DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Eid Package distributed to poor and needy men and women in Chakswari region.

اللہ اکبرایجوکیشنل ویلفیئرٹرسٹ حلقہ نمبر2چکسواری کے عہدیداروں چودھری عبدالرزاق سرپرست اعلے (یوکے) اورصدرچودھری محمد مظفر(یوکے) کی جانب سے چکسواری میں غرباء اورمساکین50 مردوخواتین میں عیدراشن پیکیج تقسیم کیاگیا

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — اللہ اکبرایجوکیشنل ویلفیئرٹرسٹ حلقہ نمبر2چکسواری کے عہدیداروں چودھری عبدالرزاق سرپرست اعلے (یوکے) اورصدرچودھری محمد مظفر(یوکے) کی جانب سے چکسواری میں غرباء اورمساکین50 مردوخواتین میں عیدراشن پیکیج تقسیم کیاگیااس موقع پربرطانیہ سے ٹرسٹ کے عہدیداروں چودھری عبدالرزاق اورچودھری محمدمظفر نے ٹرسٹ کے ساتھ مالی تعاون کرنے پرچودھری محمدممتاز سہروی یوکے چودھری محمدایوب آف کوٹھ یوکے چودھری محمدبشارت یوکے چودھری محمدبشار ت سہروی یوکے چودھری ظہور آف مواہ کنیلی یوکے چودھری محمدسجاد فیصل یوکے محمدسلطان گوجرخان یوکے اورمحمداشفاق رزاق یوکے کاشکریہ اداکیاانہوں نے چکسواری میں پیکیج تقسیم کرنے کے حوالے سے انتظام وانصرام کرنے اورپیکیج تقسیم کرنے پر معروف صحافی اورسماجی راہنما مرزامحمدنذیر سابق صدرپریس کلب چکسواری کادلی شکریہ اداکیاہے انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتاہے یہ غریبوں کی دعاؤں کانتیجہ ہے کہ اللہ تعالی نے ہمیں خدمت خلق کی توفیق اورسعادت بخشی ہے انہوں نے کہاکہ اس دنیا میں ان لوگوں کی کمی نہیں ہے جنہیں اللہ تعالی نے بے حساب نوازا ہے ان امیرلوگوں میں وہ لوگ بہت ہی خوش قسمت ہیں جواللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں اورہرمشکل گھڑی اورہرخوشی میں غریبوں کویادرکھتے ہیں اوران کاخاص خیال بھی رکھتے ہیں اللہ تعالی نے جن لوگوں کوما ل ودولت سے نواز ا ہے انہیں اللہ تعالی کے دیے ہوئے مال ودولت سے غریبوں کی مدد کرنی چاہیے انہوں نے عیدپیکیج تقسیم کرنے میں معاونت کرنے والوں کا بھی شکریہ اداکیاہے۔ ان خیالات کااظہار اللہ اکبرایجوکیشنل ویلفیئرٹرسٹ حلقہ نمبر2 چکسواری کے سرپرست اعلے چودھری عبدالرزاق سرپرست اعلے اورصدر چودھری محمد مظفر نے برطانیہ سے اپنے ٹیلی نونک بیان میں کیاہے۔

Chakswari, AJK; Officials of Allah Akbar Educational Welfare Trust Constituency No. 2 Chakswari Chaudhry Abdul Razzaq Patron Chief (UK) and President Chaudhry Muhammad Muzaffar (UK) distributed Eid Package to 50 poor and needy men and women in Chakswari.

Show More

Related Articles

Back to top button