DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; On the occasion of World Malaria Day, a walk was organized in Chakswari to eradicate malaria

عالمی یوم ملیریاکے موقع پرچکسواری میں واک کااہتمام ملیریاکے مکمل خاتمہ کاعزم ملک بھرکی طرح چکسواری میں بھی عالمی یوم ملیریامنایاگیا

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —عالمی یوم ملیریاکے موقع پرچکسواری میں واک کااہتمام ملیریاکے مکمل خاتمہ کاعزم ملک بھرکی طرح چکسواری میں بھی عالمی یوم ملیریامنایاگیا۔ڈاکٹرفداحسین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرمیرپور،ڈاکٹرندیم احمدفضلداد ایڈیشنل ہیلتھ آفیسرسی ڈی سی میرپورکی خصوصی ہدایت پرملیریاسے بچاؤبارے آگاہی اورشعوربیدارکرنے کے لیے چکسواری میں واک کااہتمام کیاگیا۔واک کاآغازرورل ہیلتھ سنٹرچکسواری سے ہوا۔واک میں آرایچ سی چکسواری کے ڈاکٹرظہوراحمدڈاکٹرخضرآفتاب،الحاج رحمت علی چودھری محمدعاشق جالب سمیت معززین علاقہ سی ڈی سی ورکرز،پیرامیڈیکل سٹاف کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔شرکائے واک نے بینرزپلے کارڈزاٹھارکھے تھے۔ڈاکٹرظہوراحمد اورغلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرنے شرکائے واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیریاجان لیواخطرناک مگرقابل علاج مرض ہے۔بروقت تشخیص کی صورت میں علاج ممکن ہے۔عوام ملیریاسے بچاؤ کے لیے اپنے اردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں۔سی ڈی سی ورکرزملیریاکے خاتمے کے لیے اپنے فرائض نیک نیتی سے سرانجام دے رہے ہیں۔عوام ملیریاکے خاتمے کے لیے سی ڈی سی ورکرزسے تعاون کریں۔اگرکسی مریض میں ملیریاکی علامات ظاہرہوں تورورل ہیلتھ سنٹرچکسواری سے رابطہ کرے۔الحاج رحمت علی چودھری،شبیراحمدچودھری نے عالمی یوم ملیریاکے موقع پرچکسواری میں واک کے انعقادپرڈاکٹرندیم احمدفضلداد راورغلام محی الدین شاہ انچارج سی ڈی سی چکسواری سیکٹرکاشکریہ اداکیااورکہا کہ واک سے عوام کوملیریاسے بچاؤکی احتیاطی تدابیرسے آگاہی ہوئی۔عوام ملیریاکے خاتمے کے لیے محکمہ صحت سے بھرپورتعاون کریں گے

Chakswari, AJK; On the occasion of World Malaria Day, a walk was organized to eradicate malaria. Like all over the country, World Malaria Day was observed in Chakswari. Dr. Fada Hussain, District Health Officer, Mirpur, and Dr. Nadeem Ahmad Fazaldad, Additional Health Officer, DC Mirpur. The walk started from Rural Health Center Chakswari. The walk was attended by Dr. Zahoor Ahmad, Dr. Khizar Aftab of RHC Chakswari, Alhaj Rehmat Ali Chaudhry, Muhammad Ashiq Galib, esteemed area CDC workers, a large number of paramedical staff. Addressing the participants, C-Chakswari Sector said that malaria is a deadly but curable disease. It can be cured if diagnosed in time. People should keep their environment clean to prevent malaria. People are cooperating with CDC workers to eradicate malaria. If a patient has symptoms of malaria, visit a health center. Alhaj Rehmat Ali Chaudhry, Shabbir Ahmad Chaudhry thanked Dr. Nadeem Ahmad Fazaldad and Ghulam Mohi-ud-Din Shah in-charge CDC Chakswari Sector for organizing the walk on the occasion of World Malaria Day and said that the walk was a great help to the people. We will cooperate fully with health.

بازوگیری (بینی) کے ابھرتے ہوئے نوجوان نامور پہلوان چودھری محمد وقاص پرویزاورپہلوان ساجدمحمود کے اعزاز میں سیاسی وسماجی راہنماؤ ں چودھر ی ثاقب لیاقت چودھری عمران مانی چودھری قاسم عرف کاشی اورچودھری طلعت سرکار نے پرتکلف افطارڈنر کا اہتمام

Political and social leaders Chaudhry Saqib Liaquat Chaudhry, Imran Mani Chaudhry Qasim alias Kashi and Chaudhry Talat Sarkar hosted an Iftar dinner in honor of Pehlwan Chaudhry Muhammad Waqas Pervez and Sajid Mahmood.

چکسواری (اللہ دتہ بسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) —بازوگیری (بینی) کے ابھرتے ہوئے نوجوان نامور پہلوان چودھری محمد وقاص پرویزاورپہلوان ساجدمحمود کے اعزاز میں سیاسی وسماجی راہنماؤ ں چودھر ی ثاقب لیاقت چودھری عمران مانی چودھری قاسم عرف کاشی اورچودھری طلعت سرکار نے پرتکلف افطارڈنر کا اہتمام کیا جس میں بازوگیری کے پہلوانوں اورسیاسی وسماجی راہنماؤں نے بھرپور شرکت کی افطار ڈنر کااہتمام کنیال ہاوس ڈھانگری بہادر میں کیاگیا پہلوان محمدوقاص پرویز اور پہلوان ساجدمحمود کی زبردست حوصلہ افزائی کی گئی پہلوان محمدوقاص پرویز کوبازو گیری کے متعدد مقابلے جیتنے اورشاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے پر دلی مبارک بادپیش کی گئی پہلوان ساجدمحمود کوبھی شاندارکامیابی پرمبارک بادپیش کی گئی اورحوصلہ افزائی کی گئی حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری جاویداقبال سعیدچودھری نزاکت علی چودھری شفاقت علی نے افطارڈنر کی تقریب میں شرکت کرنے والے تمام پہلوانوں اورسیاسی وسماجی راہنماؤں کاشکریہ اداکیاہے تمام مہمانوں نے بازو گیری کے مقابلے میں شاندارکامیابیاں حاصل کرنے والے پہلوانوں چودھری محمدوقاص پرویز اورساجدمحمود کومبارک بادپیش کی اوران کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کے اعزاز میں افطار ڈنر کااہتمام کرنے پرمیزبانوں کاشکریہ اداکیااوربہترین خلوص کااظہارکرنے پرخراج تحسین پیش کیاافطارڈنر میں دینہ پاکستان کے نامورشاعربابائے ثقافت چودھری تنویر احمدآسی کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے شرکت کی نمائندہ وفدمیں نامور پہلوان چودھری محمد فرقان چک میودینہ پہلوان چودھری محمدرمضان پہلوان محمدمحمودپہلوان شوکت پہلوان ارشدپہلوان محمدرمضان علی چودھری عبدالقمان چودھری عبداللہ ڈاکٹرمحمدشبیر چودھری محمدذوالفقارمحمدشیرازجٹ اورمیرپور سے حاجی چودھری محمدصحبت نے بطور خاص شامل تھے پہلوان چودھری محمدصدیق آف ارنوع پنیام اورپہلوان خواجہ محمدافتخارآف مچھیاڑی بھی مہمانان گرامی میں شامل تھے پہلوان محمدوقاص پرویز کے استاد پہلوان راجہ محمدلطیف ٹیم کوچ پہلوان چودھری رب نوازآف بھگور ٹیم کوچ پہلوان ٹھیکیدار ارشدمحمود اپنے شاگرد کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب میں شریک ہوئے اوراپنے نامورشاگردکوشاندارکامیابی پرمبار کبادپیش کی پہلوان محمدوقاص پرویز نے بہترین حوصلہ افزائی اورعزت افزائی کرنے پرتقریب کے میزبان چودھری ثاقب لیاقت چودھری عمران مانی چودھری محمدقاسم عرف کاشی اورچودھری طلعت سرکار کاشکریہ اداکیااورکہاکہ یہ حوصلہ افزائی اورپذیرائی میرے لئے سرمایہ ہے جسے میں زندگی بھریاد رکھوں گااورمیرے لئے ایک یادگار حیثیت رکھتی ہے مجھے ہر کامیابی میں اللہ تعالی کاخصوصی فضل وکرم سے حاصل ہوئی ہے والدین کی دعائیں شامل ہیں عوام علاقہ کی بہترین حوصلہ افزائی بھی خاص افادیت کی حامل ہے جس کااس تقریب میں عملی اظہارکیاگیاہے افطار ڈنر کے اہتمام وانصر ام میں چودھری شوکت علی چودھر ی عثمان رمضان چودھری عمران رمضان چودھری محمدوقارسکندرچودھری سفیان جٹ چودھری شعبا ن مہربان محمدگلفراز سمیت دیگرنوجوانو ں نے بھرپو ر حصہ لینے کی سعادت حاصل کی افطار سے پہلے خیروبرکت کے لئے د عاکرائی گئی صحافی اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی

Show More

Related Articles

Back to top button