Gujar Khan; Armed robbery in broad daylight in Bewal, Rs 2 Lakh snatched from postmaster at gunpoint
بیول میں دن دہاڑے مسلح ڈکیتی، پوسٹ ماسٹرٹکال سے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ روپے چھین لئے گئے
گوجر خان,بیول ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—بیول میں دن دہاڑے مسلح ڈکیتی کی واردات، پنشنرز کے لئے کیش لے جاتے پوسٹ ماسٹرٹکال سے گن پوائنٹ پر بیس لاکھ روپے چھین لئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ ماسٹر ٹکال محمدافضل پنشن تقسیم کرنے کے لئے نیشنل بنک بیول سے بیس لاکھ روپے کیش لے کر کیری ڈبہ میں ٹکال کی طرف جا رہا تھا کہ دھیڑہ کنیال بیول کے مقام پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر کے گاڑی روک لی اوربیس لاکھ روپے کیش چھین کر فرار ہوگئے۔فائرنگ سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔اطلاع ملنے پر اے ایس پی گوجرخان حنا نیک بخت، ایس ایچ او گوجرخان ظہیر بٹ اور چوکی انچارج قاضیاں عقیل راٹھور موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ گزشتہ ایک برس کے دوران ہونے والی متعدد وارداتوں میں سے پولیس کسی کا ایک کا بھی سراغ نہیں لگا پائی کو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
Gujar Khan; In broad daylight, armed robbery took place in Bewal. Rs 2 Lakh was snatched from a postmaster who was carrying cash for pensioners at gunpoint. A Suzuki Carry was on way to Takal, when four armed men on two motorbikes suddenly opened fire and stopped the vehicle at Dhera Kanyal Bewal and snatched Rs 2 Lakh in cash and fled. No one was injured in the firing. Upon meeting, ASP Gujar Khan Hina Naik Bakht, SHO Gujar Khan Zaheer Butt and Chowki in-charge judges Aqeel Rathore rushed to the spot and started investigation. There is fear and panic in the area due to the increasing incidents. Police have not been able to trace any of the incidents in the last one year, which calls into question the performance of the police.