنال زمین مہیا کر لی گئی ہے رمضان کے اس مقدس مہینے میں اپنے زکواۃ صدقات اور عطیات دیں تا کہ ہم مزید فعال اور منظم طریقے سے خدمت کر سکیں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے۔