DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Kallar Syedan Tehsil once more ignored on development announcement in Murree at inauguration ceremony of Kohsar Uni

وزیراعظم عمران خان کے دورہ مری اور کوہسار یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کلرسیداں کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—وزیراعظم عمران خان کے دورہ مری اور کوہسار یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کلرسیداں کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا عام لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیئے جن منصوبوں کا سینہ گزٹ میں اظہار کیا جارہا ہے وہ اخبارات میں جاری جہازی سائز کے منصوبوں پر تلاش بسیار کے دستیاب نہیں۔رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ٹی وی ٹاک شوز میں درشن کراتے نظر آتے ہیں مگر عملا انہوں نے ہمیشہ مقامی میڈیا کو نذر انداز کرنے کی روایت برقرار رکھی وہ نہیں چاہتے کہ کوئی اور ان کے قائد عمران خان کے کانوں کان کوئی خبر کردے یہی وجہ ہے کہ وہ میڈیا سے کوسوں دور ہیں جس سے بعض اوقات درست معلومات تک رسائی ممکن نہیں رہتی وزیراعظم کے دورہ مری میں مری کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان کیا گیا جبکہ گزشتہ دور میں بھی اسے میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیا گیا تھا گویا اس بار نئے پاکستان میں مری دوسری بار میونسپل کارپوریشن قرار پائی اعلان کیئے گئے منصوبوں میں کلرسیداں کے ساتھ وہی سلوک ہوا جو نہری علاقوں میں ٹیل اینڈ کے علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کی صورت میں ہوتا ہے باالکل اسی طرح کلرسیداں کے لیئے تعلیمی اداروں کی اپگریڈیشن کا تزکرہ حصے میں آیا اب کتنے ادارے اپگریڈ کوں گے اس کا اعلان ہونا ابھی پھر باقی ہے کلرسیداں وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر اعلان کیئے سات ارب اسی کروڑ کے منصوبوں میں حصہ بقدر جثہ حاصل کرنے میں ناکام رھا جس کی ساری زمہ داری صداقت عباسی اور پی ٹی آئی کے وہ لوگ ہیں جو رکن اسمبلی سے شناسائی کو ہی غنیمت سمجھتے ہیں

Kallar Syedan; During the visit of Prime Minister Imran Khan to Murree and the inauguration ceremony of Kohsar University, Kallar Syedan was once again overlooked. Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi is seen appearing in TV talk shows but in practice he has always maintained the tradition of ignoring the local media. The media was kept distance during the Prime Minister’s visit to Murree, it was announced that Murree would be given the status of a municipal corporation, Murree was declared a municipal corporation for the second time. Upgradation of educational institutions for It is yet to be announced how many institutions will be upgraded.

پولیس نے ایک ماہ قبل مرید چوک کلر سیداں میں 30 سالہ جمشید سکنہ بنوں کے قتل کے ایک مقدمہ میں مقتول کے والد نےدو افراد کو ملزم نامزد کر دیا

Police have named father and son as accused in a case of murder of 30-year-old Jamshed resident of Bannu in Mureed Chauk

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک ماہ قبل مرید چوک کلر سیداں میں 30 سالہ جمشید سکنہ بنوں کے قتل کے ایک مقدمہ میں مقتول کے والد نے باپ بیٹے کو ملزم نامزد کر دیا۔28 مارچ کو مرید چوک کلر سیداں میں واقع ایک بیف پلاؤ شاپ میں کام کرنے والے باورچی جمشید کو اس کی رہائش گاہ واقع دوبیرن روڈ پر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے مقتول کے والد دلاسہ خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا تھا جبکہ اب مقتول کے والدنے تھانے پیش ہو کر خدشہ ظاہر کیا کہ اس کے بیٹے کے قتل کے مقدمہ میں نیاز علی اور اس کا بیٹا ابو ذر سکنہ صوابی ملوث ہو سکتے ہیں کیونکہ وقوعہ کے دو ہفتے قبل ملزمان نے میرے بیٹے کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔ملزمان باپ بیٹا کلر سیداں میں پائپ لائنوں کی بچھائی کا کام کرتے ہیں اور دھمالی کے علاقے میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں۔ملزمان وقوعہ کے فورا بعد کلر سیداں سے مبینہ طور پر غائب ہیں اور خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ وہ افغانستان فرار ہو گئے ہیں تا ہم اصل حقائق ان کی گرفتاری کے بعد ہی منظر عام پر آ سکتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا طوفانی دورہ کلرسیداں

Ex MNA Ch Nisar Ali Khan brief visit to Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا طوفانی دورہ کلرسیداں،ملک کے حالات گھمبیر ہیں کوئی بات کرنے کا وقت نہیں ذمہ داران ملک اور قوم کو مشکل صورتحال سے نکالیں مگر حالات بہت ہی مخدوش اور گھمبیر ہیں ایک جانب کورو نا ہے تو دوسری جانب نااہلیت ہے ان محدود خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کلرسیداں کے گاؤں کمبیلی صادق میں اپنے ساتھی الحاج ملک محمد ازرم اور ان کے فرزند کی وفات پر ان کے بیٹوں کے علاؤہ سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک سے دلی تعزیت کے بعد میڈیاکے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کیا اس موقع پر چیرمین یوسیز ملک دوست محمد،راجہ صفدر کیانی،راجہ محمد یونس،بلدیہ کلرسیداں کے ارکان شیخ حسن ریاض،عابد حسین زاھدی کے علاؤہ راجہ جاویداشرف،قاسم کیانی،حاجی طارق تاج،شیخ ساجد الرحمان، اور دیگر بھی موجود تھے جب چوہدری نثار علی خان سے ان کی نشست کی ڈی سیٹ کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ زیادہ علم نہیں اخبار میں خبر ہی پڑھی ہے،انہوں کا کہنا تھا کہ کورونا پوری شدت سے چل رھا ہے اس کی حکمت کا کسی کو علم نہیں کسی کویہ ہوتا ہے تو اسے خبر تک نہیں ہوتی کسی کو یہ نڈھال کرتا ہے اور کسی کی جان تک لے لیتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں سے روابط میں دشواری ہے کلرسیداں کے لوگوں سے احترام اور عزت کا رشتہ ہے یہ ہرصورت قائم رہے گا اس کے بعد انہوں نے کلرسیداں شہر میں صغیر بھولا کے بھائی،موہڑہ حیال میں اپنے ساتھی حاجی اظہر حسین آزاد،ڈیرہ خالصہ میں غلام سرور عادل اور ابن چک میں چوہدری طارق کے بھائی کے انتقال پر لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لیئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق رکن اسمبلی محمودشوکت بھٹی بھی موجود تھے۔

ملزمان کے خلاف پانچ برس نو ماہ اور چوبیس ایام بعد فرد جرم عائد کی گئی اور ملزمان نے جرم صحت سے انکار کر دیا

The accused were indicted after five years, nine months and 24 days as the accused pleaded not guilty

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انصاف لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر پہنچانے کی کوششوں اور دعووں سے انکار نہیں مگر کلرسیداں میں ذمہ داروں کی انتہائی غفلت اور لاپرواہی سے ملزمان کے خلاف پانچ برس نو ماہ اور چوبیس ایام بعد فرد جرم عائد کی گئی اور ملزمان نے جرم صحت سے انکار کر دیا۔ کلرسیداں کے گاؤں ٹیالہ کے محمد رشید نے بائیس جون دو ہزار پندرہ میں ملزمان غضنفر حسین،نزاکت علی،نثار احمد کے خلاف تھانے میں زیر دفعات 506 اور 427ت پ مقدمہ درج کرایا تھا۔ 23جولائی 2015 کو پولیس نے چالان مکمل کرکے مجاز عدالت میں جمع کرا دیا جس کے بعد ملزمان عدالت پیش ہوتے رہے اس دوران ملزمان کی ضمانتیں بھی لے لی گئیں ایک ملزم اشتہاری قرار پایا اور بعد ازاں اس کی بھی ضمانت کے لئے گئی۔ دل چسپ امر یہ ھے کہ اس دوران گواہان کے وارنٹ بھی جاری ھوتے رھے کہ وہ شہادت دینے عدالت حاضر ھوں مگر اس سارے عمل میں ملزمان اشتہاری بھی ہوئے ضمانتیں بھی لے لی گئیں مگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی۔ اس طرح فریقین ایک ایسے مقدمے میں جس کی سزا دوبرس ہے اور اس مقدمے میں قریبا چھ سال سے پیشگیاں بھگت رہے ہیں مجسٹریٹ تھانہ کلرسیداں کی عدالت میں پانچ برس نو ماہ اور چوبیس ایام بعد ملزمان غضنفر حسین ولد غلام۔اکبر،لیاقت علی ولد محمد صابر اور نزاکت علی ولد لیاقت علی پر فرد جرم عائد کی گئی تو ملزمان نے جرم کی صحت سے انکار کردیا مگر پانچ برس اور نو ماہ کے بعد ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے عدالتی تاخیر کا منفرد واقعہ ہے جس ذمہ داری کاتعین چیف جسٹس سپریم کورٹ اور عدالت عالیہ کے چیف جسٹس سویوموٹو لے کر ہی کرسکتے ہیں۔

قربانی کیلئے پالتو بیل آپس میں لڑتے ہوئے کنویں میں گر گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی مدد سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا

Two bulls pulled out of water well by rescue service in village Dhaki, Bishondote

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— قربانی کیلئے پالتو بیل آپس میں لڑتے ہوئے کنویں میں گر گئے جنہیں ریسکیو 1122 کی مدد سے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔کلر سیداں کی یونین کونسل بشندوٹ کے نواحی گاؤں ڈھکی میں حاجی محمد اسحاق نے قربانی کیلئے دو خوبصورت بیل پال رکھے ہیں جو گزشتہ روز آپ میں لڑ پڑے اور لڑتے ہوئے قریب ہی واقع ایک کنویں میں گر گئے۔یہ صورتحال دیکھتے ہوئے حاجی محمد اسحاق نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال کر دی جس پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور محنت کے بعد دونوں بیلوں کو ایک ایک کر کے بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔مقامی افراد کے مطابق کنویں میں گرنے سے دونوں بیلوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔حاجی محمد اسحاق نے بروقت کارروائی کرنے پر ریسکیو ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے

شیخ زاھد شمسی کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کے بارہ ایام بعدکورونا کی لپیٹ میں آ گئے

Sheikh Zahid Shamsi was infected with corona twelve days after the completion of corona vaccination.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق ناظم کلرسیداں شیخ حسن ریاض کے بڑے بھائی شیخ زاھد شمسی کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کے بارہ ایام بعدکورونا کی لپیٹ میں آ گئے شیخ زاھد شمسی کلرسیداں کے معروف تاجر اور معروف معالج ڈاکٹر طارق ریاض کے بھائی ہیں انہوں نے حفاظتی تدابیر کے تحت کورونا ویکسینیشن بھی کروا رکھی تھی اور اس کی دوسری خوراک کے بارہ ایام بعد ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو ا گیا اور وہ گھر پر ائیسولیٹ ہو گئے ہیں معالجین کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کی بدولت ہی ان کی حالت خراب نہ ہوئی ہے اور اس ویکسینیشن کے فوائد سے انکار ممکن نہیں ہے اس سے کورونا کی صورت میں نقصان کم سے کم ہوتا ہے۔

کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لیئے فوج کی طلبی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹائیگر فورس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی

Army’s call for implementation of Corona SOPs is proof that Tiger Force failed to fulfil its responsibilities

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پیپلز لیبرز ونگ کلرسیداں کے نائب صدر شیخ کامران نسیم نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیزپر عملدرآمد کے لیئے فوج کی طلبی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹائیگر فورس اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ قیمتوں پر کڑی نگاہ رکھنے اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیئے ٹائیگر فورس کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں مگر ٹائیگر ماضی کی طرح اس بار بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گی کیونکہ یہ صلاحیتوں سے ایک لوگ ہیں جو عوامی خدمت پر نہیں فوٹو سیشن پر یقین رکھتے ہیں۔

ڈھوک چوہدریاں بھلاکھر کلرسیداں میں پی ٹی ائی یو اے ای کے رہنما چوہدری فرقان احمد کی ہمشیرہ کورونا سے جاں بحق

PTI UAE leader Chaudhry Furqan Ahmed’s sister dies due to Corona in Dhok Chaudhrian, Bhalakhar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)پی ٹی ائی یو اے ای کے رہنما چوہدری فرقان احمد کی ہمشیرہ کورونا سے جاں بحق ہو گئیں انہیں چند ایام قبل کورونا کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گئیں نماز جنازہ اج بروز اتوار دن بجے ڈھوک چوہدریاں بھلاکھر کلرسیداں میں ادا جی جائے گی

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگی راہنما حلقہ پی پی 10 چیئرمین یوسی لوہدرا نوید بھٹی کی ہمیشرہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری چوہدری نثار علی خان کے معاون خصوصی راجہ لطیف، شیخ ساجد الرحمن، سابق ایم پی ایز ملک افتخار، شوکت محمود بھٹی، قمر الاسلام، چیرمینز چوہدری محمد خلیل، زبیر کیانی، دوست محمد،راجہ شہزاد یونس، چوہدری آفتاب، چوہدری محمود آف گنگال، قاضی نعیم سرور آف تراہیا،راجہ جاوید اشرف، قا سم کیانی، راجہ افتخار پکھڑال، فواد،ملک عابد، اسد ایڈووکیٹ نے نوید بھٹی کے آبائی گاؤں میرا سود گنگال جاکرفاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button