DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; Employees of Municipal Committee Chakswari continue their strike as rubbish piles up in streets

میونسپل کمیٹی چکسواری کے ملازمین کی قلم چھوڑ کام چھوڑ ہڑتال جاری,ہڑتال کی وجہ سے چکسواری میں جا بجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — میونسپل کمیٹی چکسواری کے ملازمین کی قلم چھوڑ کام چھوڑ ہڑتال جاری۔چند دنوں سے جاری ہڑتال کی وجہ سے چکسواری میں جا بجا کچرے کے ڈھیر لگ گئے۔ چکسواری بازار رمضان جیسے ماہ مقدس میں فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو گیا۔ملازمین کامطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم۔ وزیربلدیات نوٹس لیں۔ملازمین کے جائز مالبات مانے جائیں اور بازار سے گندگی کو ہتایا جائے تا کہ بازار میں شاپنگ کی غرض سے آنے والے صارفین کی گندگی اور تعفن سے جان چھوٹے۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی چکسواری کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے لئے ہڑتال کر رکھی ہے۔ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہ اور پنشن کو محکمے کے حسابات میں منتقل کیا جائے۔بلدیہ چکسواری کے غیر جریدہ تنظیم کے عہدیداران زاہد حسین چئیرمین،صدر افراز حسین،جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدیداران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کافی عرصہ سے محکمہ بلدیات سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ ہماری تنخواہ اور پنشن کو حسابات میں شامل کیا جائے۔ مجبوراً ہم نے ہڑتال کی ہے۔ حکومت ہمارے مطالبات منظور کرے اور لوگوں کو ذہنی اضطراب و پریشانی سے نجات دلائے۔مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔ دوسری طرف تاجر برادری نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ بلدیات غریب ملازمین کے جائز مطالبہ کو تسلیم کرے اور انھیں ہڑتال ختم کرنے پر مجبور کرے تا کہ بازار سے کچرا اور گندگی کے ڈھیر اٹھائے جا سکیں۔ رمضان کا با برکت مہینہ ہے اور عید بھی آنے والی ہے اگر یہی عالم رہا توکچرے اور گندگی کے باعث کورونا وائرس اور ڈینگی وائرس کاخطرہ بڑھ جائے گا۔ ہم حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ میونسپل کمیٹی کے ملامزین کے مطالبات کو تسلیم کیا جائے تا کہ وہ اپنے کام پر واپس آ سکیں۔

Chakswari, AJK; Employees of Municipal Committee Chakswari have gone on strike leaving . Chakswari Bazaar has been turned into a filthy depot during the holy month of Ramadan. The Minister for Municipalities should take notice. The legitimate demands of the employees should be considered and the filth should be removed from the bazaar. According to the details, the employees of Municipal Committee Chakswari The employees demanded that their salaries and pensions be transferred to the accounts of the department. Zahid Hussain Chairman, President Afraz Hussain, General Secretary and other officials of Chakswari Non-Journal Organization said We have been demanding from the Local Government Department for a long time that our salary and pension be included in the calculations. We have been forced to strike. On the other hand, the business community has demanded from the Azad Kashmir government that the Local Government Department should accept the legitimate demands of the poor employees and force them to end the strike so that garbage and rubbish can be removed from the bazaar. Ramadan is a blessed month and Eid is also coming. We strongly demand the government to accept the demands of the employees of the Municipal Committee so that they can return to their work.

حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے عوام کا بھر پور مطالبہ ہے کہ اس بار ٹکٹ ایسے امیدوار کو دیا جائے جن کے پاس واضح اکثریت موجود ہے۔چودھری سرفراز علی

The people of Constituency No. 2 Chakswari Islamgarh are demanding that this time the ticket be given to a candidate who has a clear majority. Chaudhry Sarfraz Ali

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —مسلم لیگ ن برطانیہ کے سیاسی و متحرک رہنما چودھری سرفراز علی نے کہا ہے کہ حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے عوام کا بھر پور مطالبہ ہے کہ اس بار ٹکٹ ایسے امیدوار کو دیا جائے جن کے پاس واضح اکثریت موجود ہے۔کارکنان کی خواہش ہے کہ ٹکٹ عوام کے دلوں میں بسنے والے رہنما کو دیا جائے۔ایسا لیڈر جو عوامی مسائل کو سمجھتا ہو ان کو حل کروانے کی اہلیت رکھتا ہو اور جو اصولوں کی سیاست کرنا جانتا ہو۔وہ صرف سہیل سرفراز ہی ہیں۔سہیل سرفراز ایک عظیم باپ کے فرزند ہین اور انھوں نے اپنے والد محترم کی طرح ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو ترجیح دی ہے۔جو وعدہ کیا پورا کیا۔لوگوں کی غمی خوشی میں شریک ہونے والے عوامی سربراہ ہیں۔ ان کی سیاسی کمٹمنٹ کی وجہ سے وہ حلقہ نمبر دو کے مقبول ترین لیڈر بن چکے ہیں۔مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لئے موزوں ترین امیدوار ہیں۔اگر مسلم لیگی اعلیٰ قیادت نے سہیل سرفراز کو ٹکٹ دیا تو اعلیٰ قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ سیٹ جیت کر تحفے میں دیں گے۔سہیل سرفراز پچھلے تین سال سے برطانیہ کو چھوڑ کر حلقہ میں بیٹھے ہیں اور عوام رابطے میں ہیں۔ یہی وجہ ہے نوجوان شدت سے خواہش رکھتے ہیں کہ سہیل سرفراز میدان میں آئیں اور قیادت انھیں ٹکٹ دے تا کہ سیٹ جیتی جا سکے۔ااس بار ماحول ساز گار ہے اور وہی امیدوار مقابلہ کر سکے گا جس کی مقبولیت حلقہ کے دونوں حصوں میں ہو۔ ماضی میں جماعت کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے والے کس منہ سے جماعت سے مخلصی کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہم راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کرتے ہین کہ وہ سہیل سرفراز کو ٹکٹ دلوائیں ہم انھیں سیٹ جیت کر دیں گے۔

ممتازماہرتعلیم مرزا محمد یاسین (ر(صدرمعلم گزشتہ روز انتقال کر گئے۔انھین سینکڑوں اشکبار نگاہوں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان حمید آباد چکسواری میں دفن کر دیا گیا۔

Master Mirza Muhammad Yaseen passed away . He was buried in his ancestral graveyard Hamidabad Chakswari

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) — ممتازماہرتعلیم مرزا محمد یاسین (ر(صدرمعلم گزشتہ روز انتقال کر گئے۔انھین سینکڑوں اشکبار نگاہوں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان حمید آباد چکسواری میں دفن کر دیا گیا۔موصوف ایک با اصول،محنتی،مستقل مزاج استاد اور بہترن منتظم بھی تھے۔ ان کے ہزاروں کی تعداد میں شاگرد موجود ہیں جو ان سے پڑھ کر معاشرے کے کارآمد شہری بن چکے ہیں۔ان کے شاگردوں کی بڑی تعداد برطانیہ اور پاکستان میں کلیدی عہدوں پر ہیں۔ ان کی وفات پر ان کے شاگردوں محمد ساجد نظامی،سہیل عزیز،عابد حسین چودھیر،سابق صدر معلم حاجی بشیر پرواز،جمشید حسین چودھری،سید ایوب حسین شاہ،چکسواری پریس کلب کے صدر راجہ نثار احمد خان، ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی چکسواری راجہ گلفراز خان، راجہ تسلیم خالد،سینئر صحافیوں عابد حسین چودھری،عمران بلال،شبیر احمد چودھری،عنصرمحمود غزالی،چودھری محمد الطاف،عابد مرزا، اللہ دتہ بسمل،حاجی اخلاق احمد دانش اور دیگر نے اظہار افسوس کیا اور ان کی وفات کو علاقہ کے لئے ایک سانحہ قرار دیا۔ مرزا محمد یاسین کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے جنت میں اعلیٰ مقام کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button