Chakswari, AJK; Launch of cleaning campaign to keep Faizpur Shareef Bazaar clean
فیض پورشریف بازار کوصاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے صفائی مہم کا آغاز
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — آزادکشمیر کی ممتاز سیاسی سماجی علمی وادبی شخصیت ڈپٹی کسٹوڈین (ر) سابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل میرپور امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2چکسواری اسلام گڑھ چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ حضورنبی کریم ﷺ کاارشاد گرامی ہے کہ صفائی نصف ایمان ہے ہم سب یہا ں کے رہنے والے ہیں ہمارے مرکز فیض پورشریف کے ساتھ جوبازار ہے اسے صاف ستھرا رکھنے کے لئے آج سے صفائی مہم کاآغاز کریں گے جسے تسلسل کے ساتھ برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے فیض پورشریف بازار کے تاجر اوردکانداروں کو پتہ ہے کہ صفائی کس قدر ضروری ہے یوں تو صفائی کی قدرومزلت اوراہمیت وافادیت سب کومعلوم ہے جب انسان اپنے جسم کی صفائی رکھتاہے سب سے اہم بات صفائی کی ہے ہم جہاں بیٹھتے ہیں جہاں سے گز رتے ہیں وہ جگہ ہراعتبار سے صاف ہونی چاہیے ایک عرصہ سے خواہش تھی کہ ہم اپنے اس بازار کوخوب صورت اورصاف بناسکیں آپ کے علم میں ہے کہ دوسال پہلے کوشش کی کہ بازار میں پودے لگائے جائیں ماحول اور فضا تبدیل ہواورخوب صورتی بھی پیداہو ہماری کوشش سے اس بازار صوفی محمدیعقو ب شہیدمارکیٹ کے اندر خوب صورتی کاماحول بن گیاہے میں چاہتاہوں کہ بتدریج پورے بازار کے اندر اس میں کوئی تخصیص نہیں ہے خوب صورتی پیداکی جائے اوراسے صاف ستھرارکھاجا ئے یہ اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ سب کاتعاون ہوجب کوئی کاوش کی جائے اس میں ہرآدمی کواپناحصہ ڈالناچاہیے اپنابھرپور کردار اداکرناچاہیے آ ج سے جو صفائی کا جوعمل شروع کررہے ہیں ہردوہفتے بعدصفائی کااہتمام کیاجائے گا ان شاء اللہ ا ب پورے بازار کوصاف رکھیں گے بازار کی صفائی کے عمل میں آپ سب شامل ہوں گے ہردوہفتے کے بعدمستقل طورپرصفائی کااہتمام کیاجائے گا جب ماحول خوشگوارہوگا گاہک بھی خوش ہوگا لوگ فیض پورشریف بازار کی مثال دیں گے ہمار ی کوشش ہوگی کہ پورے بازار میں بتدریج پودے لگائے جائیں تاجربرادری کاتعاون درکار ہوگا صفائی برقرار رکھی جائے اورکوڑاکرکٹ ایک جگہ پرجمع کیاجائے پھر اس کوڑے کرکٹ کوٹرالی کے ذریعے اٹھایاجائے گااورکسی مناسب جگہ پرپھینک دیں گے آپ سب کاتعاو ن درکارہوگا انہو ں ان خیالات کااظہارفیض پورشریف بازار کوصاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے صفائی مہم کے آغاز کے موقع پرمنعقدہ مختصرسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے انہوں نے خود بھی جھاڑو لگاکراس مہم کاباقاعدہ آغا ز کیاا س مہم میں فیض پورشریف بازار کے دکاندار بھی شریک تھے فیض پورشریف بازار کے دکانداروں نے بازار کوصاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے شروع کی گئی مہم میں بھرپور حصہ لینے اوربھرپور تعاون کرنے کایقین دلایااوراپنے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ اس اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اورتعاو ن بھی کریں گے چودھری محمدشمیدجان قیصر محمود اوردیگردکاندار وں نے تاجربراد ری کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے خیالات کااظہارکیاہے
Chakswari, AJK; Azad Kashmir’s prominent political, social, academic and literary personality Deputy Custodian (R) Former Administrator District Council Mirpur Candidate Assembly Constituency No. 2 Chakswari Islamgarh Chaudhry Muhammad Khaliq-ul-Zaman Advocate said that the Holy Prophet (PBUH) said that cleanliness is half faith, we all live here. We will launch a cleaning campaign from today to keep the bazaar adjacent to our center Faizpur Shareef clean. Steps will be taken to maintain it continuously. Traders and shopkeepers of Faizpur Shareef Bazaar know how important cleaning is. Everyone knows the value and importance of cleanliness.
حاجی چودھری محمدمحمود اورڈاکٹرچودھری سکندر حیات کی جانب سے افطار ڈنر کااہتمام
Former Leaders Haji Chaudhry Muhammad Mahmood and Dr. Chaudhry Sikandar Hayat hosted Iftar Dinner
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —ڈھانگری بہادر کے ممتاز سیاسی وسماجی راہنماؤں حاجی چودھری محمدمحمود اورڈاکٹرچودھری سکندر حیات نے نئی آبادی بوعہ دھوک چوہدریاں ڈھانگری بہادر کی مقامی مسجدفیضان حرم میں افطار ڈنر کااہتما م کیا افطارڈنر کے اہتمام کابہت اعلے اورشاندار انتظام کیاگیاتھا اس موقع پر دعائیہ تقریب بھی منعقدہوئی جس میں ان کے خاندا ن کے آبادواجداد کی ارواح کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفر ت کرائی گئی مقامی مسجد کے امام قاری محمدعثمان نے دعاکرائی محفل نعت کابھی اہتمام کیاگیامعروف نعت خوان ناصر اقبال نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کیاقار ی محمدعثمان نے ختم شریف پڑھا اورتلاوت کلام پاک کی سعادت بھی حاصل کی دعائیہ تقریب اورافطار ڈنر میں علاقہ کی بزرگ شخصیت صوبیدار (ر) حاجی محمدابراہیم صدر چودھری بشارت حسین امیدوار اسمبلی حلقہ نمبردو چکسوار ی حاجی چودھری محمدسلیم چودھری جاویداقبا ل سعید حاجی میاں محمدمسعود حاجی محبو ب الرحمن انجم محمداقبا ل خواجہ ڈاکٹرچودھر ی محمدفاروق ڈاکٹرخلیل رضا چودھری ثاقب لیاقت چودھری سفیان جٹ ماسٹربشارت حسین چودھری عمران مانی چودھر ی ارشدمحمود بینک منیجر غلام فریدراجہ صوفی محمدبشیر چودھری عثمان رمضان چودھری محمدجہانگیر چودھری مطلوب حسین وقار سکندر حمز ہ جاوید سمیت دیگرسیاسی سماجی وکاروبار ی شخصیات نے شرکت کی
چودھری خالدمحمود کو آہوں سسکیوں اوراشک بار آنکھوں کے سامنے گزشتہ جمعرات کے روز فیض پورشریف (ڈھانگری بالا) میں سپرد خاک کردیاگیا
Ch Khalid Mahmood buried in his native village in Dangri Bhala
چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر2 چکسواری اسلام گڑھ چودھری محمدخلیق الزمان ایڈووکیٹ کے دیرینہ مخلص ساتھی رفیق خاص اورحاجی چودھری غلام حسین مرحوم کے فرزنداورچودھری اسدمحمود کے بڑے بھائی چودھری خالدمحمود کو آہوں سسکیوں اوراشک بار آنکھوں کے سامنے گزشتہ جمعرات کے روز فیض پورشریف (ڈھانگری بالا) میں سپرد خاک کردیاگیاجوایک حادثے میں وفات پاگئے تھے مرحوم کی نمازجناز ہ مرکزی عیدگاہ فیض پورشریف میں اداکی گئی نماز جنازہ حضرت مولاناپیر محمدحبیب الرحمن محبوبی سجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف نے پڑھائی نمازجنازہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی فیض پورشریف کے عوام نے چودھری خالدمحمود کی المناک حادثاتی موت پرگہرے رنج والم کااظہارکیاہے سوگواران کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاہے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی ہے۔