Kallar Syedan; Lahore High Court Rawalpindi Bench issues restraining order on construction work on Dadhocha Small Dam
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ددہوچھہ سمال ڈیم پر تعمیراتی کام پر حکم امتناعی جاری کردیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ددہوچھہ سمال ڈیم پر تعمیراتی کام پر حکم امتناعی جاری کردیا عدالت نے سیکرٹری ایری گیشن، کمشنر راولپنڈی، ڈی سی راولپنڈی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیا ڈیم میں آنے والی زمین کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیں دی جارہی درخواست گزار کا موقف عدالت نے ڈیم کی تعمیر پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی کیس کی سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی۔یاد رہے کہ ددہوچھہ ڈیم میں کے متاثرین میں تحصیل کلرسیداں،کہوٹہ اور راولپنڈی کے آٹھ موضع جات بھی شامل ہیں۔
Kallar Syedan; Lahore High Court Rawalpindi Bench issues restraining order on construction work on Dadhochha Small Dam. Court issues notices to parties including Secretary Irrigation, Commissioner Rawalpindi, DC Rawalpindi. Justice Mirza Waqas Rauf of Lahore High Court Rawalpindi Bench heard the case indefinitely while issuing restraining order on the construction of the dam and at eight locations in Rawalpindi.
کلرسیداں کا اپنا کوئی نمائندہ کسی اسمبلی میں موجود نہیں دوسری تحصیلوں کے نمائندگان کی کلرسیداں ترجیح ہو ہی نہیں سکتا,راجہ قمر مسعود
There is no representative of Kallar Syedan in any assembly and elected from other Tehsil can not justify for tehisl Kallar Syedan. Raja Qamar Masood:
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ کلرسیداں کے لوگ اس وقت تک مسائل میں جکڑے رہیں گے جب تک دیگر علاقوں اور تحصیلوں کے لوگ انکی نمائندگی کرتے رہیں گے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں کے مسائل میں آج کمی کی بجائے اضافہ ہورھا ہے تو اس کی واحد وجہ یہی ہے کہ کلرسیداں کا اپنا کوئی نمائندہ کسی اسمبلی میں موجود نہیں دوسری تحصیلوں کے نمائندگان کی کلرسیداں ترجیح ہو ہی نہیں سکتا جب تک یہاں کے لوگ دوسرے علاقوں کی قیادت کے پیچھے چلتے رہیں گے مسائل کم نہیں ہوں گے مسائل کے حل کے لیئے کلرسیداں کے تعلق رکھنے والے اہل کسی شخص کو اسمبلی میں بھیجنا ہوگا انہوں نے اپیل کی کہ کلرسیداں میں تمام سیاسی جماعتیں پارٹی امیدوار کی بجائے کلرسیداں سے تعلق رکھنے والی قیادت کا انتخاب کریں خواہ وہ کسی جماعت کا ٹکٹ یافتہ ہو یا آزاد امیدوار ہو۔
کنوہا کی نواحی ڈھوک میںشادی شدہ شخص نے جسم پر تیل چھڑک کر خود کشی کر لی
Married man commits suicide by spraying oil on body in Dhok near Kanoha
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—شادی شدہ شخص نے جسم پر تیل چھڑک کر خود کشی کر لی۔یہ افسوس ناک واقعہ یونین کونسل کنوہا کی نواحی ڈھوک میں پیش آیا جہاں ایک بیٹی کے باپ نے اپنے جسم پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی جسے تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں وہ دس یوم تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسا۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی کا ذہنی توازن درست نہ تھا۔
کلرسیداں میں پٹواریوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
Patwari’s strike continues for third day
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں پٹواریوں کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی قلم چھوڑ ہڑتال کے ساتھ ساتھ پٹواریوں نے رمضان سستا بازار میں بھی جاری فرائض سرانجام دینے سے معذرت کر لی تحصیل بھر کے پٹواریوں نے دفاتر نہ ہونے کے باعث ہڑتال کررکھی ہے انہوں نے رمضان سستا بازار میں ڈیوٹی سرانجام دینے سے بھی انکار کردیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سٹاف کو طلب کر رکھا ہے۔
کوہسار یونین ٓاف جرنلسٹس نے حلقہ این اے ستاون اور اس سے منسلک صوبائی حلقوں کے منتخب ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلان
Kohsar Union of Journalists announces boycott of elected members of Assembly and PTI from NA-57 and adjoining provincial constituencies
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کوہسار یونین ٓاف جرنلسٹس نے حلقہ این اے ستاون اور اس سے منسلک صوبائی حلقوں کے منتخب ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے یونین کے چیئرمین رسالت علی چشتی صدر اورنگزیب عباسی سیکرٹری تاج حسین بخاری اور فیصل ستی کے دستخطوں سے جاری بیان میں اعلان کیا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ مری، کہوٹہ اور کلرسیداں میں مقامی میڈیا کو سیکیورٹی کے نام پر نظراندازکیا گیا جس کی شدید مذمت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی خبروں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا جاتا ہے بائیکاٹ کے فیصلے کی پریس کلب کلر سیداں،کہوٹہ،کوٹلی ستیاں،مری نے بھی توسیع کرتے ہوئے بائیکاٹ کے فیصلے کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تھانہ روات پولیس کی بڑی کاروائی، متعدد وارداتوں میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان بھاری اسلحہ ایمونیشن سمیت گرفتار
In a major operation, Rawat police arrested 02 wanted criminals in various incidents, including heavy weapons and ammunition.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تھانہ روات پولیس کی بڑی کاروائی، متعدد وارداتوں میں مطلوب 02 اشتہاری مجرمان بھاری اسلحہ ایمونیشن سمیت گرفتار،گرفتار ملزمان ملک فردوس اور محمد علی کے خلاف جڑواں شہروں میں کم بیش ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں،ملزمان تھانہ ائیر پورٹ، مورگاہ، کینٹ،صدر بیرونی، سول لائن، سہالہ اور اسلام آباد کے سنگین نوعیت مقدمات میں مطلوب تھے،
ملزمان دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، قبضہ مافیا جیسے جرائم میں ملوث اور سہولت کار ہیں، دونوں ملزمان زمینوں پر قبضہ اور شہریوں کو اسلحہ کے زور پرہراساں کرنے والے متحرک گینگ کے سرغنہ ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 4 رائفل اور بھاری تعداد میں کارتوس بھی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے،ملزمان کے خلاف کاروائی اے ایس پی صدر سرکل سعود خان کی سربراہی میں ایس ایچ او روات انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی اور پولیس ٹیم نے کی۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر نے چوہدری توقیر اسلم کے ہمراہ گاوں کنگر جا کر برطانیہ اور پاکستان کے کاروباری معروف لیگی رہنما ملک محمد پرویز سے ماقات کی اور ان کی اہلیہ اور بھاوج کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہار کیا انہوں نے گاوں قاضیاں جا کر آغا نعمان ایڈووکیٹ سے بھی ملاقات کی اور ان کے تایا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔