DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police arrested a three-member gang involved in the theft at Kellar Syedan Bypass and seized weapons and obtained physical remand of the accused.

کلر سیداں پولیس نےکلر سیداں بائی پاس پر چوری کی وارداتو ں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،اوزار اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں پولیس نے چوری کی وارداتو ں میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ،اوزار اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے کر ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔تھانہ کلر سیداں پولیس کے قائم مقام ایس ایچ او سب انسپکٹر سردار عنصر نے پیر کے روزمیڈیا کوبتایا کہ انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں بائی پاس پر ویران جگہ پر تین افراد ایک گاڑی میں بیٹھ کر چوری کی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے نام عابد محمود سکنہ نئی آبادی کہوٹہ،محمد عارف سکنہ چک بیلی خان اور سفیر حیدر سکنہ راماں تحصیل گوجرخان معلوم ہوئے ہیں۔دوران تلاشی ملزمان کے قبضے سے تین عدد پسٹل 30 بور بمہ 11 روند، وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والے اوزار اور ایف ایکس گاڑی بھی قبضہ میں لے لی ہے۔ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے کلر سیداں سمیت کہوٹہ روات اور گوجرخان کے علاقوں میں چوری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

Kallar Syedan ​​police have arrested a three-member gang involved in the theft and seized weapons, tools and a vehicle used in the incident from their possession and obtained physical remand of the accused. Kallar Syedan ​​Police Station Location SHO Sub-Inspector Sardar Ansar told the media on Monday that he had received information through an informant that three persons were sitting in a car in a deserted place on Kallar Syedan ​​Bypass and were planning a burglary. The names of the arrested accused have been identified as Abid Mehmood, resident of Nai Abadi Kahuta, Muhammad Arif, resident of Chak Bailey Khan and Safeer Haider, resident of Raman, Tehsil Gujar Khan. Three pistols, 30 bore bombs, 11 rounds of ammunition, tools used during the incident and an FX vehicle were also seized from their possession. According to SHO, the accused committed several thefts in Kahuta Rawat and Gujar Khan areas including Kallar Syedan.

اشتہاری مجرم محمد ظفران سکنہ موہڑہ چوہدریاں گوجرخان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل اور 03 روند برآمد

Wanted criminal M Zafran of Morra Chaudhrian arrested in connection with armed money exchange robbery

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— گزشتہ برس کلر سیداں پراچہ منی چینجر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران گولی مار کر سکیورٹی گارڈ کو زخمی کرنے میں ملوث اشتہاری مجرم محمد ظفران سکنہ موہڑہ چوہدریاں گوجرخان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پسٹل اور 03 روند برآمد کر لئے۔ ملزم کامختلف اوقات میں لیے جانے والا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اسے آج جوڈیشل ریمانڈپر اڈیالہ جیل روانہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ اشتہاری مجرم محمد ظفران کی شادی کی تقریب جاری ہے جس کی گرفتاری کیلئے اس سے اچھا موقع اور میسر نہیں آ سکتا جس پر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر سردار عنصر محمود پولیس کی نفری کی ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورانہیں یہ باور کروایا گیا کہ وہ ہوائی فائرنگ کی آوازیں سن کر آئے ہیں۔اس موقع پر شادی کی تقریب میں شریک ان کے قریبی رشتہ داروں نے اشتہاری مجرم ظفران جو اس وقت دلہا کے روپ میں تھا کو ایک کمرے میں چھپا دیا گیا تھا جس پر پولیس نے تمام کمروں کی تلاشی لے کر اسے ڈھونڈ نکالا اور رشوت کی پیش کش کے باوجود پولیس اسے کلر سیداں لے آئی۔

راجہ محمد ثقلین کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری ہے,عاقب علی

A public service mission is underway under the leadership of Raja Muhammad Saqlain, Aqib Ali

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پی ٹی آئی کے رہنما عاقب علی نے کہا ہے کہ راجہ محمد ثقلین کی قیادت میں عوامی خدمت کا مشن جاری ہے عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے انہوں نے بتایا کہ تین بستیوں میں بجلی کے نئے ٹرانسفارمرز نصب کرنے کی حتمی منظوری حاصل کر لی ہے اور بہت جلد وھاں ان کی تنصیب کرکے نہ صرف بجلی کی وولٹیج کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا بلکہ اس سے مقامی آبادیوں کا دیرینہ مطالبہ بھی پورا ہو گا۔

چوہدری محمد صابر کو گاؤں ادھوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

Ch M Sabir passed away in village Adhola

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مقامی قانون دان چوہدری اعجاز گجر کے تایا چوہدری محمد صابر کو گاؤں ادھوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں بلدیاتی ارکان سیاسی سماجی کارکنوں اور وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button