Kallar Syedan; THQ Hospital, negligence and carelessness of the staff over delivery of a baby in the ambulance
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لائی جانے والی زچگی کی خاتون کی ایمبولینس میں ڈیلیوری,کلر سیداں ہسپتال کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی پر لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لائی جانے والی زچگی کی خاتون کی ایمبولینس میں ڈیلیوری نے کئی سوالات کو جنم دیا،ریسکیو کی جاری پریس ریلز نے بھی ابہام پیدا کیا۔تفصیلات کے مطابق ایک خاتون روبینہ زوجہ منور سکنہ پنڈ بینسو زچگی کی حالت میں کلرسیداں ہسپتال پہنچی جہاں عملے نے صبح 6 بج کر 40 منٹ پر ریسکیو 1122 کلر سیداں کو کال کی کہ ایک مریضہ کو تحصیل ہیڈ کواٹر کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کرنا ہے ریسکیو کلرسیداں کاعملہ اسے راولپنڈی منتقل کر رھا تھا کہ دوران سفر روات کے قریب خاتون کی طبیعت بگڑ گئی اس دوران خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ممکن ہوئی جس کے بعد ریسکیو نے زچہ بچہ دونوں کو ہولی فیملی منتقل کردیا گیا ادہر واقعہ کے فوری بعد کلر سیداں ہسپتال کے عملے کی غفلت اور لاپرواہی پر لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا تو ہسپتال انتظامیہ نے اسے میڈیا پروپیگنڈہ قرار دیا اور دوسری ہی سانس میں کہا کہ ہسپتال کی دو فی میل نرسیں ایمبولینس میں موجود تھیں اس طرح ہسپتال کی غفلت کا کوئی الزام درست نہیں جبکہ ریسکیو کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ خاتون مریضہ کی راولپنڈی منتقلی کے دوران روات میں ہی خاتون نے بچے کو جنم دیا اور ریسکیو ٹیکنیشن وزیر احمدنے دو قیمتی جانیں بچا لیں اس میں ہسپتال کی کسی فی میل سٹاف کا ذکر ہی نہیں بعد ازاں ہسپتال انتظامیہ نے متاثرہ خاتون کے شوہر سے ایک عبارت بھی لکھوا لی کہ “وہ اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے عملے کے تعاون اور بروقت فیصلے کے باعث مریضہ اور بچہ دونوں خیر وعافیت سے ہیں اور مجھے ہسپتال کے عملے یا ڈاکٹر سے کوئی شکایت نہ ہے ” جبکہ شہریوں کا احتجاج تھا کہ ہسپتال کا عملہ یہاں مریضوں کا علاج کرنے کی بجائے انہیں پنڈی منتقل کرنے کی ہی تنخواہ لیتا ہے پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے صدر اعجاز بٹ نے واقعہ کی شدیدمذمت کی اور دوران سفر بچے کی ولادت کو ہسپتال عملے کی غفلت قرار دیا،پی ٹی آئی کے رہنما راجہ اظہر اقبال نے پی ٹی آئی کے عہدیداران اور ذمہ داران سے واقعہ کے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کلر سیداں کے مقامی رہنماؤں میڈیم نبیلہ انعام،محسن نوید سیٹھی، سید سجاد حسین شاہ، راجہ اظہر اقبال اور دیگر نے ہسپتال جا کر فوری معلومات حاصل کیں تو انہیں بتایا گیا کہ ریسکیو گاڑی میں ہسپتال کے عملے کی دو نرسیز بھی شامل تھیں اور یہ موقف با الکل غلط ہے کہ ریسکیو عملے نے آپریٹ کیا۔ادھر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے بھی خاتون زچگی کی خبر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سپریٹینڈینٹ سے پیر کے روز تک انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ مریضوں کے ساتھ کسی قسم کی لاپرواہی کو ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
Kallar Syedan; The delivery of the pregnant woman in the ambulance has raised many questions about THQ hospital. The ongoing press releases of the rescue also created confusion. According to the details, The staff called Rescue 1122 Kallar Syedan at 6:40 am to transfer a patient from Tehsil Headquarters Kallar Syedan to Rawalpindi. Rescue Kallar Syedan staff was transferring her to Rawalpindi. During the incident, the woman gave birth to a child, after which the rescue team shifted both the mother and child to the Holy Family. Immediately after the incident, people expressed their grief and anger over the negligence and carelessness of the staff of Kallar Syedan Hospital.
تھانہ روات پولیس کی سنگین نوعیت کے مقدمہ میں اہم کاروائی، اغواء کار گرفتار
Rawat police arrest kidnapper in critical case
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ روات پولیس کی سنگین نوعیت کے مقدمہ میں اہم کاروائی، اغواء کار گرفتار، مغویہ بازیاب،اغواء کار کے قبضہ سے چھینا گیا طلائی زیور مالیتی 5 لاکھ روپے اور 02موبائیل فون برآمد کر لیئے گئے،ملزم کے انکشاف پر واردات میں استعمال ہونے والا جدید خود کار اسلحہ کلاشنکوف اور پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن بھی برآمد کر لیئے گئے مغویہ مسماۃ (ع ر) کے اغواء کا مقدمہ اسکے خاوند محمد عرفان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم تشکیل دی گئی،ایس ایچ او روات انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی اور تفتیشی افسر نصیر الرحمن ایس آئی نے جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے مغویہ کو بازیاب کروایا، اغواء کار نے شادی شدہ خاتون کو اسکے گھر سے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اس سے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیے تھے مغویہ (ع،ر) کے مجاز عدالت میں بیان ریکارڈ کروانے کے بعد وارثان کے حوالے کر دیا گیا،جبکہ اغواء کار شاہ زیب کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ، طلائی زیورات اور موبائیل فون برآمد کر لیے گئے۔
کلرسیداں میں جھگیوں میں آگ لگ گئی ریسکیو نے جانی مالی نقصان سے بچا لیا
A fire broke out in the slums of Kallar Syedan and rescuers saved lives and property
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں جھگیوں میں آگ لگ گئی ریسکیو نے جانی مالی نقصان سے بچا لیا مگر وہاں ایک پنجرے میں بند چھ پالتو بکریاں جل کر ہلاک ہو گئیں تفصیلات کے مطابق دوپہر کے وقت منڈی چوک میں واقع علی خان ولد احسان خان کی جھگی بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ریسکیو کلرسیداں نے بروقت کاروائی کر کے آگ بجھائی اور وھاں کے جانی مالی نقصان کو بچا لیا مگر وہاں ایک پنجرے میں بندھی چھ پالتو بکریاں جل کر ہلاک ہو گئیں۔
رمضان سستا بازار میں چوری کی تین وارداتوں میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں فروٹ کی پیٹیا ں اور آلو پیاز کے شاپرچوری کر کے لے گئے
Sasta bazaar shops burgled during the night
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں میں قائم رمضان سستا بازار میں چوری کی تین وارداتوں میں نامعلوم چور رات کی تاریکی میں فروٹ کی پیٹیا ں اور آلو پیاز کے شاپرچوری کر کے لے گئے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب کلر سیداں رمضان سستا بازار میں خلیل احمد فروٹ فروش کی تین عدد آڑو کی پیٹیاں،محمد قدیر کی دس عدد آلو کے شاپر اور ملک وسیم کے آلواور پیاز کے چھ عدد شاپر چوری کر لئے گئے۔تاجروں نے بتایا کہ رمضان سستا بازار میں دو عدد لگے سکیورٹی کیمرے کام نہیں کر رہے جبکہ ایم سی انتظامیہ کی جانب سے رمضان سستا بازار کی نگرانی کیلئے ایک عدد چوکیدار بھی رات کی ڈیوٹی کیلئے موجود ہوتا ہے۔
زمین پر ناجائز قبضہ کر نے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر خاتون کی درخواست پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج
A case has been registered against four persons at the request of a woman for illegally occupying land and making death threats.
کلرسیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—زمین پر ناجائز قبضہ کر نے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر خاتون کی درخواست پر چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مسماۃ نجمہ النساء بیوہ محمد صدیق نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں آج کل کورال چوک غوری ٹاؤن میں مقیم ہوں۔میرے شوہر کا دسمبر 2015کو انتقال ہو گیا تھا،میرے شوہر کے آبائی علاقے سکوٹ میں آبائی جدی جگہ ہے جو 2011میں میرے شوہر کی موجودگی میں تقسیم ہو چکی ہے اور تمام حصہ داران اپنے اپنے حصہ پر قابض چلے آ رہے تھے لیکن جب میں اور میرا بیٹا اپنی جگہ پر گئے تو مسمیان تعظیم اختر،سلامت علی،مدثر علی طاہر وغیرہ ہم دونوں کو اکیلا دیکھ کر حملہ آور ہو گئے اور مجھے اور میرے بیٹے کو تھپڑ مارے اور میرا بازو پکڑ لیا۔سلامت کے پاس پسٹل،مدثر اور طاہر کے ہاتھ میں آہنی راڈ اور ڈنڈا تھا،گالم گلوچ کرتے ہوئے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔