Gujar Khan; Worst load shedding in the regions Thathi, Kangar, Mandhal, Notla and other nearby areas, power outage for two days
تھاتھی،کنگر،مندھال،نوٹلہ اور دیگر قریبی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، ماہ رمضان میں بھی دو دو دن سے بجلی غائب
بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم::
تھاتھی،کنگر،مندھال،نوٹلہ اور دیگر قریبی علاقوں میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، ماہ رمضان میں بھی دو دو دن سے بجلی غائب،عوام کا برا حال،کوئ پوچھنے والا نہیں۔بار بار بجلی ٹرپ کر جانےسےالیکٹرانکس اشیا ٔ خراب ہونے لگیں۔اہل تھاتھی،کنگر نوٹلہ مندھال اور دیگر بستیوں کے رہائشیوں نے کہا کہ ہمارے علاقہ میں کئی دنوں سے واپڈا والوں کی جانب سے یہ کھیل جاری ہے اس سخت گرمی،دھوپ میں اور رمضان کے مہینے میں دو د و دن سے بجلی بند کر دی جاتی ہے اور جب بجلی واپس آتی ھے تو اس کے وولٹیج کم ہونے سے اور بار بار ٹرپ کر جانے سے اہل علاقہ کی قیمتی الیکٹرانکس اشیا فریج،ٹی وی، موٹر،استری وغیرہ جل جاتی ہیں۔ جن سے ان کا سخت نقصان ہوتا ہے۔اسلام پورہ جبر فیڈر سےمنسلک ان علاقوں کے مکینوں نے کہا کہ ہمارے اس مسٔلہ کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اس سخت گرمی،چلچلاتی دھوپ اور رمضان کے روزوں میں بھی واپڈا والوں کی من مانیوں سے عوام عاجز آ چکے ہیں۔ہماری ایم۔این۔اے راجہ پرویز اشرف اور ایم۔پی اے جاوید کوثر سے اپیل ہے کہ اس مسلہ کی طرف توجہ دی جاۓ اور ہمیں واپڈا والوں کے ظلم سے نجات دلائی جاۓ۔
Gujar Khan; Worst load shedding in Thathi, Kangar, Mandhal, Notla and other nearby areas, power outage for two days even in the month of Ramadan. Residents of Thathi, Kangar, Notla, Mandhal and other settlements said that this game has been going on in our area for many days by the people of WAPDA. And when the electricity comes back, due to low voltage and frequent tripping, valuable electronics items like refrigerators, TVs, motors, irons, etc. of the area are burnt. Residents of these areas connected to Islampura Jabbar Feeder said that no one is paying attention to our issue in this scorching heat during the fasts of Ramadan. The people have become helpless. We appeal to MNA Raja Pervez Ashraf and MPA Javed Kausar to pay attention to this issue and save us from the tyranny of WAPDA.