Kahuta; Six Private schools raided for opening schools in violation of government orders.
ڈی ای اومیل کہوٹہ یوسف غفاری کا پرائیویٹ سکولوں کی چیکنگ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول کھولنے پر 6سکولوں کو شوکاز نوٹسز۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈی ای اومیل کہوٹہ یوسف غفاری کا پرائیویٹ سکولوں کی چیکنگ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول کھولنے پر 6سکولوں کو شوکاز نوٹسز۔آئندہ اگر ایسی غلطی کی تو سکول بھی سیل کروں گا اور رجسٹریشن بھی منسوخ کر دیں گے حکومتی احکامات کی خلاف ور زی کرتے ہوئے سکول کھولنے والے چھ سکولوں کو بند کیا سکولوں میں موجود تمام طالبا وطالبات کو گھروں کو بھیج دیا اور سکولوں کو بند کر دیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میل کہوٹہ یوسف جاوید غفاری نے میل اور فی میل ونگ کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کھلے ہوئے تمام سکولز کو بند کرا دیا اور بچوں کو گھر بجھوا دیا مزید برآں تمام مذکورہ سکولز کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے ڈی ای اومیل کہوٹہ یوسف غفاری نے حکومتی احکام کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیویٹ سکولز کو سیل کرنے اور رجسٹریشن منسوخ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
Kahuta; DEO Kahuta Yousuf Ghafari checking private schools in Kahuta issued show cause notices to 6 schools for opening schools in violation of government orders. The schools were warned if in future, such a mistake is made, the school will be sealed and registration will be cancelled.
حکومت کے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
Meeting held to ensure implementation of government-issued Corona SOPs
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کی سربراہی میں کہوٹہ شہر کے علماء کرام اور امام مساجد کے ساتھ حکومت کے جاری کردہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں صدر جماعت اہلیسنت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی، مولانا عبدالشکور حمادی،مولانا عثمان عثمانی، مولانا ظہور اعوان نقیبی،مولانا ہاشم ظہور نقیبی۔،مولانا عبدااللہ اور شرکاء کو مساجد اور اجتماعات میں کرونا سے بچاؤ کیلیے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کی ہدایت کی – اسسٹنٹ کمشنر یاسر رضوان کا کہنا تھا کہ مساجد میں مناسب سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، مجالس اور خطبات کے ذریعے عوام میں ایس او پیز کی پاسداری کے حوالے سے آگاہی،سینیٹائزر اور فیس ماسک کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔
کونسلر راجہ جلیل آف لونہ کاحافظ عثمان عباسی کو نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب مقرر ہونے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر
Iftarii reception held for Hafiz Usman Abbassi by councillor Raja Jalil of Loona
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کونسلر راجہ جلیل آف لونہ کاحافظ عثمان عباسی کو نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب مقرر ہونے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں پر تکلف افطار ڈنر۔بلدیاتی نمائندو ں سے کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل آف لونہ نے سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی حافظ عثمان عباسی کو پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کا ناہب صدرکا عہدہ سنبھالنے کی خوشی میں ان کے اعزاز میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا اہتما م کیا جس میں چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت شاہ آف ٹٹھی سیداں، معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید ذوالقرنین شاہ آف پنیالی،معروف سیاسی وسماجی شخصیت آفتاب کیانی آف نارہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ٹھکیدار راجہ ساجدمحمودآف ہوتھلہ، ن لیگی کارکن راشدمبارک عباسی،کونسلر ملک ناصر محمود، کونسلر راجہ خضر اقبال،کونسلر رفاقت قریشی، نمبر دار ملک فدا حسین،سابق کونسلر سید صداقت حسین شاہ، سید عاطف حسین شاہ بخاری،سید وجہی گیلانی،سید زوہیب شاہ گیلانی، سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر حافظ عثمان عباسی کو کونسلر راجہ جلیل آف لونہ سمیت تمام شر کاء نے دلی مبارکباد پیش کی حافظ عثمان عباسی نے کونسلر راجہ جلیل آف لونہ اور تمام شر کا ء کا شکر یہ ادا کیا۔