Kahuta; Ms. Naeem Gul President PTI Tehsil Kahuta Women’s Wing Visits Kahuta Ramadan “Sasta” Bazaar
محترمہ نعیم گل صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ شعبہ خواتین ونگ نے کہوٹہ رمضان سستا بازار کا دورہ
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محترمہ نعیم گل صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ شعبہ خواتین ونگ نے کہوٹہ رمضان سستا بازار کا دورہ کیا،اور مختلف سٹال پر جاکر اشیائے خوردنوش سمیت پھل،سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتیں اور کوالٹی چیک کی۔ اسکے علاوہ چینی کے حوالے سے شکایات سنی اور انہیں جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ نعیم گل نے کہا کہ خودساختہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ عوام بھی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ رمضان کے بارکت مہینے میں غریبوں کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہوٹہ رمضان سستا بازار میں چینی اور آٹا اسٹاک پر عوامی سے خصوصی بات چیت کی اور دیگر اشیا خورد ونوش کی قیمتوں بارے پوچھ گچھ کی،میڈم نعیم گل نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور عملہ کی کارکردگی کو سراہا،انہوں نے کہا کہ تحصیل انتظامیہ کی کوشش ہے کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں جتنا ہوسکے عوام کو ریلیف دیں۔
Kahuta; Ms. Naeem Gul President PTI Kahuta Tehsil Women’s Wing visited Kahuta Ramadan Cheap Bazaar and visited various stalls to check the prices and quality of fruits, vegetables and other items including groceries. She also listened to the complaints regarding sugar shortage and assured to resolve them soon. Talking to the media on the occasion, Ms. Naeem Gul said that in order to control the self-inflicted inflation, the administration as well as the people should keep a close eye on the prices and those violating the rate list and those selling goods above set rates will be punished according to law. She said that special care should be taken of the poor during the holy month of Ramadan. Appreciating the performance of Commissioner Kahuta Yasir Rizwan and staff and said that the tehsil administration was trying to provide relief to the people as much as possible in this blessed month of Ramadan.
چیئرمین مر ید اعوان ویلفیئر آرگنائزین ملک کلیم حسین اعوان کی طرف افطار ڈنرکا اہتمام
Chairman Mureed Awan Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan hosts Iftar Dinner
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین مر ید اعوان ویلفیئر آرگنائزین ملک کلیم حسین اعوان کی طرف افطار ڈنرکا اہتمام کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ نوجوان سماجی شخصیت چیئرمین مر ید اعوان ویلفیئر آرگنائزین ملک کلیم حسین اعوان نے ایک افطار ڈنرکا اہتمام کیا جس میں مولانا صغیر احمد، ڈاکٹر ملک ریاض، ڈاکٹر ملک عبدالجبار، ملک صوبیدار اسرائیل، ملک صوبیدار رشید، ملک صوبیدار فاروق، ملک عبدالقیوم،ملک ارشد محمود، ملک صوفی محمد اقبال، ملک طاہر محمود، ملک حاجی ابرار حسین سمیت کثیر تعداد میں دیگر افراد نے شر کت کی اس موقع پر میزبان چیئرمین مر ید اعوان ویلفیئر آرگنائزین ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے تمام معزز مہمانوں کی خدمت کی اور تمام مہمانوں نے اپنے میزبان کا شکر یہ ادا کیا۔
رمضان کے دوسرے عشرے میں لاک ڈاؤن کے خطرے کی وجہ سے خریداری کرنے والوں کا رش انتہا تک پہنچ گیا
In the second phase of Ramadan, the rush of shoppers reached its peak due to the threat of lockdown
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
رمضان کے دوسرے عشرے میں لاک ڈاؤن کے خطرے کی وجہ سے خریداری کرنے والوں کا رش انتہا تک پہنچ گیا اکثریت خواتین بچوں کی صبح ہوتے ہی کہوٹہ شہر کا روخ کر دیتے ہیں ایس او پیز کی پرواہ کیے بغیر بازار اور دوکانیں بھری ہوئی ہیں حکومتی احکامات کے باوجود کوئی عمل در آمد نہیں کیا جا رہا حکومت نے سکول تو بند کر دیے ہیں مگر عوام علاقہ کو خود بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کرونا وائرس سے بچنا چاہیے ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضرور رکھیں کرونا کی وجہ سے لگوں کے کاروبار متاظر ہو گے ہیں باہر سے آ کر کئی لوگ جو ہوٹل اور دیگر کاروبار کرتے تھے وہ چھوڑ کر چلے گے ہیں غریب سفید پوش اور مزدور طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے افراد کی مدد کی جائے کیونکہ ریاست کا کام ہے۔